Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: ذیابیطس
ذیابیطس

ذیابیطس

ذیابیطس

ذیابیطس کیا ہے

اس بیماری میں شکر آمیز پیشاب کثرت سے آتا ہے اور شدت کی پیاس لگتی ہے جسم لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے

ذیابیطس ہونے کے اسباب

ایسے احباب جو کثرت سے دماغی کام کرتے ہیں اس بیماری میں جلد گرفتار ہو تے ہیں گرم اشیاء کا کثرت استعمال یا شدید گرم دواؤں کا کثرت استعمال ی جگر کے افعال میں خرابی کے باعث ہوتا ہے اکثر غدر ناقلہ کے فعل میں جب تیزی آ جاتی ہے تو بائل خون سے زیادہ اخراج پاتا ہے جس سے کھائی گئی غذا یا شوگر یا نشاستہ یا مٹھاس وغیرہ سے بنا ہوا گلوکوز خون میں تحلیل ہو کر ہضم نہیں ہو سکتا  بلکہ کچا رہ جاتا ہے طبیعت مدبرہ بدن سے فالتو سمجھتے ہوئے گردوں اور مسامات کی را ہ خارج کر دیتی ہے یعنی بائل کی خون میں کمی کے باعث اغذیہ وغیرہ کا انہضام متاثر ہو جاتا ہے ۔

ذیابیطس کی علامات

پہلے پہل شوگر کے مریض کو عموما پیاس زیادہ لگتی ہے اور معمول سے زیادہ بار بار پیشاب بھی آتا ہے اور رات کو بھی دو یا تین مرتبہ پیشاب آتا ہے اور رات کو بھی دو یا تین مرتبہ پیشاب آتا ہے صحت دن بدن کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے مرض بڑھنے کے ساتھ ساتھ علامات میں بھی شدت آ جاتی ہے منہ خشک رہنے لگتا ہے منہ کا ذائقہ میٹھا ہو جاتا ہے سانس میں میٹھی میٹھی بو آنے لگتی ہے بھوک کی شدت ہونے لگتی ہے بار بار کھانا کھانے کے باوجود بھوک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی قبض ہوتی ہے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے رطوبت کی کمی کے باعت پاخانہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے دل کی دھڑکن کم ہو جاتی ہے اگر مرض مزید شدت اختیار کر لے تو پیشاب میں دو سے اڑھائی فیصد شکر بڑھ جاتی ہے اور انتہائی حالتوں میں دس سے بارہ فیصد تک ہو جاتی ہے مریض دن و رات میں سے چھ سے آٹھ کلو سے بھی زائد پیشاب کرتا ہے ۔

رات کے پیشاب میں شکر کم جب کہ دن کے پیشاب میں شکر کی زیادتی ہوتی ہے  پیشاب میں شکر کے علاوہ یوریا اور فاسفیٹس کا اخراج بھی بڑھ جاتا ہے مردانہ قوت کمزور ہونے لگتی ہے امساک ختم ہو جاتا ہے پیدائش منی میں کمی کے ساتھ ساتھ قوام رقیق ہو جاتا ہے اور نامردی دامن گیر ہو جاتی ہے عورتوں میں حیض بند ہو جاتا ہے موتیا بند یا بینائی ناقص بعض اوقت زائل ہو جاتی ہے آخر میں تپ دق وسل یا نمونیا یا کثرت اسہال یا ذیابیطسی قوما ہو کر انتقال ہو جاتا ہے ۔ continue reading…

Share Button
پیشاب میں شوگر آنا

پیشاب میں شوگر آنا

پیشاب میں شوگر آنا

نسخہ اُم لشفاء

خشک سونف اور خشک آملہ دونوں برابر وزن لے کر باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں اور چھ، چھ گرام صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ کھائیں انشاءاللہ جن حضرات کو پیشاب میں شوگر آتی ہو ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا ۔

Share Button

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

لعاب گھیکوار 6 گرام گلو کاست 4 گرام ہر دو کو ملا کر مناسب مقدار میں مریض ذیابیطس کو دیا کریں انشاءاللہ شوگر لیول نارمل ہو گا اور کوئی انسولین یا میڈیسن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی

بہت اچھا نسخہ ہے شوق سے تجربہ کریں ۔

 

Share Button
کاجو کے فوائد

کاجو کے فوائد

کاجو کے فوائد

کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ، کاجو میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کی عضلات کے خلیوں میں جزب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

کاجو کے فوائد

کاجو میں ایسے ایکٹو کمپاؤنڈذ پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں

کاجو میں موجود پو ٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

Share Button
ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

برگ کیکر              50 گرام

تال مکھانہ               140 گرام

 بیل گری                150 گرام

ترکیب تیاری

تمام ادویہ باریک پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں

مقدار خوراک

دو سے تین گولیاں صبح و شام گائے کے دودھ کےساتھ کھائیں

فوائد

یہ مقوی باہ اور دافع سرعت بھی ہے بالخصوص ذیابیطس کےمریض اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں

نوٹ

یہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے لئے بہترین نسخہ ہے آزمائیں اور دواؤں میں یاد رکھیں ۔

Share Button