Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: مختلف بیماریاں
آتشک کے ہربل نسخہ جات

آتشک کے ہربل نسخہ جات

آتشک کے ہربل نسخہ جات

نسخہ اُم الشفاء

رسکپور ،سنکھیا،ہڑتال طبقی اور عرق لیموں کاغذی تمام برابر وزن لیں ۔

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو عرق لیموں میں کھرل کر کے مونگ کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

صبح خالی پیٹ دوگولیاں بالائی کے ہمراہ اور دو گولیاں دوپہر کو ملائی کے ہمراہ اور دو گولیاں شام کو اسی طرح لیں

انشاءاللہ سات روز میں آتشک میں فائدہ ہو گا

یہ دوا دس یوم سے زیادہ استعمال مت کریں ۔

آتشک کے مجرب نسخہ جات

جمال گوٹہ صاف شدہ ایک تولہ مغز کرنجوا ایک تولہ مرچ سیاہ ایک تولہ زنجیل ایک تولہ

ترکیب تیاری

تمام چیزوں کو پانی میں کھرل کر لیں اور مرچ سیاہ کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال

ایک گولی صبح و دوپہر و شام پانی کے ساتھ لیں یہ گولیاں دو ہفتہ تک کھائیں ایک دست روزانہ آئے گا کوئی پرہیز نہیں بہت مجرب نسخہ ہے ۔

آتشک کے مجرب نسخہ جات

رسکپور ،مرچ سیاہ قرنفل سب کو عرق پان میں کھرل کر کے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال

صبح و دوپہر شام  ایک ایک گولی پانی کے ساتھ لیں انشاءاللہ سات ہی روز میں افاقہ ہو گا یہ نسخہ بہت مجرب ہے

Share Button
فالج و لقوہ کا دیسی نسخہ

فالج و لقوہ کا دیسی نسخہ

فالج و لقوہ کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

فالج وہ بیماری ہے جس میں آدھا جسم بے حس ہو جاتا ہے

لقوہ منہ کے ایک طرف ٹیڑھا ہو جانے کو لقوہ کہتے ہیں

یہ دونوں بیماریاں زیادہ تر موسم سرما میں ہوتی ہیں نیز سرد مزاج والے اشخاص خصوصا بلغمی مزاج والے کمزور اور بوڑھے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ٹھنڈی ہوا کا لگنا اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال اکثر بیماری کا سبب بنتا ہے ان کے لئے خاص نسخہ ذیل میں درج ہے ۔

فالج و لقوہ کا دیسی نسخہ

سیاہ مرچ پیس کر گھی میں ملا لیں اور مقام ماؤف پر لیپ کریں لقوہ اور فالج کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ۔

Share Button
Body pain cure in urdu

Body pain cure in urdu

Body pain cure in urdu

جسم کے تمام دردوں کا بیرونی علاج

اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو انسان بے بس ہو جاتا ہے اور س سے نجات کے لئے کئی طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتا ہے

لیکن اگر آپ یہی کام زیتون کے تیل میں نمک ملا کر کریں تو آپ کو سکون مل جائے گا ۔

ترکیب تیاری و ترکیب استعمال ۔

ایک برتن میں دس بڑے چمچ نمک اور 20 بڑے چمچ زیتون کے تیل کے ڈالیں اور اسے اچھی طرح سیل کر کے دو دن تک پڑا رہنے دیں اب اس تیل سے ہر صبح متاثرہ حصے کی مالش کریں

یہ عمل کم از کم 10 دن کریں انشاءاللہ یہ عمل کرنے سے آپکی تمام دردیں ٹھیک ہو جائیں گی ۔

Share Button
عرق النساء کا ہربل علاج

عرق النساء کا ہربل علاج

عرق النساء کا ہربل علاج

نسخہ اُم الشفاء

کافور 3 گرام ، ہینگ 3 گرام ، جب افیون ڈیڈھ ماشہ

ایک ایک رتی کی گولی بنا لیں صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں عرق النساء کے لئے بہت مفید ہے ۔

Share Button
خصیوں کا درد اور ورم

خصیوں کا درد اور ورم

خصیوں کا درد اور ورم

بعض دفعہ ایک خصیہ میں درد ہوتا ہے اور بعض دفعہ ورم ہو جاتا ہے مجامعت کی کثرت یا جلق کی عادت سے گردوں میں ایک آنے کی حالت میں بدہضمی یا قبض کی وجہ سے اکثر درد ہو جاتا ہے ۔

