برص یعنی سفید داغ کا علاج

برص یعنی سفید داغ کا علاج

برص یعنی سفید داغ کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ ایک نہائیت ہی بدنما مرض ہے جس سے جلد کی خوبصورتی کا ستیاناس ہو جاتا ہے یہ ایک ایسا نایاب نسخہ ہے کہ آپ دعاؤں میں ضرور یاد کریں گے ۔

ہڑتال ورقیہ 50 گرام کو دوپہر تک انڈے کی سفیدی میں خوب زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں اور پھر ایک ہفتہ گھیکوار کے لعاب میں کھرل کرتے رہیں پھر قرص بنا کر خشک ہونے پر قلعی دار دیگچی میں دو کلو روغن گاؤ داخل کر دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں جس کا شعلہ چراغ کی لوہ کی مانندہ ہو اسی طرح متواتر چار پہر تک آگ جلائیں ٹکیہ کا رنگ بالکل سیاہ ہو جائے گا اتار کر سرد ہونے پر گھی کو نتار کر الگ برتن میں رکھیں اور تہہ نشین اور سیاہ دوا کو الگ رکھ دیں ۔

برص یعنی سفید داغ کا علاج

ترکیب استعمال ۔

یہ روغن 10 گرام سے شروع کریں 30 گرام تک لے جائیں براداشت کے مطابق کھلاتے رہیں اور سیاہ دوا کو اسی گھی میں حل کر کے داغوں پر لگایا جائے غذا چنے کی روٹی ہمراہ روغن زرد یا گہیوں کی روٹی ہمراہ دال مونگ دھلی ہوئی بھی دی جا سکتی ہے اور سب چیزوں سے پرہیز بہتر ہے ۔

فوائد ۔ مرض برص یعنی پھلہری کے لئے اس دوا سے بہتر کوئی دوا نہیں چالیس روز کے استعمال سے انشاءاللہ مرض کا نام و نشان مٹ جائے گا ۔

Share Button