Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: آنکھوں کے امراض
یہ دیسی نسخہ آزمائیں اور عینک سے نجات پائیں

یہ دیسی نسخہ آزمائیں اور عینک سے نجات پائیں

یہ دیسی نسخہ آزمائیں اور عینک سے نجات پائیں

نسخہ اُم الشفاء

سرمہ سیاہ 100 گرام ،سرد چینی 6 گرام ،قلمی شورہ 4 گرام ،کشتہ جست 6 گرام ،کف دریا 6 گرام ،صدف مروارید خالص 12 گرام ،مامیراں چینی 12 گرام ،ست پودینہ آدھا گرام ،ست الائچی 2 رتی کافور خالص 1 گرام ،عرق گلاب 750 ملی لیٹر

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو دس دن تک عرق گلاب میں کھرل کریں اور خشک ہونے پر ست پودینہ ست الائچی اور کافور ملا کر شیشی میں محفوظ کر لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

صبح و شام دونوں آنکھوں میں ایک ایک سلائی لگائیں ۔

فوائد ۔

آنکھوں کی کمزوری ، آنکھوں میں پانی آنا ، آنکھوں کے ککرے ، شب کوری ،دھند ،جالا،غبار،سرخی چشم اور آنکھوں کی روشنی بڑھا کر تاعمر قائم رکھنے کے لئے بھروسہ کا نسخہ ہے متواتر استعما ل کرنے سے عینک کی عادت ختم ہو جاتی ہے اور بوڑھوں کی نظر نوجوانوں کی مانند ہو جائے گی نہائیت ہی مفید اور لاثانی سرمہ ہے بنائیں اور دعائے مدینہ سے نوازیں ۔

Share Button
آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

کوڑی خورد زرد رنگ کی چھ عدد لے کر تین تولہ عرق لیموں میں بھگو رکھیں اکیس روز کے بعد نکال کر تخم سرس 6 گرام سرمہ 2 تولے ، جواہر نوشادر 3 گرام ، برادہ ناخن ، فیل 3 گرام سب ادویہ کو باریک پیس کر پارچہ بیز کر کے دو یوم متواتر آب برگ ساس میں کھرل کر کے خشک ہونے پر شیشی بھر رکھیں اور ضرورت کے وقت کام میں لائیں بوقت خواب ایک سے دو سلائی لگایا کریں انشاءاللہ آنکھ کا درد  دور ہو جائے گا ۔

آنکھوں کا درد،آنکھوں کی جلن ، آنکھ کی صفائی کا دیسی علاج ۔

Share Button
نظر کی کمزوری کا دیسی ٹوٹکہ

نظر کی کمزوری کا دیسی ٹوٹکہ

نظر کی کمزوری کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

سنت نبوی ﷺ مسواک لازم پکڑو انشاءاللہ نظر محفوظ رہے گی

کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر اور کلی کر کے دونوں گیلے ہاتھوں کو منہ پر پھیرو اور اس سے نظر تیز ہوتی ہے

وضو کرتے وقت سر کا مسح خوب تر ہاتھوں سے کرو ۔

دن مین کئی بار سر اور داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرو تا کہ ردی بخارات خارج ہوتے رہیں ۔ continue reading…

Share Button
درد چشم

درد چشم

درد چشم

نسخہ اُم لشفاء کچے دودھ کو بلو کر مکھن نکالیں اور اس دودھ کے چند قطرے پچکاری کے ذریعہ آنکھ میں ڈالیں درد چشم اور آنکھوں کی سرخی کے لئے بہت مفید ہے مگر بغیر مکھن نکالے ہوئے دودھ کو استعمال کرنا مفید نہیں ہو گا ۔

Share Button
آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سبز تمباکو کو باریک شدہ مساوی الوزن سرمہ میں ملا کر کھرل کریں جب مانند غبارہو جائے تو شیشی میں لگا کر رکھیں اور رات کے وقت آنکھوں میں ڈالیں یا صرف تمباکو کے پتے باریک پیس کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگائیں

انشاءاللہ آنکھوں کی خارش ختم ہو جائے گی ۔

Share Button
آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر آنکھ پر چوٹ لگے اور جب درد اور حرارت کم ہو جائے اور نیلاہٹ باقی رہ جائے تو پھٹکڑی کی پلٹس بہت مفید ہیں

ترکیب یہ ہے کہ پھٹکڑی کے دو گرام سفوف کو ایک عدد انڈے کی سفیدی میں خوب کھرل کریں یہاں تک کہ خوب ہی گاڑھی ہو جائے پھر اس کو ململ یا بریک کپڑے کے دوٹکڑوں کے درمیان رکھ کر آنکھ پر چند گھنٹے باندھے رکھیں انشاءاللہ ورم و درد وغیرہ ٹھیک ہو جائے گا ۔

Share Button
آنکھوں کے روہے یا ککرے

آنکھوں کے روہے یا ککرے

آنکھوں کے روہے یا ککرے

نسخہ اُم لشفاء

اکشر اوپر کے پپوٹوں اور کبھی دونوں پپوٹوں کے اندرونی سطح پر چھوٹی چھوٹی گلابی رنگ کی پھنسیاں ہو جاتی ہیں اور اردگرد ورم ہوجاتا ہے نیز آنکھیں سرخ اور ان سے پانی نکلتا رہتا ہے یہ مرض اکشر بچوں کو ہوا کرتا ہے ۔ continue reading…

Share Button
آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

نسخۃ اُم لشفاء

اگر آںکھوں سے پانی جاری رہتا ہوں اور کسی چیز پر نظر نہ جم سکتی ہو تو نیچے لکھی ہوئی ادویات کا استعمال کروانا چائیے ۔

پھٹکڑی سرخ جتنی ضرورت ہو لے لیں اور اس سے دگنا گھی ملا کر آگ پر رکھیں جب سفید ہو جائے تو گھی میں سے نکال لیں اور خوب دھکتے ہوئی کوئلوں میں ڈال دیں تھوڑی دیر میں بالکل سیاہ کوئلہ ہو جائے گا مگر اس کو اسی طرح سے کوئلوں میں پڑا رہنے دو تا کہ اس میں سے دھواں وغیرہ نکل کر اس کی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی جب خوب اچھی طرح سفید ہو چکے تو اس کو نکال کر خاکستر وغیرہ سے صاف کر کے پیس کر کسی ڈبیہ وغیرہ میں احتیاط سے رکھیں اور بوقت ضرورت اس میں سے رتی یا آدھا رتی دوا لے کر چٹکی سے آنکھوں میں صبح و شام ڈالا کریں انشاءاللہ تین چار بار کے استعمال سے آرام ہو جائے گا ۔

Share Button
آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی سفید ، نوشادر،مصری ہموزن لے کر باریک پیس کر سنبھال کر رکھیں اور تین سلائیاں آنکھوں میں ڈالا کریں پھولے اور جالا کی مفید آسان دوا ہے ۔

Share Button
آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ آنکھوں کی ان تمام بیماریوں کے لئے جو گرمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہوں ازحد مفید ہے اور درد سرخی کے لئے بھی فائدہ مند ہے

برگ املی نرم کو لے کر آہرن پر ہتھوڑے سے کوٹیں اور ان میں قدرے پھٹکڑی ملا کر بدستور پوٹلی تیار کریں اور ایک پیالے میں قدرے پانی ملا کر پانی کو آنکھوں پر پھراتے رہیں اگر کوئی قطرہ آنکھوں کے اندر بھی پڑ جائے تو نقصان نہیں بلکہ مفید ہے ۔

Share Button