Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: جلد کی بیماریاں
آتشک کے لئے دیسی مرہم

آتشک کے لئے دیسی مرہم

آتشک کے لئے دیسی مرہم 

نسخہ اُم الشفاء

روغن کنجد ایک چھٹانک

روغن تارپین دو چھٹانک

تازہ مسکہ 50 گرام

سندھور پاؤ بھر

شہد ڈیڈھ پاؤ

کافور continue reading…

Share Button
گرمی دانے یعنی پت کا دیسی علاج

گرمی دانے یعنی پت کا دیسی علاج

گرمی دانے یعنی پت کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی اور برسات کے دنوں میں بدن پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آیا کرتے ہیں جن میں بعض اوقات ایسا درد ہوتا ہے کہ گویا ان میں سوئی چھبوئی جا رہی ہو اس کو دور کرنے کے لئے سونف 40 گرام کو پانی کے گھڑے میں بھگو دیں اور صبح اس سے نہائیں انشاءاللہ گرمی دانوں سے نجات ملے گی ۔

گرمی دانوں کا نسخہ نمبر 2

روغن سونف آٹھ حصہ سرسوں کے تیل میں ملا کر اس سے مالش کیا کریں انشاءاللہ گرمی دانوں سے نجات ملے گی ۔

Share Button
چھپاکی کا مرض کا علاج

چھپاکی کا مرض کا علاج

چھپاکی کا مرض کا علاج

چھپاکی کو سر کھوئی بھی کہا جاتا ہے جس سے تمام بدن پر سرخ سرخ ابھرے ہوئے ابلے پڑ جاتے ہیں اور ان میں خارش شدت سے ہوا کرتی ہے ۔

ونف چھ گرام ، پودینہ تازہ 12 گرام تازہ نہ ملے تو خشک 6 گرام دونوں کو پاؤ بھر پانی میں خوب باریک پیس کر مصری ملا کر دن میں تین بار پلا دیا کریں انشاءاللہ اسی روز چھپاکی سے فائدہ ہو گا

Share Button
آتشک کادیسی ٹوٹکہ

آتشک کادیسی ٹوٹکہ

آتشک کادیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

پوست ریٹھ کو دھوپ میں خشک کر کے خوب باریک کر لیں اور کپڑے سے چھان کر پانی کی مدد سے گولیاں بنا لیں انشاءاللہ آتشک سے نجات ملے گی ۔

Share Button
پھوڑے پھنسی کا دیسی نسخہ

پھوڑے پھنسی کا دیسی نسخہ

پھوڑے پھنسی کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

پوسٹ ریٹھ ، شکر سرخ ، صابون دیسی ، پوست ریٹھ ۔

ترکیب تیاری ۔

پوست ریٹھ کو خوب باریک پیس کر شکر ملائیں اور پھر صابون ملا کر پانی کے زریعہ مرہم بنا لیں اور کپڑے پر لگا کر صبح و شام لگایا کریں انشاءاللہ پھوڑے پھنسی سے نجات ملے گی ۔

Share Button
آتشک کا گھریلو علاج

آتشک کا گھریلو علاج

آتشک کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

گائے کے دہی آدھ پاؤ لیں اور کسی کپڑے میں باندھ کر سب پانی نکال لیں جب وہ مشل پنیر کے ہو جائے تو ملتانی مٹی 15 گرام باریک پیس کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں ضروت کے وقت پہلے زخموں کو نیم کے جوشاندہ سے بخوبی صاف کر کے ایک گولی مریض کے پیشاب میں حل کر کے زخموں پر لیپ کریں انشاءاللہ 3،4 روز میں پورا آرام ہو کر آتشک کا نام و نشان نہیں رہ گا ۔

Share Button
پھلہری کا دیسی علاج

پھلہری کا دیسی علاج

پھلہری کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

بیر بہوٹی 12 گرام سیماب 12 گرام ، مردار سنگ 12 گرام اور سم الفارہ 3 گرام تمام ادویہ کو ایک پاؤ دہی میں کھرل کر لیں اور پھلہری کے داغوں پر لگا کر دھوپ میں بیٹھا کریں ایک ہفتہ تک یہی عمل کریں انشاءاللہ پھلہری کے داغ ختم ہو جائیں گے ۔

Share Button
چہرے کی خشکی اور جھائیاں

چہرے کی خشکی اور جھائیاں

چہرے کی خشکی اور جھائیاں

نسخہ اُم لشفاء

پوست سنگترہ بھیڑ کے دہی میں پیس کر مہاسوں اور جھائیوں پر لگائیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔

نسخہ نمبر 2

گائے کی دہی میں ایک پاؤ میں ایک تولہ پھٹکڑی بریاں ملا کر چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں انشاءاللہ چہرے کی خشکی اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی ۔

Share Button
چنبل کا دیسی نسخہ

چنبل کا دیسی نسخہ

چنبل کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

دہی دو کلو رائی ایک چھٹانک دہی کو رومال میں باندھ کر پانی نکالیں اور پانی میں رائی کو رگڑیں یہاں تک کہ مرہم کی طرح ہو جائے تو سنبھال رکھیں اور دن میں دو مرتبہ صبح و شام چنبل ہر لگائیں تین دن میں انشاءاللہ چنبل کا نام و نشان نہ رہے گا چنبل کے لئے بہت مفید ہے ایک بار ضرور آزمائیں ۔

Share Button
تر خارش کا علاج

تر خارش کا علاج

تر خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سرسوں کا تیل نصف چھٹانک گائے کا دہی ایک پاؤ تیل کو دہی میں اچھی طرح ملا لیں یہاں تک کہ ہر دو اشیاء باہم یک جان ہو جائیں بعد میں وہ مریض کو پلا دیں یہ عمل پورا ایک ہفتہ جاری رہے دوسرے ہفتے کے لئے تیل میں ایک تولہ کا اضافہ کریں انشاءاللہ تر خارش کو بہت مفید ہو گا ۔

Share Button