Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: علاج
دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

بھوری بھینس جب پہلی بار بچہ دے تو اس کا پہلا دودھ تمام کا تمام مریض کو پلائیں  بس یہی نسخہ ہے جس کو بعض حکیموں نے حکیمانہ سانچے میں ڈھال لیا ہے

اگر پہلی بار کا دودھ لے کر رکھ سکتے ہیں تو دودھ کو خشک کر لیں اور باریک پیس کر سفوف بنا لیں

خوراک ۔

ایک چمچہ ہمراہ گرم پانی کے دیا کریں انشاءاللہ یہ بھی بہت مفید رہے گا ۔

Share Button
خشک کھانسی کا علاج

خشک کھانسی کا علاج

خشک کھانسی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی سے ہونے والی خشک کھانسی کے لئے بکری کا تازہ دودھ جس کی قدرتی حرارت ابھی زائل نہ ہوئی ہو مصری ملا کر پلانا بہت مفید ہے

خشک کھانسی کے لئے تازہ اونٹنی کا دودھ بھی بہت مفید ہوتا ہے صبح و شام ایک گلاس اونٹنی کا دودھ پینا خشک کھانسی کے لئے مفید ہے

Share Button
منہ کے چھالوں کا علاج

منہ کے چھالوں کا علاج

منہ کے چھالوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

دن میں تین مرتبہ کچے بھینس کے دودھ کے غرارے کریں ہر قسم کے چھالوں کا آسان علاج ہے

Share Button
کان سے پیپ آنا کا علاج

کان سے پیپ آنا کا علاج

کان سے پیپ آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پہلے کان کو جوشاندہ نیم سے صاف کر لیں اور پھر روزانہ دو وقت تازہ دودھ کان میں ڈال کر روئی سے بند کر دیا کریں انشاءاللہ چند دنوں میں لازمی طور پر شفاء ہو گی بہت آسان اور مفید نسخہ ہے

یہ عمل کم از کم 10 دن کریں ۔

Share Button
کان میں پھنسی کا علاج

کان میں پھنسی کا علاج

کان میں پھنسی کا علاج

اگر کان میں پھنسی نکل آئے تو بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ پھنسی کا نکل آناخود ہی موذی ہے

کان میں دودھ ڈال کر سوراخ کو روئی کے پھایہ سے بند کردیں اور اسی طرح دن میں تین مرتبہ نیا و تازہ دودھ بدلتے رہیں امید ہے کہ بہت جلد افاقہ ہو گا ۔

Share Button
نکسیر کا دیسی علاج

نکسیر کا دیسی علاج

نکسیر کا دیسی علاج

جب ناک کی رگیں خون سے پر ہو کر پھٹ جاتی ہیں تو خون ناک کی راہ بہہ نکلتا ہے اگر خون کی رنگت سیاہ ہو تو اس کے بند کرنے کی کوشش نہیں کرنی چائیے ہاں اگر سرخ خون نکل رہا ہو تو اس کو بند کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں

بکری کا تازہ دودھ لیں جس بلکل تازہ ہو جس کی اصلی حرارت زائل نہ ہوئی ہو اس کو کم از کم ایک ہفتہ پئیں انشاءاللہ نکسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا ۔

Share Button
گنجے پن کا علاج

گنجے پن کا علاج

گنجے پن کا علاج

بھینس کا کچا دودھ لیں اور اس سے سر پر کم از کم ایک گھنٹہ ہلکا ہلکا مساج کریں سر پر پپڑی سی بن جائے گی اور آٹھ دن کے بعد پپڑی اتر جائے گی احتیاط پندرہ دن تک مساج کا عمل جاری رہا تو انشاءاللہ صحت ہو گی 90 دن کے استعمال سے انشاءاللہ گنجہ پن دور ہو جائے گا

بہت ہی سستہ اور آزمودہ نسخہ ہے شوق سے استعمال کریں ۔

Share Button
بال چر کا دیسی علاج

بال چر کا دیسی علاج

بال چر کا دیسی علاج

اس مرض میں بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور بالوں کے مقام پر پھنسیاں سی نکلنے لگتی ہیں اس مرض کے لئے دودھ بہت مفید شابت ہو تا ہے

جہاں بال چر ہو وہاں دن میں تین بار دودھ سے مساج کریں کم از کم ایک گھنٹہ یہ عمل کم از کم ایک ماہ کریں انشاءاللہ بال چر کا خاتمہ ہوگااور نئے بال اگنے شروع ہو جائیں گے ۔

Share Button

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ نہائیت ہی موذی اور لرزہ خیز بیماری ہے جس کے تریاق بہت کم ہیں میرے تجربہ میں ایک نسخہ ہے جو آپکی نظر کروں گا

تین پاؤ اونٹنی کا دودھ بالکل تازہ ہو اسکو لے کر مٹی کی ہانڈی میں ڈال کر اور اس میں سرکہ انگوری 40 ملی لیٹر ڈال کر جوش دیں اور دودھ کے پھٹ جانے پر چھان کر شربت زوفہ 60 ملی لیٹر ملا کر صبح کے وقت روزانہ پلایا کریں اور ہر دو وقت آٹھ سے دس گرام تک روٹی سے کھانے کی ہدایت دیں انشاءاللہ اسی سے مرگی کے مریض کو صحت ہو جاتی ہے ۔

Share Button
عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

عرق النساء کا دیسی گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

حسب ضرورت تمباکو کے سبز پتے لے کر کوٹ کر پانی نچوڑ لیں اس سے نصف وزن تلوں کا تیل ملا کر نرم آنچ پر رکھیں جب تمام پانی جل جائے اور روغن باقی رہ جائے تو صاف کر کے کسی شیشی میں ملا کر رکھیں

طریقہ استعمال

روزانہ اس تیل سے مالش کیا کریں عرق النساء کے ہر قسم کے دردوں کے لئے بہت مفید ہے

نوٹ ۔ یہ نسخہ کم از کم ایک ماہ استعمال کریں شکریہ اللہ حافظ ۔

Share Button