سنگرہنی کا دیسی علاج

سنگرہنی کا دیسی علاج

سنگرہنی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سنگرہنی اس مرض کا نام ہے جس میں مریض کو چار پانچ روز تو دست آئیں اور پھر ایک دو روز قبض ہو جائے یہ مرض بڑی ہی مشکل سے جاتا ہے مندرجہ ذیل نسخہ سنگرہنی کے لئے بہت مفید ہے ۔

پھٹکڑی بریاں 5 گرام ،رسوت مصفیٰ 25 گرام پانی کے ذریعہ 14 گولیاں بنا لیں اور ایک گولی بوقت صبح توڑ کر مکھن میں ملاکر کھلائیں اور اوپر سے ادھ رڑکا پلائیں (جو دہی سے پہلے لسی اور مکھن کا آمیزہ ہوتا ہے اس کو ادھ رڑکا کہتے ہیں ) اس سے انشاءاللہ آرام ہو گا اس سے پیچش کو بھی آرام ہو جاتا ہے

نوٹ ۔ آنتوں کے مریض کو سوائے ذیل کی غذا کے کچھ نہ دیا جائے تو بہتر ہے

غذا ۔ چاول ، گائے کی دہی کے ساتھ یا ساگودانہ بھی دیا جاسکتا ہے ۔

Share Button