ذیابیطس

ذیابیطس

ذیابیطس

ذیابیطس کیا ہے

اس بیماری میں شکر آمیز پیشاب کثرت سے آتا ہے اور شدت کی پیاس لگتی ہے جسم لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے

ذیابیطس ہونے کے اسباب

ایسے احباب جو کثرت سے دماغی کام کرتے ہیں اس بیماری میں جلد گرفتار ہو تے ہیں گرم اشیاء کا کثرت استعمال یا شدید گرم دواؤں کا کثرت استعمال ی جگر کے افعال میں خرابی کے باعث ہوتا ہے اکثر غدر ناقلہ کے فعل میں جب تیزی آ جاتی ہے تو بائل خون سے زیادہ اخراج پاتا ہے جس سے کھائی گئی غذا یا شوگر یا نشاستہ یا مٹھاس وغیرہ سے بنا ہوا گلوکوز خون میں تحلیل ہو کر ہضم نہیں ہو سکتا  بلکہ کچا رہ جاتا ہے طبیعت مدبرہ بدن سے فالتو سمجھتے ہوئے گردوں اور مسامات کی را ہ خارج کر دیتی ہے یعنی بائل کی خون میں کمی کے باعث اغذیہ وغیرہ کا انہضام متاثر ہو جاتا ہے ۔

ذیابیطس کی علامات

پہلے پہل شوگر کے مریض کو عموما پیاس زیادہ لگتی ہے اور معمول سے زیادہ بار بار پیشاب بھی آتا ہے اور رات کو بھی دو یا تین مرتبہ پیشاب آتا ہے اور رات کو بھی دو یا تین مرتبہ پیشاب آتا ہے صحت دن بدن کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے مرض بڑھنے کے ساتھ ساتھ علامات میں بھی شدت آ جاتی ہے منہ خشک رہنے لگتا ہے منہ کا ذائقہ میٹھا ہو جاتا ہے سانس میں میٹھی میٹھی بو آنے لگتی ہے بھوک کی شدت ہونے لگتی ہے بار بار کھانا کھانے کے باوجود بھوک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی قبض ہوتی ہے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے رطوبت کی کمی کے باعت پاخانہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے دل کی دھڑکن کم ہو جاتی ہے اگر مرض مزید شدت اختیار کر لے تو پیشاب میں دو سے اڑھائی فیصد شکر بڑھ جاتی ہے اور انتہائی حالتوں میں دس سے بارہ فیصد تک ہو جاتی ہے مریض دن و رات میں سے چھ سے آٹھ کلو سے بھی زائد پیشاب کرتا ہے ۔

رات کے پیشاب میں شکر کم جب کہ دن کے پیشاب میں شکر کی زیادتی ہوتی ہے  پیشاب میں شکر کے علاوہ یوریا اور فاسفیٹس کا اخراج بھی بڑھ جاتا ہے مردانہ قوت کمزور ہونے لگتی ہے امساک ختم ہو جاتا ہے پیدائش منی میں کمی کے ساتھ ساتھ قوام رقیق ہو جاتا ہے اور نامردی دامن گیر ہو جاتی ہے عورتوں میں حیض بند ہو جاتا ہے موتیا بند یا بینائی ناقص بعض اوقت زائل ہو جاتی ہے آخر میں تپ دق وسل یا نمونیا یا کثرت اسہال یا ذیابیطسی قوما ہو کر انتقال ہو جاتا ہے ۔

نوٹ ۔ مریض کو نفسیاتی طور پر پریشانی یا رنج و غم سے دور رکھیں کیونکہ ان جذبات کے باعث مرض بڑھتا ہے ۔

شوگر کو کنٹرول کرنے کا عام گھریلو نسخہ

جائفل ،لونگ ،کیسر دھتورہ  ہر ایک 12 گرام ،کشتہ فولاد جامن والا اڑھائی تولہ ازراقی مدبر 12 گرام سلاجیت 5 تولہ بھنگ کا پانی کم از کم  100 ملی لیٹر

ترکیب تیاری ۔

تما ادویات  کو نہائیت باریک کر کے بھنگ کے پانی میں گوندھ کر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو گولی صبح و شا م گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔

فوائد ۔

اس کے استعمال سے جسم میں طاقت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ذیابیطس کا گراف گر جاتا ہے بعض مریضوں پر حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

شوگر کو کنٹرول کرنےکا عام گھریلونسخہ

پوست بھیڑہ ایک پاؤ گندھک آملہ سار ایک پاؤ پانی آدھا کلو

ترکیب تیاری ۔

پہلے پوست کو آدھا کلو پانی میں بھگو دیجئے اسی پانی میں رگڑ کر چھان لیں اور گندھک آملہ سار اس میں ملا کر خوب کھرل کیجئے یہاں تک کہ خشک ہو جائے پھر کپڑا چھان کر محفوظ رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

تین سے 6 گرام تک صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں  انشاءاللہ لبلبلہ کے بیٹا سیل اپنا کام کرنا شروع کر دیں گے ۔

Share Button