قے متلی کا علاج

قے متلی کا علاج

قے متلی کا علاج

متلی جی متلانے کو اور قے منہ کے راستے معدہ سے غذا نکل جانے کو کہتے ہیں ۔

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ایک گرام کو سرکہ کی سکنجین 24 گرام میں چٹائیں اگر سکنجین نہ مل سکے تو سرکہ کے اندر چینی ملا کر کام میں لائیں یہ دوا قے اور متلی کے لئے بہت مفید ہے ۔

قے متلی کا علاج

نسخہ نمبر 2

پھٹکڑی بریاں ایک رتی بتاشہ میں ڈال کر کھلائیں قے بند ہو جائے گی انشاءاللہ

نوٹ ۔ جس مریض کو قے آ رہی ہو اس کے بازوؤں کو کس کر باندھنا بھی قے کا بلا دوا علاج ہے نیز یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ قے کے مریض کو جب پانی یا دوا پلانی ہو تو صرف ایک ایک گھونٹ پلائیں یکلخت زیادہ پانی پلانے سے خواہ آب حیات ہی کیوں کہ ہو ضرور قے ہو جایا کرے گی اور آہستہ آہستہ گھونٹ گھونٹ پلاتے رہنے سے بلا دوا بھی قے بند ہو جاتی ہے ۔

Share Button