قبض کا دیسی حکیمی علاج

قبض کا دیسی حکیمی علاج

قبض کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم الشفاء

گل مدار 40 گرام اجوائن دیسی 40 گرام لاہوری نمک ،نمک سیاہ ،نمک سانبھر ہر ایک 10 گرام فلفل سیاہ 20 گرام لیموں کا پانی بقدر ضرورت

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس کر لیموں کے پانی میں پیس کر کالے چنے کے برابر گولیاں تیار کر لیں ۔

ترکیب استعمال

دو سے تین گولیاں دن میں تین مرتبہ ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں ۔

فوائد

قبض اور گیس کو ختم کرتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے معدہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے ہیضہ میں بہت مفید ہے ۔

نسخہ نمبر 2

قبض کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم الشفاء

نمک اندرائن 50 گرام سرکہ انگوری 150 ملی لیٹر انار دانہ بریاں ،زرشک ،کشنیز ،مصفی نیم بریاں ہر ایک 70 گرام لیں

ترکیب تیاری

نمک کو توے پر ڈال کر اوپر سے سرکہ ڈال کر جذب کرائیں اور پھر دیگر ادویات باریک کھرل کر کے طلاء کر کے سنبھال کر رکھیں ۔

ترکیب استعمال

روزانہ دن میں تین مرتبہ بعد غذا تین تین گرام لیں تازہ پانی کے ساتھ

فوائد

قبض و گیس کو ختم کرتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے خوب بھوک لگاتا ہے کھانا ہضم خوب کرتا ہے بہت مفید نسخہ ہے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں جزاک اللہ ۔

Share Button