Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
درد کمر کا دیسی علاج

درد کمر کا دیسی علاج

   درد کمر کا دیسی علاج

درد کمر کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

ہمیشہ رات کے وقت کمر پر بادام کی مالش کی جائے چند روز مسلسل مالش سے نا صرف درد رفع ہو گا انشاء اللہ کمر بھی سیدھی ہو جائے گی اس لئے بادا م بوڑھوں کے کے پیری کا کام بھی دیتا ہے ۔

انشاءاللہ درد کمر سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ ملے گا ۔

نوٹ۔ جن حضرات کو مہروں کا مسلہ ہے وہ اپنے معالج سے مشورہ کریں ۔

Share Button

دائمی قبض کو دور کرنے کا نسخہ

دائمی قبض کو دور کرنے کا نسخہ

  دائمی قبض کو دور کرنے کا نسخہ

دائمی قبض کو دور کرنے کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء ۔

 روغن بادام شیریں خالص 3 گرام سے شروع کر کے بڑھاتے بڑھاتے 6 گرام تک لے جائیں اور روزانہ رات کے وقت گرم دودھ میں ملا کر پیا کریں چند دن کے استعمال سے قبض کا عارضہ بلکل ہی رفع دفع ہو جائے گا ۔

خواہ قبض جتنی بھی پرانی ہو

Share Button
دانتوں سے خون آنا

دانتوں سے خون آنا

  دانتوں سے خون آنا

دانتوں سے خون آنا

نسخہ اُم لشفاء ۔

خون دراصل مسوڈھوں سے آیا کرتا ہے ۔ مگر جونکہ عام لوگوں کو دانتوں پر لگا ہوا معلوم ہوتا ہے اس لئے دانتوں سے خون آنا کہہ دیتے ہیں ۔اس کے لئے چھلکا بادام جلا ہوا 10 گرام ، پھٹکڑی بریاں 12 گرام، باریک پیس کر رکھیں اور بوقت ضرورت مسوڈھوں پر ملیں انشاء اللہ افاقہ ہو گا ،اور دانتوں کا پرانا سے پراناخون آنا  ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
دانتوں کا درد اور دانتوں کا ہلنا

دانتوں کا درد اور دانتوں کا ہلنا

 دانتوں کا درد اور دانتوں کا ہلنا

دانتوں کا درد اور دانتوں کا ہلنا

نسخہ اُم لشفاء ۔

اگر دانت ہلتے رہتے ہوں اور ان میں درد رہتا ہو تو اس کے دور کرنے کے لئے بادام کا چھلکا ایک عجیب و غریب چیز ہے ۔

چھلکا بادام جلا ہوا 10 گرام ، پھٹکڑی بریاں 12 گرام، باریک پیس کر رکھیں اور بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں انشاء اللہ افاقہ ہو گا ،اور دانتوں کا پرانا سے پرانا درد ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
خمیرہ بادام زعفرانی

خمیرہ بادام زعفرانی

خمیرہ بادام زعفرانی

خمیرہ بادام زعفرانی

نسخہ الشفاء ۔

مغز بادام 50 گرام، مغز کشنیز 5 گرام، طباشیر اصلی 6 گرام، دانہ الائچی چھ گرام، زعفران 2 گرام ، ورق نقرہ 15 عدد ، مصری 150 گرام، عرق گلاب 200 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

ان تمام ادویات کو کوٹ چھان کر بدستور معروف خمیرہ بادام زعفرانی تیار کریں ۔

ترکیب استعمال ۔

سات گرام صبح کے وقت استعمال کریں ۔

Share Button
دماغی ٹانک

دماغی ٹانک

 دماغی ٹانک

دماغی ٹانک

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام 100 گرام کو پانی میں حل کر کے شیرہ بنا لیں اور اس مین ایک کلو مصری ملا کر دھیمی دھیمی آگ پر قوام کر لیں ، جب قوام تیار ہو جائے تو چند بوندیں روح کیوڑہ کی حصول خوشبو کے لئے ڈال دیں قوام شربت سے زرہ گاڑھا ہو جانے پر اتار لیں کسی صاف کڑاہی کے اندر ڈال کر گھوٹ لیں تا کہ سفید گاڑھا مرکب تیار ہو جائے اس کے بعد 25 عدد زردی بیضہ مرغ ابلی ہوئی تھوڑی تھوڑی ڈالتے جائیں اور ھل کرتے جائیں جب گھوٹتے گھوٹتے تمام زردیاں اچھی طرح حل ہو جائیں تو خمیرہ مزکورہ کو کسی چینی کے مرتبان یا روغن مٹی کے برتن میں حفاظت سے رکھیں تیار ہے ۔

