Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

   بچوں کا منہ پکنا                               

بچوں کا منہ پکنا

نسخہ اُم لشفاء ۔

اکثر حالتوں میں جب بچے کا  منہ پک جائے اور وہ اپنی والدہ کا دودھ نہیں پی سکتا ایسی صورت میں مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں ۔

مغز بادام مقشر کو رات کے وقت پانی میں بھگو دیں اور صبح مٹی کے کورے برتن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر رگڑیں اس رگڑی ہوئی دوا کو بچے کے منہ پر لگا دیا کریں ۔انشاءاللہ چند دن کے استعمال سے افاقہ ہو گا ۔

فوائد۔

بچوں کے منہ پکنا میں مفید ہے

Share Button

مادہ تولید کو گاڑھا کرنے کے دیسی نسخے

مادہ تولید کو گاڑھا کرنے کے دیسی نسخے

   مادہ تولید کو گاڑھا کرنے کے دیسی نسخے

    مادہ تولید کو گاڑھا کرنے کے دیسی نسخے

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام 200 گرام، مغز چلغوزہ 100 گرام، مغز پستہ 100 گرام، خشخاش 100 گرام،

ترکیب تیاری ۔

ان چاروں ادویات کو صندل سفید کے خیساندے سے گھوٹ کر چھان لیں ان مغزیات کو گھوٹنے میں خوب مبالغہ سے کام لینا چایئے ۔

بعد میں قلعی دار دیگچی میں ڈال کر نرم نرم آگ پر پکائیں جب قوام گاڑھا ہو جائے تو پو بھر زردی بیضہ مرغ ابلے ہوئے انڈوں سے لے کر شامل ترکیب کر لیں اور اس کے بعد ایک کلو مصری کا صحیح قوام کر کے شامل کر لیں پھر کچھ دیر تک آگ پر پکائیں ۔اس میں زعفران اور ورق چاندی ملا کر اتار لیں اور محفوظ کر کے رکھ لیں

ترکیب تیاری ۔

12 گرام بوقت صبح ہمراہ دودھ دوسرے ہفتے 24 گرام استعمال کریں انشاء اللہ مادہ تولید کافی گاڑھا ہو گا ۔

Share Button

ضعف باہ کا دیسی ٹوٹکہ

ضعف باہ کا دیسی ٹوٹکہ

  ضعف باہ کا دیسی ٹوٹکہ

 ضعف باہ کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء ۔

گائے کا دودھ ایک کلو ، سفوف تخم اوٹنگن 100 گرام، مغز بادام 200 گرام، مغز پستہ 50 گرام ، مغز چلغوترہ 50 گرام ، مغز اخروٹ 50 گرام، شہد خالص 200 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

گائے کا دودھ میں سفوف تخم اوٹنگ شامل کر کے نہایت نرم آگ پر کھویا بنائیں اور پھر اس میں مغز بادام ، مغز پستہ ،مغز چلغوزہ ، مغز اخروٹ شہد خالص اور مناسب مقدار میں گھی کھانڈ اور میدہ شامل کر کے 15، پندرہ گرام کے لڈو تیار کر لو ۔

ترکیب استعمال ۔

ایک لڈو صبح ایک شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں ۔

فوائد۔

ضعف باہ کے مریضوں کے لئے فائدا مند ہے ۔

ضعف باہ خواہ جتنا بھی پرانا ہو ۔

Share Button
دماغی ٹانک

دماغی ٹانک

                         دماغی ٹانک

   دماغی ٹانک

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام 100 گرام، ایک پاو گائے کے دودھ میں خوب اچھی طرح گھوٹ کر آدھ سیر مصری ملا لیں اور قلعی دار دیگچی میں ڈال کر دھیمی دھیمی آگ پر پکائیں ، جب خمیرہ کے مطابق قوام ہو جائے تو 15 عدد ورق چاندی اور 10 گرام تخم الائچی باریک شدہ ملا کر سرد ہونے دیں ۔پھر کسی چینی کے برتن میں بھر رکھیں خمیرہ تیار ہے ۔

ترکیب استعمال ۔

بوقت صبح 20 گرام سے 40 گرام تک استعمال کریں ۔

فوائد ۔

 مقوی دماغ و دل ہے ۔

دماغ کے حافظہ کو تیز کرتا ہے

بہت اچھا دماغی ٹانک ہے

Share Button
دماغ کو تیز کرنے کا دیسی علاج

دماغ کو تیز کرنے کا دیسی علاج

دماغ کو تیز کرنے کا دیسی علاج

دماغ کو تیز کرنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

پندرہ عدد مغز بادام کو چھیل کر قدرے دودھ میں ڈال کر خوب ہی گھوٹا جائے جب بلکل مکھن کی طرح نرم ہو جائیں تو اس وقت آدھ کلو دودھ گائے یا بکری میں ملا کر ہلکی آگ پر پکائیں اور تین جوش آنے پر اتار کر قدرے مصری ملا کر دو برتنوں میں خوب اچھی طرح دھار باندھ کر لوٹ پوٹ کریں تا کہ جھاگ ہی جھاگ اٹھنے لگے قدرے سرد ہونے پر نوش جان کریں ۔

فوائد۔

نہایت ہی مقوی باہ دماغ اور لزیز دودھ تیار ہوتا ہے اس کے پینے کے بعد دماغ کام کرتے ہوئے تھکتا نہیں اور حافضہ تیز ہوتا ہے ۔

