Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: بیوٹی ٹپس
بالوں کو سیاہ اور چمکدار بنانے کا ٹوٹکہ

بالوں کو سیاہ اور چمکدار بنانے کا ٹوٹکہ

بالوں کو سیاہ اور چمکدار بنانے کا ٹوٹکہ

نسخہ اُم الشفاء

مہندی کے پتے ہلیلہ کابلی ، آملہ ،انار کا چھلکا ، سیاہ بھنگرہ ہموزن کوٹ کر  سب کو  2 کلو روغن کنجد میں خوب جوش دیں پھر چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں رات کو تیل میں کسی قدر بھنگرہ کا عرق ملا کر سر پر ملیں اور صبح کو دھو ڈالیں چند روز کے استعمال سے بال سیاہ اور چمکدار ہو جائیں گے اور انشاءاللہ لمبے بھی ہوں گے ۔

Share Button
چہرے کو چمکتا اور خوبصورت بنانے کے لئے

چہرے کو چمکتا اور خوبصورت بنانے کے لئے

چہرے کو چمکتا اور خوبصورت بنانے کے لئے

نسخہ اُم الشفاء

یہ نسخہ چہرہ کو سرخ اور روشن کرتی ہے سفید رائی ،نسل، ہموزن شہد میں ملا کر منہ پر لگائیں اور ایک ہفتہ تک استعمال کرتے رہیں پھر عجیب اثر دیکھیں ۔

صرف چند روز کے استعمال سے چہرے کو چمکتا سرخ اور خوبصورت بنا دے گا ۔

چہرے کو چمکتا اور خوبصورت بنانے کے لئے

رائی کو موم یا چربی کے ساتھ آگ پر پگھلا کر ملا لیں اور زیتون میں شامل  کر کے چہرہ پر ہلکا ہلکا مساج کریں چہرہ خوب روشن ہو گا ۔

چہرہ کو چمکتا اور خوبصورت بنانے کے لئے

مغز بادام ،نشاستہ  دونوں کو شہد خالص میں مکس کر کےچہرہ پر ملیں ۔

Share Button
بالو ں کو لمبا کرنے کا ٹوٹکے

بالو ں کو لمبا کرنے کا ٹوٹکے

بالو ں کو لمبا کرنے کا ٹوٹکے

ہلیلہ بلیلہ  اور آملہ  کا پھول ایک ایک کلو کوٹ کر چار کلو روغن کنجد میں جوش دیں اس کے بعد سر پر لگائیں بال خوب سیاہ اور لمبے گھنے ہوں گے ۔

بالوں کو لمبا کرنے کا ٹوٹکے

شیرہ بھنگرہ ، روغن کنجد ہموزن جوش دے کر جب پانی جل جائے تو تیل باقی رہ جائے کسی شیشی میں محفوظ کر لیں اور ہر شب کو سر کے بالوں کو لگا لیا کریں انشاءاللہ بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے ۔

بالوں کو لمبا کرنے کے ٹوٹکے

آملہ ، بلیلہ اور نیلوفر کی جڑ الگ الگ پیس کر گنے کے رس میں ملا کر لوہے کے برتن میں رکھ کر زمین میں چالیس دن دبا دیں پھر بالوں پر لگا کر اور اوپر ارنڈ کے پتے باندھ دیں خشک ہونے پر دھو لیں انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے بال لمبے اور گھنے ہو ں جائیں گے ۔

continue reading…

Share Button
چہرے کی خشکی اور جھائیاں

چہرے کی خشکی اور جھائیاں

چہرے کی خشکی اور جھائیاں

نسخہ اُم لشفاء

پوست سنگترہ بھیڑ کے دہی میں پیس کر مہاسوں اور جھائیوں پر لگائیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔

نسخہ نمبر 2

گائے کی دہی میں ایک پاؤ میں ایک تولہ پھٹکڑی بریاں ملا کر چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں انشاءاللہ چہرے کی خشکی اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی ۔

Share Button
چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

بکری کے دودھ میں رات کو سرسوں بھگو رکھیں اور صبح کو منہ پر ملیں اور گرم پانی اور صابن سے منہ دھو لیں چند بار کے استعمال سے داغ دور ہو جائیں گے ۔

Share Button
بال چر کا دیسی علاج

بال چر کا دیسی علاج

بال چر کا دیسی علاج

اس مرض میں بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور بالوں کے مقام پر پھنسیاں سی نکلنے لگتی ہیں اس مرض کے لئے دودھ بہت مفید شابت ہو تا ہے

جہاں بال چر ہو وہاں دن میں تین بار دودھ سے مساج کریں کم از کم ایک گھنٹہ یہ عمل کم از کم ایک ماہ کریں انشاءاللہ بال چر کا خاتمہ ہوگااور نئے بال اگنے شروع ہو جائیں گے ۔

Share Button
جلد کی تازگی کے لئے ٹوٹکہ

جلد کی تازگی کے لئے ٹوٹکہ

جلد کی تازگی کے لئے ٹوٹکہ

جلد کی تازگی کے لئے ٹوٹکہ

جلد کی تازگی کے لئے دیسی آزمودہ نسخے  استعمال کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے تازہ متوازن غذا کھانے سے صبح سویرے اٹھ کر نماز پڑھنے اور سیر کرنے سے صحت ٹھیک رہتی ہے ابٹن کا استعمال ہر طرح کی جلد کے لئے فائدہ مند شابت ہوتا ہے continue reading…

Share Button
سانولہ پن دور کرنے کا ٹوٹکہ

سانولہ پن دور کرنے کا ٹوٹکہ

سانولہ پن دور کرنے کا ٹوٹکہ

چنے کی دال بھگو لیں اس کو دودھ میں حل کر کے لیپ بنا لیں اس کو چہرے پر روزانہ تقریباَ پندرہ منٹ لگائیں پھر تازہ پانی سے دھو لیں کچھ دن میں چہرہ صاف ہو جائے گا ۔

سرسوں کی کھل میں سنگترے اور لیموں کے چھلکے ملا کر ابٹن بنا لیں اور روزانہ چہرے پر لگائیں سانولہ پن دور ہو جائے گا  ۔

سانولہ پن دور کرنے کا ٹوٹکہ

بادام ،ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کر لیں پھر چہرے پر لگائیں چند دنوں میں واضع فرق محسوس ہو گا ۔

http://ummulshifa.com/products.php

 

Share Button
چہرےکی جھریاں ختم کرنے کا ٹوٹکہ

چہرےکی جھریاں ختم کرنے کا ٹوٹکہ

چہرےکی جھریاں ختم کرنے کا ٹوٹکہ

عرق گلاب ،روغن بادام اور پھٹکڑی لے کر چار انڈوں کی سفیدی میں ملا کر ہلکی آنچ پر لگائیں جب یہ لیس کی طرح بن جائے تو رات کو سوتے وقت چہرے پر اس کا مساج کریں ۔ انشاءاللہ چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی ۔

 

Share Button
دانتوں کا پیلا پن ختم کرنے  کا ٹوٹکہ

دانتوں کا پیلا پن ختم کرنے کا ٹوٹکہ

دانتوں کا پیلا پن ختم کرنے  کا ٹوٹکہ

ایک چمچ کھانے والا میٹھا سوڈا نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں روزانہ اس سے دانت صاف کریں دانتوں کا پیلا پن دور ہو جائے گی ۔

دانتوں کا پیلا پن ختم کرنے کا ٹوٹکہ

لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں ان میں نمک ملالیں دانت روزانہ اس سے صاف کرنے سے تمام میل دور ہو گی نیز دانتوں کا پیلا پن ختم ہو گا

Share Button