آلو کے فوائد اور طاقت

آلو کے فوائد اور طاقت

         آلو کے فوائد اور طاقت

آلو اکثر لوگوں اور خصوصا بچوں کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک خوراک ہے۔ اور اس کے بارے میں غلط رویہ ہمارے معاشرے میں پایا جاتا ہے کہ اس کو کھانے سے موٹاپا ہو تا ہے اور فلاں فلاں  جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دوسری سبزیوں کی طرح اس میں بھی ایسے اہم منرلز موجود ہیں جو انسانی جسم کو جلد کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا تے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو ایک بہترین غذا ہے ۔آلو میں فولاد ، پوٹاشیم ، کیلشیم، اور فاسفورس کی ایک بڑی مقدار اس میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم، سوڈیم ، گند ھک، کلورین، آیوڈین اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے

آلو کے فوائد اور طاقت

۔اگر وٹامن کی بات کی جائے تو اس میں وتامن بی اور سی کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس کا چھلکا بچوں کے لئے  انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ا س میں وٹامنز کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اور اس کا چھلکا قبض کشا ہوتا ہے۔یہ وہ تمام منرلز اور وتامن اور دوسرے نمکیات کی ایسی مقدار ہے جس کی انسانی جسم کو ہر وقت کسی نہ کسی ضرورت لاحق ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے اس کو انتہائی فائدہ مند مانا جاتاہے۔عمومی بات سننے میں آتی ہے کہ آلو سے انسانی جسم مین چربی بڑھتی ہے جبکہ یہ عام فہم بات با لکل غلط ہی نہیں بلکہ اس برعکس یہ حقیقیت ہے کہ آلو سے موٹاپا بھی کم ہوتاہے۔ یہ بات رہی جسم کے اندر کے فائدوں کی ، آلو جلد کے لئے بھی بہت بہترین چیز ہے ۔ لڑکیاں اس کا استعمال اپنی جلدپر معمول میں کرتی ہیں کیونکہ آلو کو منہ لگانے یا رگڑنے سے کیل مہاسوں ، سیاہ دھبوں،  پرانے نشانوں کو دور کرتا ہے ۔ آنکھو ں میں پڑے حلقے بھی اس کی مدد سے ختم ہو جاتے ہیں ۔

آلو کے فوائد اور طاقت

اکثر سیلونز میں آلو کا پیسٹ مختلف کریمز میں ملا کر رکھا جاتاہے جو کہ کلینزنگ، وائٹنگ اور فیشل کے کام آتا ہے۔ آلو کے دو  پیسز کو کاٹ آنکھوں پر دس منٹ رکھنے سے آنکھوں کی گرمی اورسرسراہٹ میں کمی آ تی ہے۔ آلو کا نقصا ن اس وقت انسانی جسم میں رونما ہوتاہے جب اس کا استعمال ان تمام چیزو ں کے ساتھ ملا کر کیاجاتاہے جو کہ انسانی جسم کے انتہائی خطرناک ہے، مثلا آلو کی چپس بناتےہوئے اوور فرائی کیا جائے،آلوکا استعمال تیز مرچ مصالحوں کے ساتھ کیا جائے یا پھر اس اوور ایٹ کیا جائے ۔ لہذا نقصانات سے زائد فوائد ہیں جن کی جسم میں ضرورت بڑھتی ہے۔

Share Button