Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کی ڈلی کو پانی میں حل کر کے نہایا کریں انشاءاللہ زیادہ پسینہ نہیں آئے گا اس کو معمولی ٹوٹکہ مت سمجھیں ۔

Share Button
ناسور کا دیسی علاج

ناسور کا دیسی علاج

ناسور کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ، سہاگہ بریاں ، توتیا سبز بریاں ہم وزن باریک کر کے شہد میں ملائیں تا کہ لئی سی بن جائے اس میں بتی تر کر کے ناسور میں رکھیں جب زخم صاف ہو جائے تو بارود ایک تولہ روغن نمولی 2 تولہ میں حل کر کے بتی کے ذریعہ زخم کے اندر رکھا کریں اس سے چنز روز میں ضرور انشاءاللہ پرانے سے پرانا ناسور بھر جائے گا ۔

Share Button
بچوں کے سینہ کو بلغم سے صا ف کرنا

بچوں کے سینہ کو بلغم سے صا ف کرنا

بچوں کے سینہ کو بلغم سے صا ف کرنا

کھانسی کی وجہ سے جب سینہ میں بلغم کا جماؤ ہو رہا ہو اور بچے کو تکلیف ہو رہی ہو تو ایسے موقع پر بھی پھٹکڑی سے بچہ کو قے دے دینا نہائیت ہی مفید ہے کیونکہ کہ قے سے بلا نقصان سینہ صاف ہو کر کھانسی میں کمی واقع ہو جاتی ہے اگر موقع پر شہد حاصل نہ ہو سکے تو شربت کے قوام میں ملا کر دیں ۔

Share Button
بچوں کے پیچش کا علاج

بچوں کے پیچش کا علاج

بچوں کے پیچش کا علاج

پھٹکڑی بریاں آدھی رتی گلقند یا دہی میں ملا کر دیں انشاءاللہ پیچش کے لئے بہت مفید ہے ۔

Share Button
بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

بچوں کو زیادہ تر بیماریاں پیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں اس لئے ذیل کا نسخہ درج ہے جو کہ بچوں کے پیٹ کی خرابی کو بہت مفید ہے اس لئے ڈبہ ، کھانسی ، دست ، بدہضمی وغیرہ کو ازحد مفید ہے

سوہاگہ بریاں ، نوشادر ، پھٹکڑی اور نمک سیاہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور بوقت حاجت بقدر ایک رتی پانی میں حل کر کے بچے کو دیا کریں ازحد مفید اور آسان چٹکی ہے

Share Button
بچوں کی کالی کھانسی کا علاج

بچوں کی کالی کھانسی کا علاج

بچوں کی کالی کھانسی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں کو نہائیت باریک پیس کر رکھیں اور بیمار بچے کو دن میں دو بار بقدر ایک ایک چاول کھانڈ میں ملا کر دیا کریں اس سے انشاءاللہ تعالٰی اس کالی کھانسی کےمرض کو فائدہ ہو جائے گا ۔

بچوں کی کالی کھانسی کا علاج

نسخہ نمبر 2

پھٹکڑی ایک تولہ توے پر رکھ کر پگھلائیں اور کیلےکو کوٹ کر پانی نکال لیں اور اس پانی کا چواد دیتے رہیں یہاں تک کہ دس تولہ پانی continue reading…

Share Button
بچے کا منہ آ جانا

بچے کا منہ آ جانا

بچے کا منہ آ جانا

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ، مہندی کے پتے ہموزن پیس کر رکھیں اور منہ کے اندر آبلوں پر چھڑکا کریں بہت مفید ہے

پھٹکڑی سفید باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور روئی کے پھایہ سے آبلوں پر لگا دیا کریں نہایت ہی مفید اور میٹھا نسخہ ہے ۔

Share Button
ڈھیلے پستان کو سخت کرنا

ڈھیلے پستان کو سخت کرنا

ڈھیلے پستان کو سخت کرنا

پستانوں کا لٹک جانا عورت کے لئے ایک بدنما عیب ہے مندرجہ ذیل نسخہ سے لٹکی ہوئی پستانوں میں سختی آ جائے گی

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی 25 گرام کافور 24 گرام پوست انار 70 گرام تمام کو باریک پیس کر مشل مہندی کے بنا لیں اور رات کے وقت پانی میں ملا کر پستانوں پر لیپ کر کے باریک کپڑے سے باندھ دیا کریں چند دنوں کے اندر چھاتیاں بالکل درست حالت میں ہو جائیں گی اور انشاءاللہ لٹکتی ہوئی پستانیں سخت ہو جائیں گی ۔

Share Button
رحم کی سوزش و خارش کا علاج

رحم کی سوزش و خارش کا علاج

رحم کی سوزش و خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی 4 گرام کو 10 ملی لیٹر پانی میں حل کر کے دن رات میں چند مرتبہ اس سے دھوئیں اور کپڑا بھگو کر اندر رکھیں بہت مفید ہے ۔

انشاءاللہ رحم کی سوزش و خارش ختم ہو جائے گی ۔

نوٹ ۔ یہ نسخہ کم از کم 20 دن استعمال کریں ۔

Share Button

فرج کو تنگ کرنے کا آسان علاج

فرج کو تنگ کرنے کا آسان علاج

فرج کو تنگ کرنے کا آسان علاج

پھٹکڑی بریاں 30 گرام لیں اس کو 500 ملی لیٹر پانی میں حل کر دیں اس پانی میں ململ کا کپڑا بھگو کر فرج میں رکھیں یہ عمل کم از کم 15 دن کریں انشاءاللہ فرج تنگ ہو جائے گی اور فرج کا ڈھیلا پن ختم ہو جائے گا ۔

Share Button