Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: معدہ کی بیماریاں
بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

 بادی بواسیر کا دیسی نسخہ

مقعد کے مقام پر خارش اور مسے ہو جاتے ہیں ہلکا درد اور خارش ہوتی ہے مگر خون خارج نہیں ہوتا اسے بادی بواسیر کہتے ہیں

بادی بواسیر کے اسباب

سرد مقام پر زیادہ رہنا ،اکژر زیادہ بیٹھ کر کام کرنا ،سرد اشیاء کا زیادہ استعمال ،قبض اور گیس کا پیدا ہونا ،ثقیل اور دیر ہضم غذاؤں کا زیادہ استعمال ،وقت بے وقت کھانا ،نیز کثرت جماع ،خارش مقعد جنسی خیالات میں اکثر گم رہنا کھٹی اشیاء کا زیادہ استعمال وغیرہ اسباب میں شامل ہے ۔

بادی بواسیر کی علامات continue reading…

Share Button

 

ہیضہ کا آسان دیسی علاج

ہیضہ کا آسان دیسی علاج

 ہیضہ کا آسان دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

گندھک آملہ سار ،قلمی شورہ ،چونا ،سجی کھار ہر ایک دو رتی کافور 1 رتی لیموں کا پانی بقدر ضرورت

ترکیب تیاری

تمام ادویات کو آب لیموں میں خوب کھرل کریں اور ماش کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال

ہر تین گھنٹے بعد ایک گولی عرق سونف کے ساتھ لیں

فوائد continue reading…

Share Button

 

ہیضہ کا دیسی آسان علاج

ہیضہ کا دیسی آسان علاج

ہیضہ کا دیسی آسان علاج

نسخہ اُم الشفاء

ہیضہ ایک مہلک اور موذی مرض ہے جو باریک نباتی کرم سے پیدا ہوتا ہے جن کو کالرا مبیائی کہتے ہیں

ہیضہ کے اسباب

فساد آب و ہوا

غذائی فساد

غذائی استعمال میں چربی

عموما ہیضہ کی جن وجوہات سے بیماری لگتی ہے لو کا لگنا ، میلا کچیلا رہنا ،گندا پانی پینا ،بے اعتدال کھانا کھانا ہیضہ کے دنوں میں جلاب آور ادویات کا استعمال کرنا وغیرہ وغیرہ

ہیضہ کی علامات

قے اور دست بکثرت آتے ہیں جو پہلے گاڑھے پھر پتلے پچھ کی طرح ہوتے ہیں ہاتھ پاؤں میں تشنج ہو جاتا ہے مریض گھبراہٹ محسوس کرتا ہے ،آنکھیں اندر کو دھنس جاتی ہیں نبض کمزور لب اور مسوڑھے نیلگون ہو جاتے ہیں جسم ٹھنڈا اور چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے مریض شدت پیاس سے تڑپ اٹھتا ہے ادھر پانی پیتا ہے تو ادھر قے کے زریعے نکال continue reading…

Share Button
سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

سستی اور کاہلی دور کرنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

نمک سیاہ ، نمک سیندھا ،نمک سونچل ،ہلیلہ سیاہ ،آملہ ،سونٹھ ،فلفل سیاہ ،فلفل دراز ،اجوائن ،لونگ ،دارچینی ،الائچی کلاں ،عود ہندی ،مصطگی رومی ،جلوتری ،جائفل ہر ایک برابر وزن لیں اور لیموں کا رس بقدر ضرورت

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس کر آب لیموں میں نخودی گولیاں تیار کر لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو سے تین گولیاں دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں

continue reading…

Share Button
قبض کا دیسی حکیمی علاج

قبض کا دیسی حکیمی علاج

قبض کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم الشفاء

گل مدار 40 گرام اجوائن دیسی 40 گرام لاہوری نمک ،نمک سیاہ ،نمک سانبھر ہر ایک 10 گرام فلفل سیاہ 20 گرام لیموں کا پانی بقدر ضرورت

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس کر لیموں کے پانی میں پیس کر کالے چنے کے برابر گولیاں تیار کر لیں ۔

ترکیب استعمال

دو سے تین گولیاں دن میں تین مرتبہ ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں ۔ continue reading…

Share Button
معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

گندھک آملہ سار ،جوہر نوشادر ہر ایک 12 گرام سرکہ انگوری اور مولی کا پانی 50 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو دونوں پانیوں میں خوب کھرل کریں اور سنبھال کر رکھیں ۔

ترکیب استعمال

ایک رتی ہمراہ مکھن کھا لیا کریں

فوائد ۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے غذا کو ہضم کرتا ہے امراض معدہ میں بہت لاجواب دوا ہے ۔

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

پوست بیج مدار ،فلفل سیاہ ،قرنفل ،انگور برابر وزن عرق پودینہ بقدر مناسب

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس لیں اور عرق کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں تیار کرلیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو ،دو گولی دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں ۔

