Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: جگر
معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

گندھک آملہ سار ،جوہر نوشادر ہر ایک 12 گرام سرکہ انگوری اور مولی کا پانی 50 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو دونوں پانیوں میں خوب کھرل کریں اور سنبھال کر رکھیں ۔

ترکیب استعمال

ایک رتی ہمراہ مکھن کھا لیا کریں

فوائد ۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے غذا کو ہضم کرتا ہے امراض معدہ میں بہت لاجواب دوا ہے ۔

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

پوست بیج مدار ،فلفل سیاہ ،قرنفل ،انگور برابر وزن عرق پودینہ بقدر مناسب

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس لیں اور عرق کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں تیار کرلیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو ،دو گولی دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں ۔

فوائد۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے ہیضہ کے لئے لاجواب اکسیر ہے بدہضمی بلغمی کھانسی وغیرہ کے لئے اپنی مثال آپ ہے ۔

Share Button
بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے مگر بناوٹ میں کسی قسم کی خرابی واقع نہیں ہوتی ۔

بدہضمی پیدا ہونے کے اسباب

کھانے پینےمیں لاپرواہی غذا اچھی طرح نہ چبانا عرصہ تک ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال کثرت مصالحہ جات کا استعمال جگر آنتوں یا لبلبہ کی رطوبات کی خرابی ،قبض ناقص غذا کا استعمال صفرا وغیرہ کی زیادتی رنج و غم خرابی خون آلات ہضم کی قوتوں کی کمزوری عصبی خرابی یا عضلاتی خرابی یا سوزش کے باعث عارضہ لاحق ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

بد ہضمی کی علامات

معدے کی ہضم میں فرق آ جاتا ہے درد گرانی ،بے چینی ،ترش ڈکاریں کبھی دست کبھی قبض بدبودار ڈکار ہتھیلیاں جلنا تلوے جلنا وغیرہ علامات پیدا ہوتی ہیں پرانی بد ہضمی میں مقام معدہ پر ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے دم کشی ،کھٹے ڈکار آتے ہیں پیشاب میں مادے بیٹھ جاتے ہیں سستی کاہلی پلے پڑ جاتی ہے شدید کمزوری آنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی گھبراہٹ ہاتھوں اور پاؤں میں کھجلی شروع ہو جاتی ہے ۔

بدہضمی کا دیسی نسخہ

کاسنی ،افستین ،پاپڑا ،گل سرخ ،تخم خربوزہ 50 ،50 گرام تر پھلا 100 گرام چرائتہ ،زرشک ہر ایک 40 گرام گل گاؤزبان 30 گرام مصری ایک کلو

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو چار کلو پانی میں بھگو دیں صبح خوب بوائل کریں آدھا رہنے پر کوزہ مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام بنا لیں اور محفوظ رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

روزانہ دن میں تین مرتبہ ایک ایک تولہ ہمراہ پانی لیں ۔

فوائد ۔

بد ہضمی ،ضعف معدہ ،قبض و گیس میں مفید ہے یرقان کا خاتمہ کرتا ہے اور جگر کو فعال کرتا ہے ۔

Share Button
جگر کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

جگر کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

جگر کی کمزوری کا دیسی ہربل علاج

نسخہ اُم الشفاء

گل سرخ 10 گرام لک مفسول 5 گرام زرشک 20 گرام تخم حماس 5 گرام مجیٹھ 10 گرام طباشیر 10 گرام صندل سفید 10 گرام زعفران 5 گرام لباسہ 3 گرام ریوند چینی 3 گرام صندل سرخ 5 گرام

ترکیب تیاری ۔

سب ادویات کو کوٹ کر سفوف بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

چھ گرام سفوف کھا کر آب انار 50 گرام مصری 20 گرام ملاکر پلائیں انشاءاللہ جگر کی کمزوری دور ہو جائے گی continue reading…

Share Button
قوت باہ کو طاقت دینے کے لئے حلوہ

قوت باہ کو طاقت دینے کے لئے حلوہ

قوت باہ کو طاقت دینے کے لئے حلوہ

نسخہ اُم لشفاء

ستاور 12 گرام خوب باریک پیس کر 6 گرام تا 12 گرام رات کو آدھا کلو دودھ میں جوش دے کر اور چینی ڈال کر ملا لیں سرد کر کے رات کو کھایا کریں مقوی باہ ہے جگر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور باہ کو طاقت دیتا ہے ۔

Share Button
جگر کی کمزوری کا علاج

جگر کی کمزوری کا علاج

جگر کی کمزوری کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

کوڑی ساختہ باریک پیس کر رکھیں بہتر یہ ہے کہ برگ سرس کے نغزا میں رکھ کر گل حکمت کر کے کشتہ کریں اور باریک پیس کر محفوظ کریں روزانہ صبح کے وقت دو رتی تک مکھن میں رکھ کر دیا کریں انشاءاللہ چند یوم میں جگر کی کمزوری رفع دفع ہو جائے گی ۔

Share Button
درد جگر کا گھریلو علاج

درد جگر کا گھریلو علاج

درد جگر کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

مقام جگر پر کچے بھینس کے دودھ سے مساج کریں انشاءاللہ چند بار مساج کرنے سے شرطیہ آرام آ جائے گا ۔

Share Button
جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

اجوائن دیسی چار کلو ، سونٹھ مجیٹھ ہر ایک تین پاؤ پرانا لوہا 5 کلو قند سیاہ بہت پرانا تین پاؤ گھیکوار کا گودا 7 کلو خام  اور فلٹر پانی 20 کلو ۔

ترکیب تیاری ۔

پہلے دواؤں کو زرا زرا سا کوٹ لیں پھر گودا گھیکوار شامل کر کے کنواں کے تازہ پانی کے ساتھ مٹی کے برتن میں ڈال کر اور برتن کا منہ مٹی سے بند کر کے روڑی کے ڈھیر میں دبا دیں اگر گرمی کا موسم ہو تو سات دن تک اور اگر سردی کے دن ہوں تو پندرہ دن کے بعد نکال continue reading…

Share Button
جگر کی کمزوری کا دیسی مجرب نسخہ

جگر کی کمزوری کا دیسی مجرب نسخہ

جگر کی کمزوری کا دیسی مجرب نسخہ

اس بیماری میں عام کمزوری اور دبلا پن ہوتا ہے چہرہ کا رنگ خون کی کمی کی وجہ سے پھیکا پڑ جاتا ہے بھوک میں کمی ہوتی ہے مریض سیدھی جانب پسلیوں کے نیچے جگر کی جگہ پر درد محسوس کرتا ہے کبھی کبھی پتلے دست بھی آتے ہیں

نسخہ نمبر 1

continue reading…

Share Button