آنکھوں - اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: آنکھوں
آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

آنکھوں کے درد کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

کوڑی خورد زرد رنگ کی چھ عدد لے کر تین تولہ عرق لیموں میں بھگو رکھیں اکیس روز کے بعد نکال کر تخم سرس 6 گرام سرمہ 2 تولے ، جواہر نوشادر 3 گرام ، برادہ ناخن ، فیل 3 گرام سب ادویہ کو باریک پیس کر پارچہ بیز کر کے دو یوم متواتر آب برگ ساس میں کھرل کر کے خشک ہونے پر شیشی بھر رکھیں اور ضرورت کے وقت کام میں لائیں بوقت خواب ایک سے دو سلائی لگایا کریں انشاءاللہ آنکھ کا درد  دور ہو جائے گا ۔

آنکھوں کا درد،آنکھوں کی جلن ، آنکھ کی صفائی کا دیسی علاج ۔

Share Button
آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سبز تمباکو کو باریک شدہ مساوی الوزن سرمہ میں ملا کر کھرل کریں جب مانند غبارہو جائے تو شیشی میں لگا کر رکھیں اور رات کے وقت آنکھوں میں ڈالیں یا صرف تمباکو کے پتے باریک پیس کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگائیں

انشاءاللہ آنکھوں کی خارش ختم ہو جائے گی ۔

Share Button
آنکھوں کے روہے یا ککرے

آنکھوں کے روہے یا ککرے

آنکھوں کے روہے یا ککرے

نسخہ اُم لشفاء

اکشر اوپر کے پپوٹوں اور کبھی دونوں پپوٹوں کے اندرونی سطح پر چھوٹی چھوٹی گلابی رنگ کی پھنسیاں ہو جاتی ہیں اور اردگرد ورم ہوجاتا ہے نیز آنکھیں سرخ اور ان سے پانی نکلتا رہتا ہے یہ مرض اکشر بچوں کو ہوا کرتا ہے ۔ continue reading…

Share Button
آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

نسخۃ اُم لشفاء

اگر آںکھوں سے پانی جاری رہتا ہوں اور کسی چیز پر نظر نہ جم سکتی ہو تو نیچے لکھی ہوئی ادویات کا استعمال کروانا چائیے ۔

پھٹکڑی سرخ جتنی ضرورت ہو لے لیں اور اس سے دگنا گھی ملا کر آگ پر رکھیں جب سفید ہو جائے تو گھی میں سے نکال لیں اور خوب دھکتے ہوئی کوئلوں میں ڈال دیں تھوڑی دیر میں بالکل سیاہ کوئلہ ہو جائے گا مگر اس کو اسی طرح سے کوئلوں میں پڑا رہنے دو تا کہ اس میں سے دھواں وغیرہ نکل کر اس کی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی جب خوب اچھی طرح سفید ہو چکے تو اس کو نکال کر خاکستر وغیرہ سے صاف کر کے پیس کر کسی ڈبیہ وغیرہ میں احتیاط سے رکھیں اور بوقت ضرورت اس میں سے رتی یا آدھا رتی دوا لے کر چٹکی سے آنکھوں میں صبح و شام ڈالا کریں انشاءاللہ تین چار بار کے استعمال سے آرام ہو جائے گا ۔

Share Button
آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

آنکھوں کے پُھولے اور جالا کی مفید آسان دوا

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی سفید ، نوشادر،مصری ہموزن لے کر باریک پیس کر سنبھال کر رکھیں اور تین سلائیاں آنکھوں میں ڈالا کریں پھولے اور جالا کی مفید آسان دوا ہے ۔

Share Button
آنکھیں دکھنا

آنکھیں دکھنا

 

آنکھیں دکھنا

نسخہ اُم لشفاء

رسوت 45 گرام پھٹکڑی بریاں 25 گرام افیون 14 گرام نیم کے پتے 5 عدد زعفران خالص 5 رتی

ترکیب تیاری ۔

تمام کو عرق گلاب میں کھرل کر کے گولیاں بنا لیں اور بوقت ضروت پوست کے پانی میں گس کر آنکھوں کے پپوٹوں پر دن میں 3 بار یعنی صبح دوپہر اور شام کو لیپ کر دیں آنکھوں کے درد ، چس اور آنکھوں کی سرخی کو انشاءاللہ فورا بند کر دے گا

Share Button
آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے سرمہ

آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے سرمہ

آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے سرمہ

نسخہ اُم لشفاء

سرمہ سیاہ 12 گرام اور گھیکوار کے رس پاؤ بھر میں ڈال کر پکائیں جب پکتے پکتے تمام عرق جزب ہو جائے تو اتار لیں اور باریک پیس کر سنبھال کر رکھ لیں بس آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے سرمہ تیار ہے ۔

روزانہ صبح و شام آنکھوں میں لگایا کریں آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے بہت مفید ہے ۔

www.ummulshifa.com/products.php

Share Button
دکھتی آنکھوں کا علاج

دکھتی آنکھوں کا علاج

دکھتی آنکھوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

گھیکوار کا گودا حسب ضرورت لے کر نچوڑ لیں اور چند قطرے نیم گرم کر کے مریض درد چشم کے کان میں ٹپکائیں انشاءاللہ درد فوراَ دور ہو جائے گا ۔ نہائیت ہی مفید ٹوٹکہ ہے ۔

ummulshifa.com/products.php

Share Button