نیز دماغ کو تیز کرتا ہے نہائیت ہی آزمودہ نسخہ ہے

کم از کم 2 ماہ استعمال کریں اور دواؤں میں یاد کریں شُکریہ ۔

Share Button
آنکھوں سے پانی بہنا

آنکھوں سے پانی بہنا

                 آنکھوں سے پانی بہنا

آنکھوں سے پانی بہنا

نسخہ اُم لشفاء۔

روزانہ بوقت صبح 21 عدد بادام کی گریاں چبا لیا کریں تھوڑے روز کے استعمال سے پانی آنا بلکل بند ہو جائے گا یہاں تک کہ جمائی لیتے وقت بھی نہیں آتا ۔

نوٹ

آنکھوں سے پانی بہنے کا کامیاب علاج ہے ۔

Share Button
جریان کا علاج

جریان کا علاج

   جریان کا علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز اندرائن 9 گرام  ،سقونیا 9 گرام،حب النیل 11 گرام،ایلوا 24 گرام یہ سب چیزیں کوٹ چھان کر پانی کے ساتھ گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال۔

ضرورت کے وقت سات گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
فوائد۔

جریان کے لئے مفید ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

                             جریان کا علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

ست سلاجیت خلص ،کشتہ فولاد ،کشتہ قلعی ہر ایک تین گرام ،خلاصہ بنگ ایک گرام ،پوتاسیم برومائید چھ گرام ۔سب کو کھرل کر کے مونگ کے برابر گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال ۔

دو گولیاں صبح وشام گائے کے دودھ کے ساتھ کھائیں

فوائد ۔

پٌرانے جریان کے لئے مفید ہے جلق کے مریضوں کو عموماَزکاوت حِس ہو جاتی ہے ۔ اس کے لئے بہت مفید ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Share Button

اخروٹ

اخروٹ

   اخروٹ

اخروٹ

نسخہ اُم لشفاء ۔

عربی میں جوز ( فارسی ) گرد گان ( بنگالی ) اکروٹ ( گجراتی ) آکھوڈ ( مرہٹی ) آکروڈ ( سندھی ) اکھروٹ ۔

ماہیت ۔

ایک بڑے اونچے پیاڑی درخت کا مشہور پھل ہے پھل گول ہوتے ہیں ان کے اوپر سبز چھال  ہوتی ہے اس لئے چھیل ڈالنے پر اندر سے سخت گٹھلی نکلتی ہے جسے اخروٹ کہتے ہیں چھلکا سخت اور کھردرا اس میں روغن اور پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔

رنگ ۔

سفیدی مائل بھورا ، مغز سفید ۔

ذائقہ ۔

پھیکا مگر لذیز اور مرغن مذاج گرم ۔

مقام پیدائش ۔

کوہ مری اور بلوچستان کلا پہاڑی علاقہ ، ایران ، افغانستان اور کوہ ہمالیہ پر کشمیر سے منی پور تک پہاڑی علاقے میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔

فوائد ۔

بدہضمی کو دفع کرتا ہے ردی مادہ کو تحلیل کرتا ہے باہ زیادہ کرتا ہے مغز اخراٹ کو زیادہ تر مقوی باہ معجونات میں شامل کر کے استعمال کرتے ہیں بھنا ہوا مغز سرد کھانسی کو مفید ہے ہمراہ آب مورد کے خون بواسیر کو روکنے میں مجرب ہے سرمہ اس کا کھجلی آنکھ سے پانی بہنے اور سیل کو مفید ہے سبز پوست اخروٹ دانتوں پر لگانے سے مسوڑوں اور دانتوں کو مظبوظ کرتا ہے ۔

Share Button

اجوائن دیسی

اجوائن دیسی

              اجوائن دیسی

اجوائن دیسی

نسخہ اُم لشفاء ۔

عربی میں کمون  ملوکی  ( فارسی ) نانخوارہ ( بنگالی ) یویاں اجوون ( سندھی ) جان ( کشمیری ) جاونڈ ( تامل ) اومم ( انگریزی ) اومم سیڈز انیسواں کے مشابہ ایک قسم کا بیج ہے ۔

رنگ ۔

سیاہی مائل بھورا ۔

ذائقہ ۔

تیز مائل بہ تلخی بوتیز ۔

مقام پیدائش ۔

مشرقی ہندوستان ایران اور مصر میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔

فوائد۔

ہاضم ، کاسر ریاح ، دافع ، تشنخ ، بھوک بڑھاتی ہے ، فساد بلغم ، ریاح اپھار ، کے لئے مفید ہے ۔ سات مرتبہ تر کر کے خشک کریں تو ضعف باہ کے مایوس مریضوں کے لئے مفید ہے ۔جگر کی سختی کو مفید ہے دل کو قوت دیتی ہے ۔

Share Button

منی پیدا کرنے والی دوائیں

منی پیدا کرنے والی دوائیں

منی پیدا کرنے والی دوائیں

منی پیدا کرنے والی دوائیں

نسخہ اُم لشفاء ۔

۔ شقاقل مصری

۔ سورنجان شیریں ، زنجیل

۔ کچا پیاز بادام

۔ بوزیدان

۔ پستہ ، کشمش

۔ ناریل خرما

۔ اندر جو شیریں ، ہالوں

۔ السی ، شلجم

۔ چلغوزہ اخروٹ

۔ چنے

۔ تودری سفید

۔ زعفران ، تخم گندانا

۔ دودھ دہی

۔ دودھ شکر

۔ مرغ بریاں

۔ گوشت بکرا بھینس ۔

نوٹ

یہ دوائیں منی پیدا کرتی ہیں نیز امساک میں اضافہ کرتی ہیں ۔

Share Button