Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal
زخم کا دیسی علاج

زخم کا دیسی علاج

زخم کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

زخم ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو گھیکوار (ایلویرہ ) کا پتہ لے کر ایک طرف سے چھیل ڈالیں اور قدرے ہلدی باریک پسی ہوئی ڈال دیں اور نیم گرم کر کے اوپر باندھا کریں اس سے انشاءاللہ زخم بالکل مندمل ہو جائے گا کیونکہ اس کا کام زخم کو صاف اور مند مل کرنا ہے ۔

Share Button
پھوڑا کا دیسی علاج

پھوڑا کا دیسی علاج

پھوڑا کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

جو پھوڑا پھٹنے میں نہ آتا ہو تو گھیکوار کا پتہ لے کر ایک طرد سے  چھیل ڈالیں اور اس پر نمک باریک شدہ چھڑک کر گرم کر کے اوپر باندھ دیں انشاءاللہ دو تین بار باندھنے سے ہی پھوڑے کو بھر کر پھوڑ دیتا ہے ۔

Share Button
خارش کا دیسی علاج

خارش کا دیسی علاج

خارش کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

جو خارش کسی دوا سے بھی دور نہ ہوتی ہو حکیم لوگ علاج کرتے کرتے ہار بیٹھے ہوں تو ایسے وقت پر انشاءاللہ یہ دوا اکسیر اشر رکھتی ہے ۔

پہلے روز کاسنی 12 گرام اور گودا گھیکوار 1 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے وقت چھان کر پلائیں ۔

دوسرے روز کاسنی 25 گرام اور گودا گھیکوار 3 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے چھان کر پلائیں ۔

تیسرے روز لعاب گھیکوار 4 گرام اور کاسنی 25 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے وقت چھان کر پلائیں

پھر 3 دن ناغہ کریں پھر اسی طرح تین دن پلائیں

خارش خواہ جتنی بھی پرانی ہو انشاءاللہ رفع دفع ہو جائے گی ۔

نوٹ تمام نسخہ جات تیار بھی مل سکتے ہیں شکریہ

Share Button
آتشک کا اکسیری دیسی علاج

آتشک کا اکسیری دیسی علاج

آتشک کا اکسیری دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

رس کپور 12 گرام کو دو دن گھیکوار کے گودے میں کھرل کر کے گولیاں بقدر مرچ کے بنا لیں اور خشک ہونے پر شیشی میں حفاظت سے رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ہمراہ پانی یا عرق عشبہ یا عرق چوب چینی 40 گرام کے ساتھ لیں

فوائد ۔ آتشک کو سات دن میں انشاءاللہ دور کر دے گی ۔

غذا ۔ بیسنی روٹی و گھی

Share Button
آتشک کا دیسی حکیمی علاج

آتشک کا دیسی حکیمی علاج

آتشک کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

مغز گھیکوار 20 گرام صبر سقوطری 10 گرام مغز حب الملوک 10 گرام تمام ادویہ کو کھرل میں ڈال کر بخوبی پیس کر یک جان کر لیں عموماَ دو تین روز کے بعد گولیاں باندھنے کے قابل ہو جاتا ہے

جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور سنبھال کر رکھین حبوب آتشک تیار ہے continue reading…

Share Button
آتشک کا دیسی علاج

آتشک کا دیسی علاج

آتشک کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

رس کپور ایک تولہ طباشیر نقرہ ایک تولہ سبز الائچی معہ دانہ و چھلکا ایک تولہ اور گودا گھیکوار حسب ضرورت

پہلے الائچی کو باریک سرمہ کی طرح پیس لیں پھر باقی اجزاء ملا کر آب گھیکوار میں کھرل کریں جس قدر زیادہ کھرل کریں گے اتنا ہی بہتر ہو گا ۔ continue reading…

Share Button
آتشک کا علاج

آتشک کا علاج

آتشک کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ مرض آتشک کی مریضہ سے میل جول کرنے سے پیدا ہوتا ہے لہذا چائیے کہ جب کوئی مریض اس مرض کا شاکی آئے تو پہلے اس گندی عادت سے توبہ کروا لیں اور اس کے بعد اس کا علاج کریں ۔

سم الفارہ 10 گرام نیلا تھوتھا 10 گرام دونوں کو کھرل میں پیس لیں اور گھیکوار کا پانی ڈال کر کھرل کرتے جائیں یہاں تک کہ پورا آدھا کلو جزب ہو جائے پھر اس کو دو کورے پیالوں میں ڈال کر بدستور جوہر حاصل کر لیں یہ نہایئت ہی اکسیر دوا ہے continue reading…

Share Button
خونی بواسیر کی سوزش اور درد کے لئے

خونی بواسیر کی سوزش اور درد کے لئے

خونی بواسیر کی سوزش اور درد کے لئے

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ خونی بواسیر کی سوزش اور درد کو ختم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے جب مریض درد سوزش سے بے چین و بے تاب ہو رہا ہواس کے باندھتے ہی اسے تسکین حاصل ہو جاتی ہے ۔

قدرے گیرو لیں اور باریک پیس کر گھیکوار کے چیرے ہوئے ٹکڑے پر چھڑک کر مقعد پر باندھ دیں انشاءاللہ باندھتے ہی سوزش اور درد وغیرہ موقوف ہو گا ۔

اس سے سوزش کے سبب مقعد پر پیدا شدا ورم بھی زائل ہو جاتا ہے ۔

Share Button

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

لعاب گھیکوار 6 گرام گلو کاست 4 گرام ہر دو کو ملا کر مناسب مقدار میں مریض ذیابیطس کو دیا کریں انشاءاللہ شوگر لیول نارمل ہو گا اور کوئی انسولین یا میڈیسن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی

بہت اچھا نسخہ ہے شوق سے تجربہ کریں ۔

 

Share Button
درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

درد گردہ جو پتھری کے سبب ہو اس نسخہ کے استعمال سے فورا دور ہو جاتا ہے مریض کو چائے جتنا بھی درد ہو اس کی پہلی خوراک سے ہی انشاءاللہ آرام آ جاتا ہے

حجرالیہود 30 گرام سنگ سرماہی 15 گرام سنگ لاجورد 10 گرام سنگ مقناطیس 25 گرام سنگ راسخ 10 گرام شیرہ گھی کوار ایک پاؤ

سب ادویہ کو کھرل میں ڈال کر ٹکیہ بنا لیں اور آگ پر رکھیں  کم از کم 3 گھنٹے آگ پر پڑا رہنے دیں بس دوا تیار ہے

فوائد ۔ درد گردہ ، سنگ گردہ اور ضعف گردہ کے لئے نہائیت ہی مفید ہے ۔

ترکیب استعمال ۔ دو سے چار رتی تک ہمراہ بدرقہ مناسب استعمال کریں

انشاءاللہ درد گردہ ختم کرے گا ۔

Share Button