Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: مختلف بیماریاں
دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

مریض دمہ کا حال جو دورہ کے وقت ہوتا ہے بیان کرنا مشکل ہے لیکن آپ لوگوں کی رہنمائی کے لئے مریض کبھی اٹھتا ہے کبھی کھڑے ہو کر آگے جھکتا ہے کسی طرح سانس آسانی سے آئے لیکن کامیابی نہیں ہوتی اس وقت کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ہم ایک سادہ سی ترکیب لکھتے ہیں

دس عدد مویز منقٰی کچل کر دس تولہ دودھ گائے اور دس تولہ پانی میں ملا کر اس قدر ابالیں کہ پانی جل کر محض دودھ باقی رہ جائے اب اس کو چھان کر پلائیں انشاءاللہ فورا دورہ رک جائے گا ۔

نوٹ۔ محض گرم دودھ کا پلانا بھی مفید ہے

Share Button
دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

بھوری بھینس جب پہلی بار بچہ دے تو اس کا پہلا دودھ تمام کا تمام مریض کو پلائیں  بس یہی نسخہ ہے جس کو بعض حکیموں نے حکیمانہ سانچے میں ڈھال لیا ہے

اگر پہلی بار کا دودھ لے کر رکھ سکتے ہیں تو دودھ کو خشک کر لیں اور باریک پیس کر سفوف بنا لیں

خوراک ۔

ایک چمچہ ہمراہ گرم پانی کے دیا کریں انشاءاللہ یہ بھی بہت مفید رہے گا ۔

Share Button

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ نہائیت ہی موذی اور لرزہ خیز بیماری ہے جس کے تریاق بہت کم ہیں میرے تجربہ میں ایک نسخہ ہے جو آپکی نظر کروں گا

تین پاؤ اونٹنی کا دودھ بالکل تازہ ہو اسکو لے کر مٹی کی ہانڈی میں ڈال کر اور اس میں سرکہ انگوری 40 ملی لیٹر ڈال کر جوش دیں اور دودھ کے پھٹ جانے پر چھان کر شربت زوفہ 60 ملی لیٹر ملا کر صبح کے وقت روزانہ پلایا کریں اور ہر دو وقت آٹھ سے دس گرام تک روٹی سے کھانے کی ہدایت دیں انشاءاللہ اسی سے مرگی کے مریض کو صحت ہو جاتی ہے ۔

Share Button
ریڈھ کی ہڈی کا درد

ریڈھ کی ہڈی کا درد

ریڈھ کی ہڈی کا درد

نسخہ اُم لشفاء

تمباکو کے سبز پتے ذرا چکنے اور گرم کر کے ریڈھ کی ہڈی پر باندھیں انشاءاللہ درد بند ہو جائے گا ۔

Share Button
گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

نسخہ اُم لشفاء

برگ تمباکو خورد دو کلو برف زقوم خاردار شاخوں سمیت ایک کلو دونوں کو خشک کر کے کوٹ لیں اور چار گنا پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ صرف ایک کلو پانی باقی رہ جائے نیچے اتار کر سرد ہونے پر چھان لیں ۔ مقطر میں روغن زیتون ملا کر پھر آنچ پر رکھیں حتٰی کہ تمام پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے اتار کر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں ، بعد تنقیقہ گرم جگہ میں بیٹھ کر مالش کیا کریں فالج اور لقوہ کے لئے بہت مفید روغن ہے ۔

Share Button
عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

حسب ضرورت تمباکو کے سبز پتے لے کر کوٹ کر پانی نچوڑ لیں اس سے نصف وزن تلوں کا تیل ملا کر نرم آنچ پر رکھیں جب تمام پانی جل جائے اور روغن باقی رہ جائے تو صاف کر کے کسی شیشی میں ملا کر رکھیں

طریقہ استعمال

روزانہ اس تیل سے مالش کیا کریں عرق النساء کے ہر قسم کے دردوں کے لئے بہت مفید ہے

نوٹ ۔ یہ نسخہ کم از کم ایک ماہ استعمال کریں شکریہ اللہ حافظ ۔

Share Button
دمہ کا علاج

دمہ کا علاج

دمہ کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

دیسی تمباکو ایک پاؤ لے کر شام کے وقت ایک کلو پانی میں بھگو دیں صبح کے وقت خوب ہاتھوں سے مل کر پانی کو کپڑے سے چھان لیں ایک کلو ادرک کا پانی نکال کر اس میں ملائیں اوردونوں کو کسی برتن میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں حتٰی کہ قوام میں اس قدر گاڑھا ہو جائے کہ اس کی گولیاں باندھی جا سکیں اتار کر نخودی گولیاں بنا لیں ایک گولی سرد پانی کے ساتھ روزانہ کھلائیں

انشاءاللہ ایک ماہ کے استعمال سے دمہ کا خاتمہ ہو گا ۔

Share Button
مرگی کی دوا

مرگی کی دوا

مرگی کی دوا

برگ تمباکو کو 2 گرام لے کر پاؤ بھر پانی کھولتے ہوےئ میں متواتر ایک گھنٹہ تک بھگوئیں پھر صاف کر کے آدھ چھٹانک کے قریب صبح و شام پلایا کریں انشاءاللہ ایک ہفتے کے استعمال سے صحت کلی حاصل ہو گی ۔

Share Button
گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی کا بخار دو قسم کا ہوتا ہے ایک یہ کہ صفراء رگوں کے بدبودار ہو جائے اس سے بخار ہر وقت رہتا ہے دوسرا یہ کہ صفرا رگوں کے اندر متعفن ہو جائے ایسا بخار دورہ سے آیا کرتا ہے

گرمی کے بخار کی علامات

منہ کا مزہ کڑوا ، زبان خشک اور اس پر کانٹے سے محسوس ہوتے ہیں پیاس زیادہ لگتی ہے نیند بہت کم آتی ہے زبان اور آنکھوں کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے

نوٹ ۔ صفراوی بخار میں اگر قے ہو جائے تو اس کو روکنا نہیں چائیے البتہ اگر حد سے زیادہ آنے لگے تو پھر ضرور روکنی چائیے ۔ continue reading…

Share Button
پیشاب میں خون آنا کا علاج

پیشاب میں خون آنا کا علاج

پیشاب میں خون آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر کسی کو خون کا پیشاب آنے لگے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل چٹکلہ نہایت مفید ہے

پھٹکڑی بریاں 3 گرام باریک پیس کر 3 پڑیاں بنا لیں اور ایک پڑیہ صبح و شام دودھ کی لسی سے دیں انشاءاللہ پیشاب میں خون آنا بند ہو جائے گا ۔

Share Button