لیکوریا کا ایک جنرل نسخہ

لیکوریا کا ایک جنرل نسخہ

لیکوریا کا ایک جنرل نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

آدھ کلو سکھپرہ جسے پنجابی میں بھنگڑا کہتے ہیں کانٹے کانٹے سے ہوتے ہیں کسی بھی پنسار سٹور سے مل جاتا ہے اسے لے کر اتنا کوٹیں کہ دو دو ٹکڑے ہو جائیں پھر انہیں پانی میں تین رات تک بھگو کر رکھیں پھر ذرا جوش دے کر وہ پانی اچھال کر ایک بوتل میں رکھیں ایک پاؤ ریش برگد لے کر اسے ایک کلو پانی میں بھگو دیں اور تین دن کے بعد اور پانی ملا کر جوش دیں اور ایک پاؤ پانی چھان کر حاصل کریں پھر آملہ کا رس ایک پاؤ لیں اور ان تینوں پانیوں میں مندرجہ ذیل ادویہ کو آہستہ آہستہ کھرل کریں یہاں تک کہ گولیاں بن جائیں ۔

سہاگہ نیم بریاں 12 گرام ، کشتہ قلعی 12 گرام تال مکھانہ 24 گرام کشتہ ابرک سفید 12 گرام موصلی سفید 24 گرام مازو نیم سوختہ 24 گرام سلاجیت 12 گرام کچلہ مدبر 24 گرام سمندر سوکھ 36 گرام مصطگی رومی 40 گرام

اوپر کے تینوں پانیوں میں ذرا ذرا ڈال کر ان ادویات کو کھرل کراتے رہیں یہاں تک کہ تمام پانی جزب ہو جائے اور گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ایک گولی 10 گرام چھلکا اسپغول کے ساتھ شربت بنفشہ 30 ملی لیٹر سے صبح یا بعد دوپہر کھائیں ۔

سیلان الرحم کے لئے بہت مفید ہے لیکوریا کو جڑ سے ختم کرتا ہے ۔

نوٹ ۔ یہ نسخہ تیار بھی مل سکتا ہے ہم پوری دنیا میں ڈلیوری بھی دیتے ہیں

Skype ID  #   ummulshifaherbal

Hakeem Muhammad Fayyaz

For Order  #   +92 0300 8454453

Help Line 24/7   +92 0334 7405881 this Number available at Whtsapp,Viber IMO

 

Share Button