Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: بدہضمی
قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

قبض دردسر اور پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے

 

ھوالشافی

اجوائن دیسی 12 گرام سہاگہ 24 گرام ،جمالگوٹہ 12 گرام ،املی 36 گرام نمک دیسی 6 گرام گودا کوار گندل 36 گرام ۔

ترکیب تیاری ۔

پہلے تمام خشک اجزاء کو باریک کر لیں بعد میں لال املی میں کھرل کر لیں اور آخر میں کنوار گندل کے پانی میں خشک کر لیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

گائےکے گرم دودھ کے ساتھ لیں دو گولی صبح اور دو گولی شام continue reading…

Share Button
بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

سونف ایک گرام ، پودینہ ایک گرام پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں انشاءاللہ بد ہضمی دور ہو جائے گی ۔

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

سونف 9 گرام ،سونٹھ 3 گرام مصری 12 گرام تمام کو باریک پیس کر رکھیں اور دن میں تین بار گرم پانی کے ہمراہ لے لیں اکثر قسم کی بدہضمی دور ہو جاتی ہے ۔

Share Button
بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

بچوں کو زیادہ تر بیماریاں پیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں اس لئے ذیل کا نسخہ درج ہے جو کہ بچوں کے پیٹ کی خرابی کو بہت مفید ہے اس لئے ڈبہ ، کھانسی ، دست ، بدہضمی وغیرہ کو ازحد مفید ہے

سوہاگہ بریاں ، نوشادر ، پھٹکڑی اور نمک سیاہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور بوقت حاجت بقدر ایک رتی پانی میں حل کر کے بچے کو دیا کریں ازحد مفید اور آسان چٹکی ہے

Share Button
قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

قبض واقعی ہی ام الامراض ہے اس سے بے شمار بیماریاں پیدا ہوتی ہیں مشلاَ درد سر، بدہضمی ، بھوک نہ لگنا اور بواسیر وغیرہ سب اسی کے طفیل ہیں

قبض کے ازالہ کے لئے  ست گھیکوار بقدر 2 رتی رات کو سوتے وقت دودھ سے لینا نہایت ہی مفید ہے

Share Button
پیٹ درد کا گھریلو علاج

پیٹ درد کا گھریلو علاج

پیٹ درد کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

مندرجہ ذیل طریقہ سے اگر اجوائن کو تیار کر کے رکھ لیا جائے تو نہایت ہی کام کی چیز بن جاتی ہے جب کوئی مریض پیٹ درد محسوس کرے تو اس میں سے زرہ سی اجوائن دے دیا کریں

گودا گھیکوار چار کلو لے کر کسی چینی یا مٹی کے بڑے برتن میں ڈالیں اس میں اجوائن دیسی دو کلو اور نمک لاہوری پاؤبھر ڈال کر سایہ میں رکھ دیں اور دن میں تین دفعہ ہلا دیا کریں یہاں تک کہ گھیکوار کا پانی تمام اجوائن میں خشک ہو جائے اور صرف اجوائن باقی رہ جائے بس دوا تیار ہے continue reading…

Share Button
پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

گھیکوار کا کا گودا پاؤ بھر لے کر کپڑے میں سے نچوڑ کر بوتل میں ڈالیں اور باریک پسا ہوا لاہوری نمک بارہ تولہ ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں تیسرے دن پاؤ بھر عرق ادرک اور ایک تولہ نوشادر سوہاگہ بریاں ایک تولہ ملا کر اسی بوتل میں ڈال دیں اور بوتل کے منہ کو خوب مضبوطی سے پکڑ کر ہلائیں تاکہ سب اشیاء بخوبی حل ہو جائیں بس بے نظیر عرق تیار ہے ۔

ترکیب استعمال

اس دوا میں سے 3 گرام بوقت ضرورت پلائیں ۔

فوائد ۔ درد شکم ،پیٹ درد،بدہضمی وغیرہ کو مفید ہے ۔

Share Button