Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

 

گردہ کی پتھری کو دور کرنے والا نسخہ

گردہ کی پتھری کو دور کرنے والا نسخہ

گردہ کی پتھری کو دور کرنے والا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

گاجروں کا پانی پاؤ بھر نکال کر اس میں تین گرام قلمی شورہ ملا کر محفوظ کر لیں

ترکیب استعمال

روزانہ 20 ملی لیٹر  نہار منہ یہ پانی پلایا کریں انشاءاللہ چند روز  میں گردہ کی پتھری شرطیہ ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستے نکل جائے گی ۔

گردہ کی پتھری کو دور کرنے والا نسخہ

نسخہ نمبر 2

تخم گاجر 40 گرام تخم مولی 40 گرام ایک مولی کو کھوکھلی کر کے اس میں دونوں تخم بند کر کے منہ بند کر کے اور بھوبھل میں پکا لیں یہاں تک کہ بیجوں میں مولی کا پانی جزب ہو جائے پھر نکال کر سایہ میں خشک کر لیں

مقدار خوراک

پانچ تولہ گاجر کے پانی سے دیا کریں اس سے انشاءاللہ چند ہی روز میں پتھری ٹوٹ کر نکل جائے گی ۔

گردہ کی پتھری کو دور کرنے والا نسخہ

Share Button
پیٹ کےکیڑوں کا آسان سا  علاج

پیٹ کےکیڑوں کا آسان سا  علاج

پیٹ کےکیڑوں کا آسان سا  علاج

نسخہ اُم الشفاء

پیٹ کے کیڑے بھی بہت بڑی بیماری ہے جس کی بڑی نشانی یہ ہے کہ مریض کو صبح اٹھتے ہی شدت سے بھوک محسوس ہو تی ہے نیز مریض کو سونے کی حالت میں پانی جاری رہتا ہے ۔

تریب استعمال

پہلے روز ایک گاجر دوسرے روز دو اسی طرح سات روز کو سات گاجریں کھائیں انشاءاللہ اس سے وہ کیڑے جو آنتوں میں ہوتے ہیں رفع دفع ہو جائیں گے ۔

Share Button

 

جگر کی کمزوری کو دور کرنے والا نسخہ خاص

جگر کی کمزوری کو دور کرنے والا نسخہ خاص

جگر کی کمزوری کو دور کرنے والا نسخہ خاص

نسخہ اُم الشفاء

جب جگر کمزور ہو جاتا ہے تو کمزوری کی وجہ سے اپنے کام کو پوری طرح سے سر انجام نہیں دے سکتا اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خون کم پیدا ہوتا ہے اور جب خون کم پیدا ہو تو اس سے جلد کی رنگت مٹیالی سی ہو جاتی ہے ذرا سے چلنے پھرنے سے سانس پھول جاتی ہے اس لئے جگر کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے جگر کو طاقتور بنانے اور اور بدن میں خون پیدا کرنے کے لئے آج تک جو سب سے بہتر ٹانک معلوم ہوا ہے وہ فولاد یا لوہا ہے اس بات پر حکیموں اور ڈاکٹروں کا اتفاق ہو چکا ہے ۔

گاجر میں فولاد کا عنصر بہت زیادہ شامل ہو تا ہے اس لئے جگر کی کمزوری والے مریض کو گاجر کا استعمال کرنا دوسرے معنی میں کشتہ فولاد ہی استعمال کرنا ہے ۔

روزانہ اچھی اور خوشنما گاجریں لے کر اتنی ہی کھائی جائیں  جتنی ہضم ہو سکیں یا گاجر کا مربہ یا گاجر کا عرق پلایا کریں انشاءللہ چند روز کے استعمال continue reading…

Share Button

 

Yarqan ka desi Elaaj 

Yarqan ka desi Elaaj

Yarqan ka desi Elaaj 

یرقان کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

یرقان جس کو عام لوگ پیلیا کے نام سے پکارتے ہیں اس کے لئے مولی تو ایک خاص تریاق ہے مگر ہم نے یہ بتلانا ہے کہ اس کے لئے گاجر بھی فائدہ مند چیز ہے کیونکہ تقریبا زیادہ تر طبیب اس بات پر مطفق ہیں کہ گاجر یرقان کو مفید ہے ۔

ترکیب استعمال

مریض یرقان کو گاجر کا پانی نکال کر اس میں مصری ملا کر تقریبا دس تولہ روزانہ صبح و شام پلانا چائیے ۔

انشاءاللہ یرقان دو ر ہو جائے گا یہ نسخہ کم از کم 45 دن استعمال کریں اس کے بعد رپورٹ کروائیں انشاءاللہ رپورٹ کلئیر ہو گی ۔

Yarqan ka desi Elaaj 

Share Button

 

گاجر کا شربت بنانے کا طریقہ

گاجر کا شربت بنانے کا طریقہ

گاجر کا شربت بنانے کا طریقہ

نسخہ اُم الشفاء

گاجر کا شربت دل کی تمام بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہے

گاجریں جو بادامی رنگ کی ہوں اور پتلی پتلی ہوں ان کا ایک کلو پانی نکالیں اس میں تین پاؤ مصری ملا کر قلعی دار دیگچی میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں جب شربت کا قوام درست ہونے پر آئے تو اس میں قدرے روح بید مشک وغیرہ ملا کر اتا ر لیں بس گاجر کا شربت تیار ہے ۔

ترکیب استعمال

روزانہ دن میں تین بار ہاف گلاس گاجر کا شربت اور ہاف گلاس پانی ملا کر پیا کریں ۔

فوائد

دل کی دھڑکن کو احتدال میں لاتا ہے اور دل کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور چہرے کی رنگت کو صاف کرتا ہے ۔

