Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: دماغ

دماغ کی کمزوری کا دیسی طریقہ علاج

نسخہ اُم لشفاء

کوڑی دو تولہ ، صدف دو تولہ دونوں کو جوشاندہ گاؤذبان کے ہمراہ دو دن تک خوب کھرل کریں اور کھرل کر کے ٹکیہ بنا لیں اور مٹی کے کوزے میں بند کر کے گل حکمت کریں اور دس منٹ آگ پر رکھیں اور کشتہ کر لیں سرد ہونے  پر باریک پیس کر شیشی میں رکھیں ضرورت کے وقت چار رتی سے ایک ماشے تک نہار منہ مکھن میں رکھ کر کھایا کریں ۔

فوائد ۔

ضعف دماغ، دماغ کی کمزوری ، حافضہ کو تیز کرتا ہے

Share Button
نیند کو کم کرنے کا دیسی علاج

نیند کو کم کرنے کا دیسی علاج

نیند کو کم کرنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سونف 6 گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب آدھ پاؤ رہ جائے تو اتار کر اس میں نمک دو گرام ملا کر دونوں وقت پلایا کریں بہت ہی مفید ہے نیند کی زیادتی کم ہو جائے گی ۔

Share Button
پرسکون نیند لینے کاعلاج

پرسکون نیند لینے کاعلاج

پرسکون نیند لینے کاعلاج

نسخہ اُم لشفاء

سونف 6 گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب آدھ پاؤ پانی باقی رہ جائے تو اس میں پاؤ بھر گائے کا دودھ اور ایک تولہ گائے کا گھی اور بقدر ضرورت میٹھا کر لیں اور پلایا کریں اس سے انشاءاللہ شرطیہ فائدہ ہو گا اور پرسکون نیند آئے گی ۔

Share Button
کمزور حافظہ کو تیز کریں

کمزور حافظہ کو تیز کریں

کمزور حافظہ کو تیز کریں

نسخہ اُم لشفاء

سونف 6 گرام مغز بادام 7 عدد الائچی خورد 3 عدد پانی آدھ کلو میں پیس کر اور مناسب مصری ملا کر کپڑے میں سے چھان کر پلائیں ۔

انشاءاللہ اس سے دماغ مضبوط اور حافظہ تیز ہو گا ۔

نوٹ ۔ یہ نسخہ تیار بھی مل سکتا ہے ہم پوری دنیا میں سپلائی بھی دیتے ہیں

Skype ID  #   ummulshifaherbal

Help Line 24/7   +92 0334 7405881 this Number available at Whtsapp,Viber IMO

Open link     http://ummulshifa.com/urdu/

 

Share Button
دماغ کی کمزوری کا نسخہ

دماغ کی کمزوری کا نسخہ

دماغ کی کمزوری کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

سونف 6 گرام مصری 6 گرام دونوں کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور اس میں مغز بادام 7 عدد ملا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

رات کو سوتے وقت تمام دوا گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس کے بعد پانی ہرگز نہ پئیں اتنی مقدار روزانہ استعمال کرتے رہیں چالیس دن میں دماغ کی کمزوری ختم ہو جاتی اور دماغ کو طاقت دیتا ہے ۔

Share Button
نسیان کا دیسی علاج

نسیان کا دیسی علاج

نسیان کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ وہ بیماری ہے جس میں اس کے مریض کو بات یاد نہیں رہ سکتی بلکہ فورا ہی بھول جاتا ہے یہ مرض اکشر دماغ کی کمزوری سے پیدا ہوتا ہے یہ دماغ میں بلغمی رطوبت پیدا ہو کر بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے اس کے لئے بھی پھٹکڑی عمدہ چیز ہے ۔

پھٹکڑی کو ایک دن سالم برہمی کے پانی میں پیس کر ٹکیاں بنا کر کوزہ میں ڈال کر اور اوپر سے بند کر کے دس سیر اپلوں کی آگ دیں

خوراک ۔ دو رتی صبح و شام گرم دودھ سے کھلایا کریں انشاءاللہ چند روز میں حافظہ تیز ہو جائے گا ۔

Share Button
دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر دماغ کمزور ہو گیا ہو تو مندرجہ ڈیل نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ دماغ کی کمزوری دور ہو جائے گی

شام کو سوتے وقت خمیرہ گاؤزبان سادہ چاندی کا ورق لگا کر اوپر سے عرق گاؤزبان سردی میں نیم گرم کر کے ایک تولہ پئیں اور خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہروالا اس سے زیادہ قوی چیز ہے اور خارجی طور پر روغن کدو روغن کاہو روغن خشخاش روغن گل ،روغن بادام وغیرہ میں سے کسی ایک کی مالش کریں ۔

نوٹ ۔ یہ تمام دوائیں کسی بھی اچھے ہربل سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہیں ۔

Share Button
دماغ کی کمزوری سے ضعف باہ

دماغ کی کمزوری سے ضعف باہ

دماغ کی کمزوری سے ضعف باہ

دماغ کا شمار بھی اعضاء رئیسہ میں ہوتا ہے ، اعصاب رگ و پٹھے جن سے تمام بدن کی حس و حرکت وابستہ ہے وہ بھی دماغ ہی سے پرورش پاتے ہیں دماغ میں کمزوری آ جانے سے بے حسی جیسی کیفیت پیدا ہونے سے خواہش جماع کم یا مفقود ہو جاتی ہے اگر جماع کی استعداد باقی رہے تو پوری لذت حاصل نہیں ہوتی ۔

دماغ کی کمزوری کے اسباب

دماغی کاموں کی کشرت ، زیادہ رنج و غم غیر معمولی تفکرات کا مسلسل اور عرصہ دراز تک رہنا یا سر پر چوٹ لگنا ۔ continue reading…

Share Button

دماغ کی طاقت بڑھائیں

دماغ کی طاقت بڑھائیں

دماغ کی طاقت بڑھائیں

دماغ کی طاقت بڑھائیں

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام 50 گرام، شاخ مرجان 12 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

مغز بادام خوب گھوٹ لیں اور انہیں پانی کا چھینٹا دے کر درمیان میں 12 گرام شاخ مرجان رکھ دیں اور اسے کوزہ میں بند کر کے بیس کلو اپلوں کی آگ دیں آگ کے سرد ہونے پر نکال لیں جب مرجان سفید ہو جائے تو نکال لیں بس دوا تیار ہے ۔

ترکیب استعمال ،

ایک گرام یا 2 گرام خمیرہ گاوزبان مکھن یا بالائی میں شامل کر کے دیں انشاء اللہ دماغ کو طاقت ملے گی ،

فوائد۔

دماغ کی طاقت بڑھاتا  ہے نیز پرانے نزلہ زکام کے لئے بھی مفید ہے ۔

Share Button

قوت حافظہ کے لئے نسخہ

قوت حافظہ کے لئے نسخہ

قوت حافظہ کے لئے نسخہ    

قوت حافظہ کے لئے نسخہ

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام پاؤ بھر ، شہد ( خالص چھوٹی مکھی کا ) آدھ کلو دونوں کو بہترین چینی کے مرتبان یا شیشے کے مرتبان میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں رات کو اس مرتبان کو شبنم یا اوس میں رکھیں اسی طرح 40 روز کریں بعد میں ایک مغز بادام روززانہ اللہ کا نام لے کر کھلا دیا کریں اور ہدایت کر دیں کے مریض ایک انگلی شہد کی چاٹ لیا کرے انشاء اللہ چند دن میں حافظہ کو قوت ملے گی اور حافظہ تیز ہو گا۔

Share Button