فوائد۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے ہیضہ کے لئے لاجواب اکسیر ہے بدہضمی بلغمی کھانسی وغیرہ کے لئے اپنی مثال آپ ہے ۔

Share Button
بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے مگر بناوٹ میں کسی قسم کی خرابی واقع نہیں ہوتی ۔

بدہضمی پیدا ہونے کے اسباب

کھانے پینےمیں لاپرواہی غذا اچھی طرح نہ چبانا عرصہ تک ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال کثرت مصالحہ جات کا استعمال جگر آنتوں یا لبلبہ کی رطوبات کی خرابی ،قبض ناقص غذا کا استعمال صفرا وغیرہ کی زیادتی رنج و غم خرابی خون آلات ہضم کی قوتوں کی کمزوری عصبی خرابی یا عضلاتی خرابی یا سوزش کے باعث عارضہ لاحق ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

بد ہضمی کی علامات

معدے کی ہضم میں فرق آ جاتا ہے درد گرانی ،بے چینی ،ترش ڈکاریں کبھی دست کبھی قبض بدبودار ڈکار ہتھیلیاں جلنا تلوے جلنا وغیرہ علامات پیدا ہوتی ہیں پرانی بد ہضمی میں مقام معدہ پر ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے دم کشی ،کھٹے ڈکار آتے ہیں پیشاب میں مادے بیٹھ جاتے ہیں سستی کاہلی پلے پڑ جاتی ہے شدید کمزوری آنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی گھبراہٹ ہاتھوں اور پاؤں میں کھجلی شروع ہو جاتی ہے ۔

بدہضمی کا دیسی نسخہ

کاسنی ،افستین ،پاپڑا ،گل سرخ ،تخم خربوزہ 50 ،50 گرام تر پھلا 100 گرام چرائتہ ،زرشک ہر ایک 40 گرام گل گاؤزبان 30 گرام مصری ایک کلو

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو چار کلو پانی میں بھگو دیں صبح خوب بوائل کریں آدھا رہنے پر کوزہ مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام بنا لیں اور محفوظ رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

روزانہ دن میں تین مرتبہ ایک ایک تولہ ہمراہ پانی لیں ۔

فوائد ۔

بد ہضمی ،ضعف معدہ ،قبض و گیس میں مفید ہے یرقان کا خاتمہ کرتا ہے اور جگر کو فعال کرتا ہے ۔

Share Button
قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

 

ھوالشافی

اجوائن دیسی 12 گرام سہاگہ 24 گرام ،جمالگوٹہ 12 گرام ،املی 36 گرام نمک دیسی 6 گرام گودا کوار گندل 36 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

پہلے تمام خشک اجزاء کو باریک کر لیں بعد میں لال املی میں کھرل کر لیں اور آخر میں کنوار گندل کے پانی میں خشک کر لیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

گائےکے گرم دودھ کے ساتھ لیں دو گولی صبح اور دو گولی شام continue reading…

Share Button
قبض کا دیسی آسان علاج

قبض کا دیسی آسان علاج

قبض کا دیسی آسان علاج

 

نسخہ اُم الشفاء

اگر پاخانہ معمول کے مطابق نہ آئے یعنی روزانہ حاجت ہونے کی بجائے دوسرے تیسرے روز آیا کرے یا روزانہ آتا ہو مگر تھوڑاتھوڑا کئی بار آئے اور با فراغت نہ آئے تو دونوں صورتوں کو قبض ہی کہیں گے عموماََ درد سر نزلہ و زکام ،نظر کی کمزوری ، بھوک کی کمی ، دل کی گھبراہٹ ،بواسیر ،درد کمر وغیرہ قبض کے باعث لاحق ہوتی ہے ۔

قبض کے اسباب

قابض اور ثقیل اغذیہ کا کثرت استعمال ،حقہ نوشی ،سگریٹ ، افیون کا استعمال ،رحمی امراض ،موٹاپا ،عصبی امراض ،صفرا کی کمی یا پیدا نہ ہونا وغیرہ اسباب میں شامل ہیں ۔

قبض کی اقسام

اس کی دو اقسام ہیں داہمی قبض اور عام قبض continue reading…

Share Button
معدہ کا طبی علاج

معدہ کا طبی علاج

معدہ کا طبی علاج

سونف 100 گرام ،کشنیز 100 گرام ،میٹھا سوڈا 100 گرام ،چینی 100 گرام ۔

تمام ادویات کا سفوف بنا لیں اس کا مزاج تر گرام ہے

مقدار خوراک ۔

تین گرام صبح دوپہر شام بعد از غذا پانی کے ساتھ کھائیں ۔

فوائد ۔

احتلام اور ذکاوت حس کے مریضوں کے معدہ کی اصلاح اور قبض اور گیس کے لئے بے حد مفید ہے

Share Button