Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: دست
اسہال یعنی دست کا دیسی علاج

اسہال یعنی دست کا دیسی علاج

اسہال یعنی دست کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

اگر کسی وجہ سے غذا آنتوں میں نہ رکے اور جلد خارج ہو جائے تو اسے اسہال کہتے ہیں عموما دست غذا کے کسی وجہ سے ہضم نہ ہونے سے آتے ہیں ۔

اسہال یعنی دستوں  کے اسباب

ثقیل و بادی ، کثرت مصالحہ جات ، آنتوں کے اورام یا خراش دار چیزوں کا استعمال ،جگر کی کمزوری ، آنتوں کی کمزوری یا کبھی کھیرے یا خربوزہ کے ساتھ لسی کا استعمال وغیرہ ۔

اسہال یعنی دستوں کا دیسی نسخہ

جدوار خطائی 30 گرام ،رب السوس 30 گرام ،صمغ عربی 30 گرام دانہ الائچی 30 گرام طباشیر 12 گرام زعفران 12 گرام جند بیر ستر 2 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو  باریک پیس لیں اور عرق سونف سے نخودی گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ایک ایک گولی دن میں تین بار پانی کے ساتھ لیں ۔

فوائد ۔ continue reading…

Share Button
پیچش اور دست کا علاج

پیچش اور دست کا علاج

پیچش اور دست کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

موچرس کو کوٹ کر چھان کر دو گرام صبح اور دو گرام شام دہی میں ملا کر پلایا کریں انشاءاللہ تین روز کے استعمال سے یقینی طور پر مریض پیچش کو آرام ہو گا خوا کتنی ہی سخت پیچش ہو ۔

Share Button
بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

بچوں کے پیٹ کی خرابی کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

بچوں کو زیادہ تر بیماریاں پیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں اس لئے ذیل کا نسخہ درج ہے جو کہ بچوں کے پیٹ کی خرابی کو بہت مفید ہے اس لئے ڈبہ ، کھانسی ، دست ، بدہضمی وغیرہ کو ازحد مفید ہے

سوہاگہ بریاں ، نوشادر ، پھٹکڑی اور نمک سیاہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور بوقت حاجت بقدر ایک رتی پانی میں حل کر کے بچے کو دیا کریں ازحد مفید اور آسان چٹکی ہے

Share Button
اسہال یعنی دست کا علاج

اسہال یعنی دست کا علاج

اسہال یعنی دست کا علاج

جو فضلہ رقیق ہو کر بلا درد بار بار خارج ہو اسے اسہال یا دست کہتے ہیں اگرچہ اسہال کی بہت سی قسمیں ہیں  لیکن مندرجہ ذیل نسخہ بہت مفید ہے ۔

پھٹکڑی 6 گرام کوئلہ چھال پیپل 6 گرام باریک پیس کر رکھ لیں اور بقدر ضرورت ایک گرام پانی سے دیں مریض کی عمر اور طاقت کو دیکھ کر کم و پیش دیا جا سکتا ہے صبح و شام دیں  زیادہ تر ایک خوراک سے ہی آرام ہو جاتا ہے

Share Button
ہیضہ کا دیسی مجرب نسخہ

ہیضہ کا دیسی مجرب نسخہ

ہیضہ کا دیسی مجرب نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

یہ ایک معتدی اور مہلک بیماری ہے جو وبائی طور پر پھیلتی ہے ، مریض معدہ میں درد محسوس کرتا ہے جس کے ساتھ پیاس ، قےاور پتلے دست آتے ہیں دستون کا رنگ اور قوام چاول کی بیج کی طرح ہوتا ہے اور اور مریض تیزی سے کمزور ہو جاتا ہے

ست پودینہ ،ست اجوائن ،ست کافور، تمام ہم وزن لیں

ترکیب تیاری

continue reading…

Share Button