بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

 بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

مقعد کے مقام پر خارش اور مسے ہو جاتے ہیں ہلکا درد اور خارش ہوتی ہے مگر خون خارج نہیں ہوتا اسے بادی بواسیر کہتے ہیں

بادی بواسیر کے اسباب

سرد مقام پر زیادہ رہنا ،اکژر زیادہ بیٹھ کر کام کرنا ،سرد اشیاء کا زیادہ استعمال ،قبض اور گیس کا پیدا ہونا ،ثقیل اور دیر ہضم غذاؤں کا زیادہ استعمال ،وقت بے وقت کھانا ،نیز کثرت جماع ،خارش مقعد جنسی خیالات میں اکثر گم رہنا کھٹی اشیاء کا زیادہ استعمال وغیرہ اسباب میں شامل ہے ۔

بادی بواسیر کی علامات

مقعد کے مقام پر خارش اور درد محسوس ہوتا ہے مردانہ قوت قدرے کمزور ہو جاتی ہے کبھی کبھی جلن بھی محسوس ہوتی ہے نیند کا اکثر غلبہ رہتا ہے بدن سست ہو جاتا ہے سو کر اٹھنے پر بدن بھاری لگتا ہے چہرے کا رنگ زردی ماہل مریض کی بھوک کم ہو جاتی ہے بعض اوقات بے خوابی درد سر یا کنپٹیوں میں بوجھ محسوس ہوتا ہے کبھی متلی یا درد قولنج کا احساس بھی ہوتا ہے ۔

بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

تر پھلا ،گوگل ہلدی اور موم سفید تمام برابر وزن

ترکیب تیاری

تمام ادویات کو خوب اچھی طرح پاؤڈر بنا کر موم کو پگھلا کر یک جان کر لیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال

دو گولی صبح دوپہر شام ہمراہ دیسی گھی ملا کر دودھ کے ساتھ لیں ۔

فوائد

خونی اور بادی بواسیر کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیتی ہے صرف چند دنوں میں ہی مریض کو آرام آ جائے گا

پرہیز

دیر ہضم ثقیل اور گرم اشیاء سے پرہیز واجب ہے خصوصا دال مونگ نہ کھائیں ۔

Share Button