بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے مگر بناوٹ میں کسی قسم کی خرابی واقع نہیں ہوتی ۔

بدہضمی پیدا ہونے کے اسباب

کھانے پینےمیں لاپرواہی غذا اچھی طرح نہ چبانا عرصہ تک ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال کثرت مصالحہ جات کا استعمال جگر آنتوں یا لبلبہ کی رطوبات کی خرابی ،قبض ناقص غذا کا استعمال صفرا وغیرہ کی زیادتی رنج و غم خرابی خون آلات ہضم کی قوتوں کی کمزوری عصبی خرابی یا عضلاتی خرابی یا سوزش کے باعث عارضہ لاحق ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

بد ہضمی کی علامات

معدے کی ہضم میں فرق آ جاتا ہے درد گرانی ،بے چینی ،ترش ڈکاریں کبھی دست کبھی قبض بدبودار ڈکار ہتھیلیاں جلنا تلوے جلنا وغیرہ علامات پیدا ہوتی ہیں پرانی بد ہضمی میں مقام معدہ پر ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے دم کشی ،کھٹے ڈکار آتے ہیں پیشاب میں مادے بیٹھ جاتے ہیں سستی کاہلی پلے پڑ جاتی ہے شدید کمزوری آنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی گھبراہٹ ہاتھوں اور پاؤں میں کھجلی شروع ہو جاتی ہے ۔

بدہضمی کا دیسی نسخہ

کاسنی ،افستین ،پاپڑا ،گل سرخ ،تخم خربوزہ 50 ،50 گرام تر پھلا 100 گرام چرائتہ ،زرشک ہر ایک 40 گرام گل گاؤزبان 30 گرام مصری ایک کلو

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو چار کلو پانی میں بھگو دیں صبح خوب بوائل کریں آدھا رہنے پر کوزہ مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام بنا لیں اور محفوظ رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

روزانہ دن میں تین مرتبہ ایک ایک تولہ ہمراہ پانی لیں ۔

فوائد ۔

بد ہضمی ،ضعف معدہ ،قبض و گیس میں مفید ہے یرقان کا خاتمہ کرتا ہے اور جگر کو فعال کرتا ہے ۔

Share Button