Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Category: Herbs

آلو کے فوائد اور طاقت

آلو کے فوائد اور طاقت

         آلو کے فوائد اور طاقت

آلو اکثر لوگوں اور خصوصا بچوں کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک خوراک ہے۔ اور اس کے بارے میں غلط رویہ ہمارے معاشرے میں پایا جاتا ہے کہ اس کو کھانے سے موٹاپا ہو تا ہے اور فلاں فلاں  جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دوسری سبزیوں کی طرح اس میں بھی ایسے اہم منرلز موجود ہیں جو انسانی جسم کو جلد کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا تے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو ایک بہترین غذا ہے ۔آلو میں فولاد ، پوٹاشیم ، کیلشیم، اور فاسفورس کی ایک بڑی مقدار اس میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم، سوڈیم ، گند ھک، کلورین، آیوڈین اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے

آلو کے فوائد اور طاقت

۔اگر وٹامن کی بات کی جائے تو اس میں وتامن بی اور سی کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس کا چھلکا بچوں کے لئے  انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ا س میں وٹامنز کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اور اس کا چھلکا قبض کشا ہوتا ہے۔یہ وہ تمام منرلز اور وتامن اور دوسرے نمکیات کی ایسی مقدار ہے جس کی انسانی جسم کو ہر وقت کسی نہ کسی ضرورت لاحق ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے اس کو انتہائی فائدہ مند مانا جاتاہے۔عمومی بات سننے میں آتی ہے کہ آلو سے انسانی جسم مین چربی بڑھتی ہے جبکہ یہ عام فہم بات با لکل غلط ہی نہیں بلکہ اس برعکس یہ حقیقیت ہے کہ آلو سے موٹاپا بھی کم ہوتاہے۔ یہ بات رہی جسم کے اندر کے فائدوں کی ، آلو جلد کے لئے بھی بہت بہترین چیز ہے ۔ لڑکیاں اس کا استعمال اپنی جلدپر معمول میں کرتی ہیں کیونکہ آلو کو منہ لگانے یا رگڑنے سے کیل مہاسوں ، سیاہ دھبوں،  پرانے نشانوں کو دور کرتا ہے ۔ آنکھو ں میں پڑے حلقے بھی اس کی مدد سے ختم ہو جاتے ہیں ۔

آلو کے فوائد اور طاقت

اکثر سیلونز میں آلو کا پیسٹ مختلف کریمز میں ملا کر رکھا جاتاہے جو کہ کلینزنگ، وائٹنگ اور فیشل کے کام آتا ہے۔ آلو کے دو  پیسز کو کاٹ آنکھوں پر دس منٹ رکھنے سے آنکھوں کی گرمی اورسرسراہٹ میں کمی آ تی ہے۔ آلو کا نقصا ن اس وقت انسانی جسم میں رونما ہوتاہے جب اس کا استعمال ان تمام چیزو ں کے ساتھ ملا کر کیاجاتاہے جو کہ انسانی جسم کے انتہائی خطرناک ہے، مثلا آلو کی چپس بناتےہوئے اوور فرائی کیا جائے،آلوکا استعمال تیز مرچ مصالحوں کے ساتھ کیا جائے یا پھر اس اوور ایٹ کیا جائے ۔ لہذا نقصانات سے زائد فوائد ہیں جن کی جسم میں ضرورت بڑھتی ہے۔

Share Button

    رُبُ السُوس

رُبُ السُوس

            رُبُ السُوس          

نسخہ اُم الشفاء ۔

(عربی و فارسی) عصارہ مہک (اردو) ملٹھی کاست  اور انگریزی میں

Ext of Liquorice

یہ ملٹھی کا رب ہے

رنگ ۔

سیاہ

ذائقہ ۔

میٹھا

مزاج ۔ continue reading…

Share Button
 رائی کے فوائد

رائی کے فوائد

               

          رائی کے فوائد 

نسخہ اُم الشفاء ۔

(عربی) خرول (کشمیری) اُسور (بنگالی) رائی (سندھی) آھر اور انگریزی Mustard میں

رائی کا پودا سرسوں کے پودے کے برابر ہوتا ہے اس کی چھوٹی چھوٹی پھلیاں ہوتی ہیں جن میں تین سے پانچ تک بیضوی شکل کے بیج ہوتے ہیں رائی دراصل سرسوں کی ہی ایک قسم ہے اور بیج بھی تخم سرسوں کے برابر ہوتے ہیں ان میں قریباََ 20 سے 25 فیصد تیل ہوتا ہے

رنگ ۔

سفید اور سرخ سیاہی مائل پھول شوخ زرد رنگ ۔

ذائقہ ۔

تلخ و تیز continue reading…

Share Button

      انجیر

انجیر

                       انجیر

نسخہ اُم لشفاء ۔

(عربی) تین (بنگالی) آنجیر (انگریزی)فگ ایک مشہور پھل ہے گولر کے پھل سے مشابہ ہوتا ہے ۔

رنگ۔

سرخ و سیاہ

ذائقہ۔

میٹھا اور لزیز

فوائد۔

اخراج بلغم کے لئے اس کا جوشاندہ کھانسی میں دیا جاتا ہے معرق ہونے کی وجہ سے فضلات کو ظاہر بدن کی طرف خارج کرتا ہے اس لئے مرض چیچک میں استعما ل کرتے ہیں انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں اور زخموں پر باندھتے ہیں ۔

