Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
پرسکون نیند لینے کا نسخہ

پرسکون نیند لینے کا نسخہ

پرسکون نیند لینے کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

نیند نہ آنے کی بڑی وجہ دماغ اور معدہ کی خشکی ہوتی ہے لہذا تر اشیاء استعمال میں لائیں ۔

زیتون کا تیل رات کو سوتے وقت دو چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پئیں اور 3،4 زیتون کے تیل کے قطرے ناک میں ڈالیں انشاءاللہ بہت پرسکون نیند آئے گی ۔

بے خوابی کے مریض کے سر پراورپیشانی پر بکری کے دودھ سے کپڑا تر کر کے رکھا جائے تو انشاءاللہ نیند آ جائے گی ۔

Share Button
اگر دودھ ہضم نہ ہو رہا ہو تو

اگر دودھ ہضم نہ ہو رہا ہو تو

اگر دودھ ہضم نہ ہو رہا ہو تو

نسخہ اُم لشفاء

اگر دودھ پیتے ہی پاخانہ کی حاجت ہو جاتی ہو تو مندرجہ ذیل دوا کا استعمال کریں ۔

پانچ تولہ سوہاگہ لے کر شاہترہ سبز آدھ کلو میں گھول کر آگ پر پکائیں جب پانی خشک ہو کر سوہاگہ بریاں ہو جائے تو اس کو کھرل میں ڈال کر اور باریک پیس کر سنبھال رکھیں اور بوقت ضرورت اس میں سے دو رتی دوا لے کر آدھ کلو دودھ میں شامل کر کے پلائیں اس سے انشاءاللہ دودھ ہضم ہو جائے گا اور بھوک بھی بحال رہ گی بے حد ہاضم شے ہے ۔

Share Button
ریڈھ کی ہڈی کا درد

ریڈھ کی ہڈی کا درد

ریڈھ کی ہڈی کا درد

نسخہ اُم لشفاء

تمباکو کے سبز پتے ذرا چکنے اور گرم کر کے ریڈھ کی ہڈی پر باندھیں انشاءاللہ درد بند ہو جائے گا ۔

Share Button
گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

نسخہ اُم لشفاء

برگ تمباکو خورد دو کلو برف زقوم خاردار شاخوں سمیت ایک کلو دونوں کو خشک کر کے کوٹ لیں اور چار گنا پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ صرف ایک کلو پانی باقی رہ جائے نیچے اتار کر سرد ہونے پر چھان لیں ۔ مقطر میں روغن زیتون ملا کر پھر آنچ پر رکھیں حتٰی کہ تمام پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے اتار کر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں ، بعد تنقیقہ گرم جگہ میں بیٹھ کر مالش کیا کریں فالج اور لقوہ کے لئے بہت مفید روغن ہے ۔

Share Button
عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

حسب ضرورت تمباکو کے سبز پتے لے کر کوٹ کر پانی نچوڑ لیں اس سے نصف وزن تلوں کا تیل ملا کر نرم آنچ پر رکھیں جب تمام پانی جل جائے اور روغن باقی رہ جائے تو صاف کر کے کسی شیشی میں ملا کر رکھیں

طریقہ استعمال

روزانہ اس تیل سے مالش کیا کریں عرق النساء کے ہر قسم کے دردوں کے لئے بہت مفید ہے

نوٹ ۔ یہ نسخہ کم از کم ایک ماہ استعمال کریں شکریہ اللہ حافظ ۔

Share Button
اگر زخم میں کیڑے پڑ گئے ہوں

اگر زخم میں کیڑے پڑ گئے ہوں

اگر زخم میں کیڑے پڑ گئے ہوں

نسخہ اُم لشفاء

اگر خدانخواستہ زخم میں کیڑے پڑ گئے ہوں زخم خطرناک صورت اختیار کر گیا ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں انشاءاللہ زخم کے کیڑے ختم ہو جائیں گے

حقہ کا زرد اور بدبودار پانی لے کر زخم کو اچھی طرح سے دن میں دو بار دھو کر صاف کر دیا کریں ایک ہفتے تک یہی عمل جاری رکھیں انشاءاللہ زخم کے کیڑے ختم ہو جائیں گے ۔

Share Button
سفید داغوں کا گھریلو علاج

سفید داغوں کا گھریلو علاج

سفید داغوں کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

روزانہ بلاناغہ روغن تخم تمباکو کی مالش کیا کریں بہت مجرب ہے

تمباکو کے بیج حسب ضرورت لیں سرکہ انگوری ملائیں دونوں کو مکس کر کے پیسٹ تیار کر یں اور سفید داغوں پر لیپ کریں یہ نسخہ کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں انشاءاللہ سفید داغوں کا خاتمہ ہو گا ۔

Share Button
تر خارش کا خاص نسخہ

تر خارش کا خاص نسخہ

تر خارش کا خاص نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

بہت عجیب و غریب دوا ہے بہت آسان نسخہ ہے تین روز کے استعمال سے تر خارش انشاءاللہ ختم ہو جائے گی ۔

تمباکو کے پتے حسب ضرورت لے کر روغن گل میں خوب گھوٹ کر لیپ کریں انشاءاللہ پہلے ہی روز خارش کی شدت اسی فیصد رفع ہو جائے گی ۔

Share Button
خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

خونی و بادی بواسیر کے لئے بہت مفید نسخہ ہے یہ نسخہ خون کو فورا بند کر دیتا ہے اور لطف یہ ہے کہ خون کے بند ہو جانے سے کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی قبض رفع ہو جاتی ہے مسے خودبخود مرجھا جاتے ہیں

جنگلی تمباکو کا رس 24 گرام ، نیم کی مولی کا مغز 12 گرام دھریک کی نمولی کا مغز 12 گرام ایلویرہ 12 گرام کچی رسونت 24 گرام تمام ادویہ کو باریک کوٹ کر جنگلی تمباکو کے رس میں کھرل کریں جب گولیاں بننے کے قابل ہو جائےتو ایک ایک گرام کی گولیاں بنا لیں روزانہ ایک گولی صبح کے وقت تازہ پانی کے ساتھ مریض کو کھلائیں انشاءاللہ دو ہفتے میں مکمل آرام ہو جاتا ہے دوران استعمال دودھ اور گھی کا زیادہ استعمال کروائیں ۔

انشاءاللہ خونی و بادی بواسیر سے مکمل نجات ملے گی ۔

Share Button
دمہ کا علاج

دمہ کا علاج

دمہ کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

دیسی تمباکو ایک پاؤ لے کر شام کے وقت ایک کلو پانی میں بھگو دیں صبح کے وقت خوب ہاتھوں سے مل کر پانی کو کپڑے سے چھان لیں ایک کلو ادرک کا پانی نکال کر اس میں ملائیں اوردونوں کو کسی برتن میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں حتٰی کہ قوام میں اس قدر گاڑھا ہو جائے کہ اس کی گولیاں باندھی جا سکیں اتار کر نخودی گولیاں بنا لیں ایک گولی سرد پانی کے ساتھ روزانہ کھلائیں

انشاءاللہ ایک ماہ کے استعمال سے دمہ کا خاتمہ ہو گا ۔

Share Button