Share Button
پیاس کی زیادتی کے لئے بہترین نسخہ

پیاس کی زیادتی کے لئے بہترین نسخہ

پیاس کی زیادتی کے لئے بہترین نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

سنہری سنہری گاجریں لے کر ان کو کوٹ کر پانی نکال لیں اگر پانی 100 ملی لیٹر ہو تو اس میں مصری 30 گرام ڈالیں اور اس میں آدھا کلو پانی ڈال کر کانچ کے گلاس میں ڈال کر پئیں اسی طرح دن میں دو بار پیا کریں

اس سے انشاءاللہ بھڑکی ہوئی پیاس بجھ جاتی ہے اور آہندہ پیاس کم لگتی ہے ۔ پیاس کی زیادتی انشاءاللہ کم ہو گی ۔

Share Button

 

معدہ کی تمام بیماریوں کو دور کرنے والا نسخہ خاص

معدہ کی تمام بیماریوں کو دور کرنے والا نسخہ خاص

معدہ کی تمام بیماریوں کو دور کرنے والا نسخہ خاص

نسخہ اُم الشفاء

تودری زرد 24 گرام تودری سفید 20 گرام بہمن سرخ 20 گرام بہمن سفید 20 گرام مغز تخم خربوزہ 3 گرام تخم جر جر 3 گرام تخم پیاز 3 گرام تخم حماض 2 گرام  تخم انجرہ 3 گرام تخم ہلیون تین گرام الائچی خورد 5 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

ایک کلو گائےکا دودھ لے کر رات کو دودھ میں تمام دوائیں دودھ میں ڈال کر بلکل ہلکی آنچ پر رکھ دیں  کم از کم 10 گھنٹے ہلکی آنچ پر رکھیں ۔

ترکیب استعمال

ایک ٹیبل سپون صبح اور ایک ٹیبل سپون شام دودھ کے ساتھ لیں ۔

پرہیز

ترشی اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں اور کورس کے دوران ہمبستری سے بھی پرہیز کریں

Share Button

 

دل دماغ و جگر کو طاقت دینے والا نسخہ

دل دماغ و جگر کو طاقت دینے والا نسخہ

دل دماغ و جگر کو طاقت دینے والا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

آرد گندم  آدھ کلو  آرد نخود آدھ کلو گائےکے گھی آدھ کلو میں بریاں کریں

دارچینی 6 گرام بہمن سفید 6 گرام بہمن سرخ 5 گرام دانہ الائچی کلاں 5 گرام زنجیل 5 گرام مشک خالص 3 گرام مغز پستہ 25 گرام مغز بادام 25 گرام مغز فندق 24 گرام مغز نارجیل 24 گرام مغز چلغوزہ 24 گرام نبات سفید ڈیڈھ کلو شہد آدھ کلو کا قوام کر کے حلوہ بنائیں ۔

ترکیب استعمال

20 گرام صبح اور20 گرام شام کو کھائیں دودھ کے ساتھ انشاءاللہ  دل دماغ و جگر کو طاقت ملے گی ۔

یہ نسخہ کم از کم 40 روز استعمال کریں ۔

Share Button

 

مردانہ طاقت کے لئے حلوہ خاص

مردانہ طاقت کے لئے حلوہ خاص

مردانہ طاقت کے لئے حلوہ خاص

نسخہ اُم الشفاء

زردی بیضہ مرغ چالیس عدد

نبات سفید ایک کلو

بید مشک آدھا کلو  ملا کر نرم آگ پر پکائیں جوزبوا  چھ گرام زعفران 3 گرام مشک 3 گرام ڈال کر خوب حل کر یں

ترکیب استعمال

گائے کے دودھ کے ساتھ صبح خالی پیٹ دو بڑے چمچ کھائیں

انشاءاللہ مردانہ طاقت اور امساک کے لئے بہترین حلوہ ہے قوت باہ کو تیز کرتا ہے انتشار کو بڑھاتا ہے مردانہ ٹائمنگ کو بڑھاتا ہے

پرہیز ۔

ترش اور بادی اشیاء سے پرہیز کرنا ہے یہ نسخہ کم از کم 40 روز استعمال کرنا ہے کورس کے دوران ہمبستری نہیں کرنی شکریہ جزاک اللہ ۔

Share Button
مردانہ طاقت کو بڑھائے اور مادہ تولید گاڑھا کرے

مردانہ طاقت کو بڑھائے اور مادہ تولید گاڑھا کرے

مردانہ طاقت کو بڑھائے اور مادہ تولید گاڑھا کرے

نسخہ اُم الشفاء

آرد گندم ایک کلو  روغن زیتون ایک پاؤ روغن گاؤ ایک پاؤ میں بریاں کریں

پھر مغز چلغوزہ آدھ کلو مغز نارجیل آدھ کلو چوب چینی آدھ کلو قرنفل ایک تولہ دانہ الائچی کلاں ایک تولہ دارچینی ایک تولہ زنجیل ایک تولہ اندرجو ایک تولہ فلفل دراز ایک تولہ شہد ڈیڈھ کلو  میں قوام کر کے حلوہ بنا لیں اور چاندی کے ورق چالیس عدد اوپر سے ملائیں

ترکیب استعمال

گائے کے ایک گلاس دودھ کے ساتھ تقریبا 40 گرام صبح خالی پیٹ کھائیں ۔

انشاءاللہ مردانہ طاقت اور قوت باہ میں تیزی آئے گی مادہ تولید کی افزائش اور مادہ تولید گاڑھا ہو گا

Share Button