Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
کشرت حیض کا دیسی علاج

کشرت حیض کا دیسی علاج

کشرت حیض کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ وہ نامراد بیماری ہے جس سے لاکھوں خواتین کمزور ہو کر عالم جاودانی کو سدھار چکی ہیں چونکہ شرم کا معاملہ ہے لہزا عورتیں بچاری بتانے سے بھی مجبور ہوتی ہیں پتہ اس وقت لگتا ہے جب سر سے پانی گزر جاتا ہے ۔

بکری کے دودھ میں لوہے یا مٹی کے چند ٹکڑے آگ میں سرخ کر کے بجھائیں اسی طرح دس مرتبہ بجھا کر دودھ کو سرد کر کے پلا دیں اس دودھ کے استعمال سے انشاءاللہ کشرت حیض سے آرام آ جاتا ہے ۔

Share Button
مردانہ طاقت کا خزانہ

مردانہ طاقت کا خزانہ

مردانہ طاقت کا خزانہ

نسخہ اُم لشفاء

پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک گھوٹ لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ کلو دودھ میں ملا دیں جب دو تین جوش آ جائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں جب پینے کے لائق ہو جائے تو اس میں حسب خواہش شہد ملا لیں شہد نہ ملے تو مصری یا کھانڈ ملا لیں لیکن شہد ملانے سے زیادہ پاور فل ہو گا یہ دودھ نہایت ہی خوش ذائقہ اور مقوی ہوتا ہے صرف باہ ور دماغ کو ہی طاقت نہیں دیتا بلکہ تمام جسم کی پرورش کرتا ہے دار چینی کا سفوف 2 گرام کھا کر اوپر سے یہ دودھ پیا جائے تو زیادہ مقوی باہ اور مقوی دماغ ہو جاتا ہے ۔

Share Button
دودھ اور چھوہارے سے مردانہ طاقت کا علاج

دودھ اور چھوہارے سے مردانہ طاقت کا علاج

دودھ اور چھوہارے سے مردانہ طاقت کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

حسب طاقت جسمانی و حسب حالات موسم دو چار عدد تک چھوہارے لے کر رات بھر کسی کورے برتن میں بھگو رکھیں صبح ان کی گٹھلی نکال کر پھینک دیں اور آدھا کلو گائے کے دودھ میں جوش دیں اور چھوہارے نکال کر دودھ استعمال کریں اگر چھوہارے گرمی نہ کرتے ہوں تو پہلے چھوہارے نکال کر کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں بے حد مقوی باہ اور مسمن بدن ہے مردانہ کمزوری میں بہت مفید ہے ۔

Share Button
مردانہ طاقت کا دیسی گھریلو علاج

مردانہ طاقت کا دیسی گھریلو علاج

مردانہ طاقت کا دیسی گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

بھیڑ کا دودھ 400 ملی لیٹر بھینس یا گائے کادودھ آدھا کلو شہد 40 گرام اور روغن بادام 10 گرام

ترکیب تیاری و استعمال ۔

تمام چیزوں کو دودھ میں ملا دیں نیم گرم نوش فرمائیں اس کے بعد ہمبستری کریں ا س سے فورا ہی تمام کمزوری منٹوں میں دور ہو جاتی ہے اس نسخہ کو استعمال کرنے والا کبھی کمزور نہیں ہو پاتا ۔

—————————————————————————————————-

Share Button
مقوی باہ نسخہ

مقوی باہ نسخہ

مقوی باہ نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

گائے کا بھینس کا تازہ دودھ لے کر فورا آگ پر رکھ دیں جب کئی جوش آ چکیں تو اس کو شہد سے میٹھا کر کے دو گلاسوں کے اندر نیچے اوپر دھار باندھ کر لوٹ پوٹ کریں یہاں تک کہ ایک سو ایک مرتبہ ایک گلاس سے دوسرے میں الٹ پلٹ ہو جائے اب اس کو کھڑے کھڑے پی لیں اور اس طرح چالیس روز یہ عمل کریں ۔

فوائد ۔

گویہ یہ ایک معمولی سی ترکیب نظر آتی ہے لیکن تجربہ و شاہد ہے کہ اس سے انسان دنوں میں لال سرخ ہو جاتا ہے اور قوت باہ میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے ۔

Share Button
چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

چہرے کے داغ اور کیل کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

بکری کے دودھ میں رات کو سرسوں بھگو رکھیں اور صبح کو منہ پر ملیں اور گرم پانی اور صابن سے منہ دھو لیں چند بار کے استعمال سے داغ دور ہو جائیں گے ۔

Share Button
تر خارش کا دیسی حکیمی علاج

تر خارش کا دیسی حکیمی علاج

تر خارش کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ ایک نہائیت ہی بری قسم کی پھنسیاں ہوتی ہیں جس میں بہت زیادہ خارش ہوا کرتی ہے اور کھجانے کے بعد اس میں سے جو زرد پانی سا نکلتا ہے وہ اس قدر تیز ہوتا ہے کہ جہاں بھی لگ جائے وہیں پھنسیاں ظاہر ہو جاتی ہیں بالعموم بازو اور سر پر یہ پھنسیاں زیادہ دیکھی گئی ہیں ۔

دن میں دو مرتبہ کچے بھینس کے دودھ سے مطلوبہ مقام پر مساج کریں اس سے پہلے ہی روز میں خارش اٹھنا بند ہو جائے گی اور چند روز کے لگاتار استعمال سے انشاءاللہ کلی طور پر شفاء ہو جاتی

Share Button
ہر قسم کی خارش کا علاج

ہر قسم کی خارش کا علاج

ہر قسم کی خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر تمام بدن پر خارش ہو تو دودھ میں پانی ملا کر اس میں کپڑا تر کر کے بدن پر مالش کریں اس طرح ایک گھنٹی تک کیا کریں انشاءاللہ تین چار دن میں شرطیہ آرام ہو گا ۔

Share Button
خونی بواسیر کا علاج

خونی بواسیر کا علاج

خونی بواسیر کا علاج

بھینس کا دودھ لے کر چولہے پر رکھیں اور اس میں کنگھی بوٹی کی چند شاخیں لے کر پھراتے رہیں تمام مائیت اور دہنیت دور ہو کر دودھ کا سفوف بنا جائے گا اگر دودھ ایک کلو ہو تو اس میں 200 گرام چینی ملا کر ایک چمچ پانی سے دیا کریں خونی بواسیر کو بہت مفید ہے ۔

Share Button
پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

پیشاب کا جل کر آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

بکری کے تازہ دودھ میں بہت سا ٹھنڈا پانی ملا کر اور اس میں مصری یا کھانڈ ملا کر پلانے سے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے مگر گرم چیزوں سے پرہیز ضرری ہے

Share Button