سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

نمک سیاہ ، نمک سیندھا ،نمک سونچل ،ہلیلہ سیاہ ،آملہ ،سونٹھ ،فلفل سیاہ ،فلفل دراز ،اجوائن ،لونگ ،دارچینی ،الائچی کلاں ،عود ہندی ،مصطگی رومی ،جلوتری ،جائفل ہر ایک برابر وزن لیں اور لیموں کا رس بقدر ضرورت

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس کر آب لیموں میں نخودی گولیاں تیار کر لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو سے تین گولیاں دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں

فوائد

معدے کو طاقت عطا کر کے ہاضمہ کی قوت کو بڑھاتا ہے ریاح کو ختم کرتا ہے ہیضہ کو دفع کرتا ہے دماغ کو طاقت بخشتا ہے سدوں کو کھولتی ہے اعضائی سستی اور کاہلی کو دور کرتا ہے خون کی گردش کو بڑھاتا ہے ۔

نسخہ نمبر 2

سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

انار دانہ ترش 12 گرام زنجیل ،زیرہ سفید ،زیرہ سیاہ ،سماق دانہ ،پوست ہلیلہ زرد ،پوست ہلیلہ ،نمک سنگ ہر ایک چار گرام

ترکیب تیاری

تمام ادویات کو خوب کھرل کر کے سنبھال کر رکھیں

ترکیب استعمال ۔

چار گرام کھانے کے بعد دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں ۔

فوائد

سستی اور کاہلی کو ختم کرتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے قبض گیس کا خاتمہ کرتا ہے ۔

Share Button