Share Button
اجوائن کے فوائد

اجوائن کے فوائد

اجوائن کے فوائد

نسخہ اُم لشفاء

اجوائن عام طور پر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے اسے ہر کھانے میں نہیں لیکن چند خصوصی ڈشوں میں استعمال کیا جاتا ہے

اجوائن سے جسم کو وٹامن حاصل ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے اس کے علاوہ یہ وٹامن خون کو نہیں جمنے دیتا

اجوائن جلد کو انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے اجوائن کے استعمال سے سردرد نزلہ زکام گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریاں جلدی ٹھیک ہو جاتی ہیں نزلہ زکام میں اگر گرم پانی میں اجوائن کے تیل کے دو قطرے ڈال کر 4 سے 5 روز تک پیا جائے تو کافی فائدہ ہو گا ۔ continue reading…

Share Button
اسگند

اسگند

اسگند

اسگند کا پودہ پاکستان و ہندوستان میں تقریباَ ہر جگہ پایا جاتا ہے اس کی جڑ کام میں آتی ہے جو اسگند یا اسگند ناگوری کے نام سے جڑی بوٹی بیچنے والوں کے یہاں معمولی قیمت پر مل جاتی ہے مگر قوت باہ کے لئے بے مشال چیز ہے ۔ continue reading…

Share Button
شہد کے فوائد

شہد کے فوائد

شہد کے فوائد

ابو نعیم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز ہے ۔

رسول اللہ ﷺ کو شہد اس لئے زیادہ محبوب تھا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس میں شفاء ہے اور حکماء نے شہد کے بے شمار فائدے لکھے ہیں نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور کرتا ہے ، معدہ صاف کرتا ہے فضلات کو دفع کرتا ہے ، سدے کھولتا ہے ، معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے دماغ کو قوت دیتا ہے حرارت غریزی کو قوی کرتا ہے شہد قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے مشانہ کے لئے مفید ہے سنگ مشانہ کو دور کرتا ہے اور پیشاب کے بند ہونے کو کھولتا ہے ۔

شہد کے فوائد

شہد فالج اور لقوہ کے لئے مفید ہے ، ریاح خارج کرتا ہے اور بھوک زیادہ لگاتا ہے ۔

شہد اور دودھ ہزاروں قسم کے پھولوں اور بوٹیوں کا عرق ہے اگر تمام جہان کے طبیب جمع ہو کر ایسا عرق تیار کرنا چائیں تو ہرگز نہیں کر سکتے ، یہ صرف اللہ ہی کی شان ہے کہ اپنے بندوں کو ایسا عمدہ اور کشیر الفوائد عرق پیدا فرمایا۔

نہار منہ 2 چمچ شہد 2 چمچ زیتون کا تیل اور ایک گلاس دودھ ایک بھرپور ناشتہ ہے انشاءاللہ کبھی معدہ کی بیماری نہیں ہوگی اور نہ ہی نا مردی ہو گی ۔

Share Button

مونگ پھلی کے فوائد

مونگ پھلی کے فوائد

مونگ پھلی کے فوائد

مونگ پھلی کا استعمال دبے افراد اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش شابت ہوتا ہے ۔

مونگ پھلی میں موجود غذائیت کے اعتبار سے سیب گاجر اور چقندر سے زیادہ ہوتے ہیں ۔

مونگ پھلی کے طبعی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔

مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ continue reading…

Share Button
انار کے فوائد

انار کے فوائد

انار کے فوائد

انار کا درخت تقریبا پانچ سے سات میٹر لمبا ہوتاہے جس پر سرخ رنگ کے خوشنما پھول لگتے ہیں اور جو بعد میں ایک لزیز اور خوبصورت پھل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں انار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے توریت کے مطابق حضرت سلیمان کے پاس اناروں کے باغات تھے بنی اسرائیل کو صحرا نوردی کے دوران جن چیزوں کی یاد بار بار آتی رہی ان میں انار بھی شامل ہے

انار کے فوائد

نار کشیر النافع ہے اس میں خمیات ، چکنائی ، کاربو ہائیڈریٹ ، پوٹاشئیم ، میگنیشئم ، تانبہ اور لوہا سلفر فاسفورس اور وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں ، انار شیریں ، انار ترش اور انار منجوش یعنی کھٹا میٹھا انار ۔

Share Button
چقندر کے فوائد

چقندر کے فوائد

چقندر کے فوائد

چقندر بھی شلجم کی مانند اک مشہور سبزی ہے یہ باہر اور اندر سے سرخ ہوتی ہے اس کے پتے پالک کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔

چقندر کا ذائقہ گاجر کی مانند شیریں ہوتا ہے چقندر کو بھارت ، پاکستان ، شمالی افریقہ ، اور یورپ میں کشرت سے کاشت کیا جاتا ہے ۔

چقندر کے فوائد

چقندر انسانی باڈی میں خون کے سرخ سیلز کو بڑھاتا ہے چہرے پر شادابی لاتا ہے

چقندر کی پھولی ہوئی جڑ اور پتے خوراک میں استعمال ہوتے ہیں چقندر کو سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے ابال کر کھاتے ہیں گوشت کے ساتھ سالن کے طور پر پکایا جاتا ہے ۔

http://www.ummulshifa.com/products.php

Share Button