ترکیب استعمال ۔

بیس گرام بوقت صبح نہار منہ ہمراہ دودھ لیں ۔

بہت ہی اچھا دماغی ٹانک ہے

Share Button
خشک کھانسی کادیسی نسخہ

خشک کھانسی کادیسی نسخہ

خشک کھانسی کادیسی نسخہ 

 خشک کھانسی کادیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء ۔

گوند کیکر، گوند کتیرا ، نشاستہ رب السوس ہر ایک 50 گرام، قند سفید دو سو  گرام، مغز بادام ، مغز کدو ، ہر ایک 30 گرام۔

ترکیب تیاری ۔

 ان تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر روغن بادام سے چوب کریں اور 200 گرام چینی کے قوام میں ملا کر لعوق تیار کریں ۔

ترکیب استعمال ۔

 دن میں تین مرتبہ تھوڑا تھوڑا چٹائیں ۔

فوائد۔

 خشک کھانسی اور حلق کی خشکی کے لئے مفید ہے ۔

Share Button
خشک خارش اور چنبل کے لئےدیسی علاج

خشک خارش اور چنبل کے لئےدیسی علاج

خشک خارش اور چنبل کے لئےدیسی علاج

خشک خارش اور چنبل کے لئےدیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

بادم کے بیرونی سخت چھلکے کم از کم آدھ کلو لے کر ذرا ذرا کوٹ کر دیگچی میں رکھیں اور اس کے درمیان ایک لوہے کی چھوٹی سی سہ پائی رکھ کر اوپر سلور یا چینی کی پلیٹ رکھ کر دیگچی کے منہ پر پانی سے بھرا ہوا اتنا بڑا برتن رکھیں جس میں کم ازکم 5 کلو پانی آ جائے اور ان کے لبوں کو گندم کے گوندھے ہوئے آٹے سے خوب اچھی طرح بند کر دیں تا کہ اندر سے بادام کے چھلکوں کی بھاپ باہر سے نا آئے جب خوب احتیاط سے لب بند ہو چکے ہوں تو آہستہ سے اٹھا کر دیگچی کو چھولہے پر رکھ دیں اور نیچے آگ جلا دیں تو گرم پانی کو نکال کر سرد پانی میں ڈال دیں جب پانی سرد ہو جائے تو آہستہ آہستہ پانی والے برتن کو دیگچی سے جدا کر کے دیکھیں ، پیالی مزکورہ انشاء اللہ نہایت خشک رنگ کے تیل ے ملے گی ا کو کسی عمدہ شیشی میں ڈال لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

اس روغن سے چند بوندیں دوائی کی پھریری کے ذریعہ دوا کو ذرا کجا کر صبح شام مطلوبہ جگہ پر لگا دیا کریں اسی طرح چنبل کو چپڑتے رہیں  انشاء اللہ چند ہی دن میں خشک خارش اور چنبل سے آرام آ جائےگا ۔

Share Button

مادہ تولید کو بڑھانے کا دیسی ٹوٹکہ

مادہ تولید کو بڑھانے کا دیسی ٹوٹکہ

  مادہ تولید کو بڑھانے کا دیسی ٹوٹکہ

مادہ تولید کو بڑھانے کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام شیریں 20 گرام ، مغز چلغوترہ ، مغز تخم کدو ، تخم خشخاش ، سفید مغز چرونجی ہر ایک 50 ، 50 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

سب مغزیات کو کوٹ لیں اور دو کلو چینی ملا کر پانی میں حل کر لیں اور آدھ کلو گلاب ملا کر آنچ پر قوام کریں اب قوام میں مزکورہ دوائیں شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں بعد ازاں سینی میں پھیلا کر ایک پاو چھرک کر ٹھنڈا ہونے دیں اور باریک باریک ٹکڑے کر لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

روزانہ صبح 30 گرام ہمراہ دودھ لیں ۔

فوائد۔

قوت باہ کو تقویت دیتا ہے مادہ تولید کو بڑھاتا ہے ۔

www.ummulshifa.com/products.php

Share Button

دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

    دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

دماغ کی کمزوری کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

مغز بادام شیریں 5 عدد ، مغز تخم کدو 5 گرام، مغز تخم تربوز 5 گرام، مغز تخم خشخاش 5 گرام، مغز نشاستہ 5 گرام، مصری 24 گرام، ۔

ترکیب تیاری ۔

ان تمام اشیاء کو پانی میں پیس کر ہلکی  آنچ پر رکھیں جب غلیظ ہو جائے تو آگ سے اتار لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

پچیس  گرام گھی سے بگھار کر گھونٹ گھونٹ پلائیں ۔

فوائد۔

یہ حریرہ دماغ کو تقویت دیتا ہے دماغ کی کمزوری اور خشکی سے پیدا ہونے والے امراض ، درد سر ، نزلہ زکام ، میں مفید ہے ۔

www.ummulshifa.com/products.php

Share Button