Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سبز تمباکو کو باریک شدہ مساوی الوزن سرمہ میں ملا کر کھرل کریں جب مانند غبارہو جائے تو شیشی میں لگا کر رکھیں اور رات کے وقت آنکھوں میں ڈالیں یا صرف تمباکو کے پتے باریک پیس کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگائیں

انشاءاللہ آنکھوں کی خارش ختم ہو جائے گی ۔

Share Button
نئے بال اگانے کا نسخہ

نئے بال اگانے کا نسخہ

نئے بال اگانے کا نسخہ

تمباکو کے پھول لے کر اس کی راکھ بنائیں اور روغن کنجد (تلوں کا تیل ) میں آمیز کر کے سر پر ملیں گنجے پن کے لئے نہائیت ہی مفید ہے

نسخہ نمبر 2

عمدہ اور تازہ تمباکو کے پھول لے کر کڑوے تیل میں پیس کر لیپ کریں چند بار کے لیپ کرنے سے گنج دور ہو جاتا ہے بہت ہی مفید نسخہ ہے انشاءاللہ فائدہ ہو گا

نوٹ۔ یہ نسخہ کم ازکم 1 ماہ استعمال کریں ۔

Share Button
مرگی کی دوا

مرگی کی دوا

مرگی کی دوا

برگ تمباکو کو 2 گرام لے کر پاؤ بھر پانی کھولتے ہوےئ میں متواتر ایک گھنٹہ تک بھگوئیں پھر صاف کر کے آدھ چھٹانک کے قریب صبح و شام پلایا کریں انشاءاللہ ایک ہفتے کے استعمال سے صحت کلی حاصل ہو گی ۔

Share Button
درد شقیقہ کا علاج

درد شقیقہ کا علاج

درد شقیقہ کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

درد شقیقہ جس کو آدھا سیسی بھی کہا جاتا ہے ہمیشہ آدھے سر میں ہوتا ہے جب شدت درد سے سر پھٹنے لگے اور مریض درد سے بے تاب ہو جائے تو مندرجہ ذیل لیپ استعمال کرائیں درد شقیقہ کے لئے بہت مفید ہے ۔

تمباکو اور لونگ ہموزن لے کر پیس لیں اور لیپ کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا ۔

Share Button
سردرد کا علاج

سردرد کا علاج

سردرد کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

جب منہ آنکھ اور ناک میں ورم وغیرہ معلوم ہوں دماغ بھاری اور بھرا سا معلوم ہو سر میں جلن سی محسوس ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں

تمباکو تلخ 6 گرام مرچ سیاہ 3 گرام ہر دو کو خوب باریک پیس کر بطور نسوار سنگھائیں

انشاءاللہ درد سر ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
سگریٹ نوشی کے نقصانات

سگریٹ نوشی کے نقصانات

سگریٹ نوشی کے نقصانات

خون میں کشافت پیدا کرتی ہے

معدہ کو کمزور بنا کر قوت ہاضمہ کو بگاڑتی ہے

دل میں فتور پیدا کرتی ہے

حواس خمسہ کو آہستہ آہستہ ناکارہ کر دیتی ہے

دماغ میں بہت سے ردی مادے پیدا کر دیتی ہے جو مضر ہوتے ہیں

رگوں اور پٹھوں پر برا اثر کرتی ہے

معدہ میں خشکی پیدا کرتی ہے

حلق اور نتھنوں میں خشکی پیدا کرتی ہے

پیپھڑے میں ایسے بخارات پیدا کرتی ہے جس سے دائمی بلغم کا اندیشہ ہوتا ہے ۔

دماغ کی صلاحیتوں کو کمزور کرتی ہے

ہافضہ کو کمزور کرتی ہے

معدہ میں خشکی پید ا کر کے قبض پیدا کرتی ہے ۔

نوٹ ۔ اگر کسی شخص کو معدہ کی کمزوری ہو گئی اور اکثر قبض رہتی ہو تو دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ چھلکا اسپغول صبح خالی پیٹ لیں انشاءاللہ قبض ختم ہو جائے گی ۔

Share Button
حیض کی زیادتی کا دیسی علاج

حیض کی زیادتی کا دیسی علاج

حیض کی زیادتی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ بیماری ان دنوں عورتوں میں عام پائی جاتی ہے اس کو روکنے کے لئے مندرجہ یل نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ حیض کی زیادتی کم ہو گی ۔

نیم کے تازہ پتے 50 گرام پھٹکڑی سفید 10 گرام لوہے کے توے پر 20 گرام پتے بچھا کر اس پر پھٹکڑی 10 گرام رکھ دیں اور باقی ماندہ 20 گرام پتے رکھ دیں اور نیچے آگ جلانا شروع کر دیں جب پھٹکڑی کھیل ہو جائے تو اتار کر سرد کر لیں اور باریک پیس کر سنبھال رکھیں ۔

طریقہ استعمال ۔ دو رتی صبح و شام تازہ پانی کے ہمراہ دیں انشاءاللہ چند روز میں حیض کی زیادتی کم ہو جائے گی ۔

Share Button
بغلوں سے پسینہ اور بدبو آنا

بغلوں سے پسینہ اور بدبو آنا

بغلوں سے پسینہ اور بدبو آنا

نسخہ اُم لشفاء

جن لوگوں کو ہاتھ پاؤں یا بغلوں میں زیادہ پسینہ آتا ہو اور اس سے بو آتی ہو تو پھٹکڑی کی ڈلی کو پہلے اور اوپر پانی لگا کر یعنی پسینہ کی جگہ پانی سے تر کر کے اوپر پھٹکڑی کی ڈلی کو صابن کی طرح ملیں اور اس کے بعد دھو ڈالیں اس سے پسینہ آنا بند ہو جائے گا ۔

Share Button
خصیوں کا ڈھلک جانا

خصیوں کا ڈھلک جانا

خصیوں کا ڈھلک جانا

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ایک ایک گرام صبح و شام تازہ پانی سے کھلائیں اور اگر مل سکے تو سیاہ بچھو کو تیل میں جلا کر اس تیل کو اوپر لگایا کریں چند روز میں انشاءاللہ ضرور آرام ہو جائے گا ۔ خصیوں کا ڈھلکنا ختم ہو جائے گا اور خصیے ٹائٹ ہو جائیں گے ۔

Share Button
سفید داغوں کا علاج

سفید داغوں کا علاج

سفید داغوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کی ڈلی کو پانی میں ملا کر سفید داغوں پر صبح و شام لیپ کیا کریں اور پھٹکڑٰی بریاں بقدر ایک گرام صبح و شام تازہ پانی سے کھلایا کریں اس سے انشاءاللہ چند روز میں داغ دور ہو جائیں گے ۔

Share Button