Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: روغن

  روغن تِل 

روغن تِل

         روغن تِل 

نسخہ الشفاء ۔

(فارسی) روغن کنجد (عربی) دہن السمسم (ہندی) میٹھا تیل (سندھی) ترن جو تیل ۔

زرد رنگ کا تیل ہے بو دھیمی

رنگ ۔

زرد

ذائقہ ۔

شیریں روغنی

مزاج ۔

گرم و تر

افعال و استعمال ۔

مسمن بدن ، مرطب ، گھی کی طرع کھانے میں استعمال کرتے ہیں بیرونی طور پر مناسب ادویہ کے ہمراء ملا کر مختلف دردوں میں استعمال کرتے ہیں آگ سے جلنے پر لگاتے ہیں مرہم بنانے میں بھی کام آتا ہے ۔

Share Button
گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

گھریلو دیسی روغن برائے فالج و لقوہ

نسخہ اُم لشفاء

برگ تمباکو خورد دو کلو برف زقوم خاردار شاخوں سمیت ایک کلو دونوں کو خشک کر کے کوٹ لیں اور چار گنا پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ صرف ایک کلو پانی باقی رہ جائے نیچے اتار کر سرد ہونے پر چھان لیں ۔ مقطر میں روغن زیتون ملا کر پھر آنچ پر رکھیں حتٰی کہ تمام پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے اتار کر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں ، بعد تنقیقہ گرم جگہ میں بیٹھ کر مالش کیا کریں فالج اور لقوہ کے لئے بہت مفید روغن ہے ۔

Share Button