خصیوں کے درد کی علامات ۔

کبھی ایک خصیے یا دونوں میں ٹھہر ٹھہر کر شدید درد ہوتا ہے ہاتھ لگانے اور چھونے سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے کبھی ماؤف خصیہ متورم ہو جاتا ہے بعض دفع جی متلانے لگتا ہے ۔

خصیوں کے درد کا علاج

قبض ہو تو قرص ملیں گائے کے دودھ میں مکس کر کے ۔

آب کاسنی 12 گرام کافور 2 گرام برزالنج 3 گرام ان سب کو باریک پیس کر ملا کر عضو خاص پر لیپ کریں

یہ عمل کم از کم 20 روز کریں انشاءاللہ خصیوں کے درد سے افاقہ ہو گا ۔

Share Button

مرگی کا دیسی حکیمی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

کوڑی ساختہ سات ماشہ اونٹ کے ناک کے کیڑے 7 عدد مرچ سیاہ 3 گرام کچھوے کی خشک کھوپڑی تین گرام لے کر باریک پیس کر مثل غبار بنا کر شیشی میں رکھیں بوقت ضرورت دورہ پڑنے پر مریض کے ناک میں بقدر تین رتی دوا دونوں نتھنوں میں کسی نلکی وغیرہ کے زریعے سے پھونک دیں انشاءاللہ کیڑے خارج ہو کر دورہ سے کلی نجات حاصل ہو گی اس طریقہ سے تین چار بار کے عمل سے اگر خدا کا فضل شامل حال رہا تو بالکل کلی صحت نصیب ہو گی ۔

Share Button
سانس کی تنگی کا علاج

سانس کی تنگی کا علاج

سانس کی تنگی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر سانس تنگی سے آتا ہو اور اس کا سبب بلغم کا جماؤ ہو تو اس کے لئے سونف بارہ گرام ، شورہ 12 گرام ان دونوں کو کوٹ چھان لیں اور اس میں سے ایک چٹکی لے کر کسی دھکتے کوئلے پر ڈال کر دھواں کھچواں اس سے فل الفور سانس آسانی سے آنے لگتا ہے اور مریض آرام میں آ جاتا ہے

اگر سانس کی وجہ سے دمہ یا کھانسی نہ ہو تو بلکہ یونہی دم تنگی سے آتا ہو تو اس کے لئے سونف 12 گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب پانی آدھ پاؤ رہ جائے تو تو گائےکا گھی ایک تولہ ملا کر پلا دیں اس سے سانس کی تنگی دور ہو کر سانس آسانی سے آنے لگتا ہے ۔

Share Button
مرگی کا دیسی ٹوٹکہ

مرگی کا دیسی ٹوٹکہ

مرگی کا دیسی ٹوٹکہ

خشک سونف 6 گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں آدھ پاؤ باقی رہنے پر چھان کر گائے کے ایک پاؤ گرم دودھ میں ملا کر 12 گرام گائے کا گھی اور حسب مقدار کھانڈ ملا کر صبح و شام پلانا مرگی کے لئے مفید ہے ۔

Share Button
لقوہ کا دیسی نسخہ

لقوہ کا دیسی نسخہ

لقوہ کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

ریٹھ کا چھلکا کو کوٹ کر برابر گڑ شامل کر کے چھوٹے بیر کے برابر گولیاں تیار کریں چند لقمے کھلا کر ایک گولی صبح کے کھانے اور ایک گولی رات کے کھانے کے بعد دیں انشاءاللہ چند دن کے استعمال سے لقوہ سے نجات ہو گی ۔

Share Button
خونی بواسیر کا علاج

خونی بواسیر کا علاج

خونی بواسیر کا علاج

بھینس کا دودھ لے کر چولہے پر رکھیں اور اس میں کنگھی بوٹی کی چند شاخیں لے کر پھراتے رہیں تمام مائیت اور دہنیت دور ہو کر دودھ کا سفوف بنا جائے گا اگر دودھ ایک کلو ہو تو اس میں 200 گرام چینی ملا کر ایک چمچ پانی سے دیا کریں خونی بواسیر کو بہت مفید ہے ۔

Share Button