Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
لیکوریا کا گھریلو علاج

لیکوریا کا گھریلو علاج

لیکوریا کا گھریلو علاج

رحم میں سے سفید رطوبت جاری ہونا یہ بڑی سخت بیماری ہے اس سے عورتوں کی صحت بہت جلد بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے

لیکوریا کے اسباب

رحم کا ورم یا ٹل جانا ۔ ہمبستری کی زیادتی وغیرہ اس کے اسباب ہیں ۔

لیکوریا کی علامات

طبیعت سست اور کمر درد پیشاب کی بار بار حاجت رہتی ہے اندام نہانی میں خارش اور اس سے سفید زرد پانی بہتا رہتا ہے continue reading…

Share Button
حیض کی زیادتی کا علاج

حیض کی زیادتی کا علاج

 حیض کی زیادتی کا علاج 

یہ مرض نہائیت ہی خطرناک ہے کیونکہ اس سے تمام بدن کا خون خارج ہو کر مریضہ نہائیت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے

حیض کی زیادتی کے اسباب

گرم چیزوں کے زیادہ استعمال سے حیض میں ہمبستری کرنے سے اکژ یہ مرض پیدا ہوتا ہے ۔

حیض کی زیادتی کی علامات

بدن نہائیت ہی کمزور، چہرہ زرد ، پیاس کی زیادتی اور حیض کا خون زیادہ مقدار میں بہنا

حیض کی زیادتی کا نسخہ

پھٹکڑی بریاں ، گیرو سنگ جراحت ہموزن لے کر باریک پیس لیں بس خاص دوا ہے اس میں 2 گرام صبح و شام دوپہر خشخاش کی سردائی سے دیں انشاءاللہ خون بہت جلد بند ہو جائے گا اگر بجائے خشخاش کے پوست کو بھگو کر اس کے پاس سے دیں تو زیادہ مفید ہے ۔

Share Button
نسخہ برائے احتلام

نسخہ برائے احتلام

نسخہ برائے احتلام

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی  12 گرام کو لوہے کے تابہ میں رکھ کر آگ جلائیں جب پانی ہو چلے تو افیون 3 گرام ڈال دیں اور دونوں کو خوب ملائیں جب اچھی طرح بریاں ہو جائے اور جل نہ جائے تو باریک پیس کر رکھیں اور احتلام کے مریض کو ایک رتی شربت نیلو فر کے ساتھ دیں بہت عمدہ ہے ۔

Share Button
احتلام کے مریضوں کے لئے چند ہدایات

احتلام کے مریضوں کے لئے چند ہدایات

احتلام کے مریضوں کے لئے چند ہدایات

رات کے وقت پانی ہرگز نہیں پینا چائیے

سوتے وقت پیشاب ضرور کر لینا چائیے

ہمیشہ داہنی کروٹ کے بل لیٹنا بہتر ہے

غذا زود ہضم استعمال کرنی چائیے

گندے خیالات سے دل کو صاف رکھا کریں

عشقیہ قصے کہانیاں اور ناول خوانی سے پرہیز کریں ۔

صبح و شام سیر کرنا بہت مفید ہے ۔

Share Button
جریان کا حکیمی علاج

جریان کا حکیمی علاج

جریان کا حکیمی علاج

بغیر شہوت اور بغیر ارادے کے منی خارج ہونے کو جریان کہتے ہیں لیکن عام طور پر پیشاب سے پہلے یا بعد میں سفید رطوبت سی نکلنے کو جریان یا دھات گرنا کہتے ہیں ۔

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ جریان کے لئے مفید ہے

پھٹکڑی بریاں 10 گرام گیرو 6 گرام باریک پیس کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت بقدرا ماشہ دودھ کی لسی سے دیا کریں چند روز کے بعد پاخانہ میں سرخی ظاہر ہو گی اس وقت مریض صحت یاب ہونے کی نشانی سمجھیں ۔ continue reading…

Share Button
داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کو سرکہ یا پانی میں پیس کر صبح و شام لیپ کریں داد چنبل دونوں کو مفید ہے

نسخہ نمبر 2

پھٹکڑی بریاں ، سوہاگہ خام ،گندھک آملہ سار ہر ایک 12 گرام مصری 30 گرام پہلے تینوں چیزوں کو باریک پیس کر مصری پسی ہوئی ملائیں اور دن میں 3 بار داد پر پوڈر 5 منٹ تک ملتے رہا کریں انشاءاللہ تین چار روز میں داد چنبل کو آرام آ جائے گا ۔

Share Button
خارش کا دیسی حکیمی علاج

خارش کا دیسی حکیمی علاج

خارش کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اس مرض کی دو قسمیں ہیں خشک و تر  خشک خارش میں کھجانے سے کچھ نہیں نکلتا اور تر میں کھجانے سے خون یا زرد پانی نکلتا ہے ۔

خارش کے اسباب ۔

خشک خارش میں مادہ سودادی رکا ہوا ہوتا ہے اور تر میں بلغم شامل ہوتی ہے continue reading…

Share Button
ملیریا بخار کا علاج

ملیریا بخار کا علاج

ملیریا بخار کا علاج

پھٹکڑی بریاں 20 گرام شکر 50 گرام باریک پیس کر ملا لیں خوراک ایک گرام سے 3 گرام تک ۔

ترکیب استعمال ۔ جب بخار ہو تو سونف کے عرق سے گھنٹہ گھنٹہ کے وقفے سے دیں ۔

انشاءاللہ ملیریا کے لئے اکسیر دوا ہے ۔

Share Button
ملیریا کا کامیاب دیسی نسخہ

ملیریا کا کامیاب دیسی نسخہ

ملیریا کا کامیاب دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ،سوہاگہ بریاں اور نوشادر ہر ایک تین تین گرام شورہ قلمی 6 گرام سفوف کڑوا 15 گرام تمام ادویہ کو تقریبا دس گھنٹہ باریک پیس کر رکھیں بس اکسیر ملیریا تیار ہے خوراک 3 سے 4 رتی چڑھے بخار کو اتارتا ہے اور اترے ہوئے بخار کو روکتا ہے

نوٹ ۔ یہ نسخہ دودھ یا عرق سونف سے دیں ۔

Share Button
گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی کا بخار دو قسم کا ہوتا ہے ایک یہ کہ صفراء رگوں کے بدبودار ہو جائے اس سے بخار ہر وقت رہتا ہے دوسرا یہ کہ صفرا رگوں کے اندر متعفن ہو جائے ایسا بخار دورہ سے آیا کرتا ہے

گرمی کے بخار کی علامات

منہ کا مزہ کڑوا ، زبان خشک اور اس پر کانٹے سے محسوس ہوتے ہیں پیاس زیادہ لگتی ہے نیند بہت کم آتی ہے زبان اور آنکھوں کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے

نوٹ ۔ صفراوی بخار میں اگر قے ہو جائے تو اس کو روکنا نہیں چائیے البتہ اگر حد سے زیادہ آنے لگے تو پھر ضرور روکنی چائیے ۔ continue reading…

Share Button