Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: گردے اور مشانے کی بیماریاں
خونی پیشاب کا علاج

خونی پیشاب کا علاج

خونی پیشاب کا علاج

نسخہ اُم الشفاء

اس بیماری میں پیشاب  میں خون آتا ہے کبھی بجائے پیشاب کے خالص خون بھی آتا ہے ۔

خونی پیشاب آنے کے اسباب

بعض اوقات گردوں میں پتھریوں کے باعث زخم ہو کر خون آنے لگتا ہے بعض اوقات گردوں کے مقام پر چوٹ لگنے سے بھی خون آتا ہے بعض اوقات بواسیری خون بند ہونے سے بھی گردوں سے خون آنے لگتا ہے حیض کا خون بند ہونے پر پیشاب میں خون آنے لگتا ہے نہایت ہی خشک ادویات   و اغزیہ  کا بکثرت استعمال بھی اخراج خون کا سبب بنتا ہے مشلا” شنگرف اور ازراقی وغیرہ ۔

خون پیشاب آنے کی علامات ۔

اگر گردوں اور مثانہ میں معمولی زخم ہوں تو پیشاب کے ساتھ خون مل کر آتا ہے لیکن اگر زخم بڑے اور گہرے ہوں تو پیشاب سے پہلے خون آتا ہے یا بعد میں زیادہ مقدار میں خون آتا ہے یا بعض اوقات خون زیادہ مقدار میں جمع ہو کر حاجت کا احساس پیدا کرتا ہے جس پر خالص خون ہی اخراج پاتا ہے ۔

خون کہاں سے آ رہا ہے

اگر مثانے سے آئے تو پیشاب میں مل کر آتا ہے ۔

اگر گردوں سے آئے تو خون کے منجمد ٹکڑے پائے جاتے ہیں اور گردوں کے مقام پر درد لازمی ہوتا ہے ۔

خون پیشا ب کا دیسی نسخہ

گل سرخ 24 گرام گل بنفشہ 12 گرام زیرہ سفید 12 گرام کوزہ مصری بقدر ضرورت

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر کوزہ مصری بقدر مناسب ڈال کر سنبھال کر رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ایک چھوٹا کپ صبح دوپہر شام پیا کریں ۔

فوائد ۔

پیشاب کے راستے خون بند کرنے میں بہت  اچھا نسخہ ہے انشاءاللہ آٹھ دن میں مکمل صحت یاب ہوجائیں گے ۔

پرہیز ۔

گوشت ،گرم مصالحہ جات سرخ مرچ وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے ۔

Share Button
بے ارادہ پیشاب کا خارج ہونا یا پیشاب کا نکل جانا

بے ارادہ پیشاب کا خارج ہونا یا پیشاب کا نکل جانا

بے ارادہ پیشاب کا خارج ہونا یا پیشاب کا نکل جانا

نسخہ اُم الشفاء

اس بیماری میں مثانہ میں پیشاب روکنے کی قوت کمزور پڑ جاتی ہے

اسباب

پیشاب کے بلا ارادہ خارج ہونے کے اسباب میں کمزوری مثانہ یا خراش مثانہ مثانہ کا ڈھیلا ہو جانا جنرل کمزوری یا فالج ہونا ہے بچوں میں پیٹ کے کیڑے ،کانچ نکلنا وغیرہ بھی اسباب ہیں ذیابیطس  اور مزاج کا سرد ہونا یا سخت سردی کے موسم میں بھی تکلیف ہوتی ہے ۔

علامات

پیشاب بلا ارادہ قطرہ قطرہ خارج ہوتا رہتا ہے مریض سویا ہوا ہو یا جاگ رہا ہو پیشاب جتنا گردوں سے آتا ہے اتنا ہی خارج ہو جاتا ہے بس مریض کو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کے کپڑے بھیگ رہے ہوں ۔

نسخہ خاص

فلفل سیاہ دو گرام زنجیل 3 گرام کندر، سعد کوفی ،جفت بلوط ،قسط شیریں ،مصطگی رومی ،فلفل دراز ہر ایک 5 گرام شہد خالص 7 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو نہایت باریک کر کے شہد میں ملا کر حبوب بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

چھ گرام صبح اور شام گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔

Share Button
خصیوں کا دیسی علاج

خصیوں کا دیسی علاج

خصیوں کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

خصیہ گاؤ نر

تازہ اور تندرست لے کر اسے قیمہ کر لیں اس میں

نمک 2 گرام

آب تھوم 50 گرام

پیاز کا پانی 50 گرام

ملا کر اس ایک شیشے کے ظرف میں ڈال دیں اور اس کا منہ آٹے سے اچھی طرح بند کر کے رکھ دیں ۔ پھر آگ پر پانی کا ایک برتن رکھ لیں اور اس پانی میں شیشے کا ظرف رکھ دیں ڈیڈھ گھنٹے کے بعد اسے اتار کر چھان لیں اور چھنے ہوئی خلاصے کو شیشی میں اچھی طرح بند کر دیں ۔

