معجون خونی و بادی بواسیر

معجون خونی و بادی بواسیر

معجون خونی و بادی بواسیر

نسخہ اُم الشفاء

آرد تخم بکائن آدھ کلو ،روغن زرد ایک پاؤ شہد 500 گرام

ترکیب تیاری

پہلے آرد تخم بکائن کو روغن زرد میں بریاں کریں اور پھر شہد ملا کر معجون تیار کر لیں

ترکیب استعمال

چھ گرام صبح و شام گائے کے دودھ کے ساتھ دیں

فوائد

بواسیر خونی یا بادی دونوں میں بہت مفید ہے بہت مجرب نسخہ ہے

خونی اور بادی بواسیر کی گولیاں

کف دریا ،مرچ سیاہ ،ہلیلہ سیاہ ،خر مہرہ زرد ،صدف صادق ہر ایک چھ چھ گرام عرق لیموں 100 گرام

ترکیب تیاری

تمام ادویات کو عرق لیموں میں کھرل کر کے نخودی گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال

ایک گولی صبح اور ایک گولی شام تازہ پانی کے ساتھ لیں اور دن میں ایک بار ایک گولی لعاب دہن میں ملا کر مسے پر لیپ کر دیا کریں

انشاءاللہ چند ہی روز کے استعمال سے بواسیر کے تکلیف دور ہو گی خونا آنا رک جائے گا پخانہ نرم آئے گا قبض بھی ختم ہو جائے گی

بواسیر مسوں والی ہو یا بادی بواسیر ہو دونوں کا خاتمہ کرے گی اور صحت مند بنا دے گی اس نسخہ کو آزمائیں اور دوستوں کو بھی بتائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

Share Button