خوراک ۔

ایک تولہ صبح و شام کو استعمال کریں ۔

انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے خصیوں کا ورم ،خصیوں کا بڑھ جانا ، خصیوں کا ڈھیلا پن ختم ہو جائے گا

Share Button
پیشاب کی جلن اور بندش کو کھولنے کا نسخہ

پیشاب کی جلن اور بندش کو کھولنے کا نسخہ

پیشاب کی جلن اور بندش کو کھولنے کا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

ریوند خطائی 50 گرام

قلمی شورہ 50 گرام

جوکھار 50 گرام

زیرہ سفید 5 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کا سفوف بنا لیں اس کا مزاج تر سرد ہے

ترکیب استعمال

تین گرام کچی لسی کے ساتھ لیں

فوائد ۔

پیشاب کی جلن ،پیشاب میں خون آنا ، پیشاب کی بندش کے لئے بےحد مفید ہے اگر مریض کو تکلیف زیادہ ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں ۔

Share Button
گردوں کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

گردوں کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

گردوں کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

نسخہ اُم الشفاء

گردوں کی کمزوری کے اسباب ۔

تمباکو نوشی ،نسوار، پانی کا کم استعمال ، خشک تاشیر والی اشیاء کا زیادہ استعمال وغیرہ ۔

گردوں کی کمزوری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ۔

تمباکو نوش سے گریز ، پانی کا کم از کم 4 لٹر روزانہ کا استعمال تر اشیاء کا استعمال زیادہ کریں ۔

مغز پنجہ دانہ 12 گرام مغز پستہ 12 گرام مغز نارجیل مغز اخروٹ 12 گرام ثقاقل مصری 6 گرام زنجیل 6 گرام شہد 70 گرام

ترکیب تیاری ۔

ان سب کو کوٹ کر سفوف بنا لیں اور شہد ملا کر معجون تیار کریں continue reading…

Share Button
درد گردہ کا دیسی نسخہ

درد گردہ کا دیسی نسخہ

درد گردہ کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

سونف خشک ایک تولہ ارنڈ کی جڑ کا چھلکا 6 گرام دونوں کو آدھ کلو پانی میں جوش دے دیں جب پانی آدھ کلو رہ جائے تو چھان کر ایک گرام جوکھار ملا کر صبح و شام پلانا گردہ کے درد کو دور کرتا ہے ۔

Share Button
پیشاب بند کا دیسی نسخہ

پیشاب بند کا دیسی نسخہ

پیشاب بند کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

اگر پیشاب بند ہو جائے تو سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے پیشاب بند کو کھولنے کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں اور فائدہ اٹھائیں

.سونف 50 گرام کو دس کلو پانی میں جوش دیں جب خوب اچھی طرح ابل چکے تو بڑے ٹب میں ڈال کر نیم گرم کر کے اندر ہی بند پیشاب والے مریض کو بٹھا دیں انشاءاللہ چند منٹوں میں پیشاب کھل کر آئے گا ۔ continue reading…

Share Button
گردے کے درد کا علاج

گردے کے درد کا علاج

گردے کے درد کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

ایک ریٹھ کا چھلکا اور مغز جس سے سیاہی اور اندر کی زردی دور کر لی گئی ہو باریک پیس کر پانی سے پانچ گولیاں بنا لیں اور ایک گولی درد گردہ کے وقت استعمال کریں انشاءاللہ گردے کے درد سے فوری فائدہ ہو گا ۔

Share Button
پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

بکری کے تازہ دودھ میں بہت سا ٹھنڈا پانی ملا کر اور اس میں مصری یا کھانڈ ملا کر پلانے سے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے مگر گرم چیزوں سے پرہیز ضرری ہے

Share Button
درد گردہ  کا علاج

درد گردہ کا علاج

درد گردہ  کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

دودھ سے کپڑا تر کر کے ذرا سا نچوڑ دیں تا کہ فالتو دودھ نکل جائے اور پھر مقام گردہ پر رکھ کر اوپر فلالین کا کپڑا رکھ کر پٹی باندھ دیں اسی طرح دن میں دو مرتبہ کریں اور اندونی طور پر مدر بول دوا دیں انشاءاللہ فورا درد بند ہو جائے گا ۔

Share Button