Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: علاج
داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

داد چنبل کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کو سرکہ یا پانی میں پیس کر صبح و شام لیپ کریں داد چنبل دونوں کو مفید ہے

نسخہ نمبر 2

پھٹکڑی بریاں ، سوہاگہ خام ،گندھک آملہ سار ہر ایک 12 گرام مصری 30 گرام پہلے تینوں چیزوں کو باریک پیس کر مصری پسی ہوئی ملائیں اور دن میں 3 بار داد پر پوڈر 5 منٹ تک ملتے رہا کریں انشاءاللہ تین چار روز میں داد چنبل کو آرام آ جائے گا ۔

Share Button
خارش کا دیسی حکیمی علاج

خارش کا دیسی حکیمی علاج

خارش کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اس مرض کی دو قسمیں ہیں خشک و تر  خشک خارش میں کھجانے سے کچھ نہیں نکلتا اور تر میں کھجانے سے خون یا زرد پانی نکلتا ہے ۔

خارش کے اسباب ۔

خشک خارش میں مادہ سودادی رکا ہوا ہوتا ہے اور تر میں بلغم شامل ہوتی ہے continue reading…

Share Button
ملیریا بخار کا علاج

ملیریا بخار کا علاج

ملیریا بخار کا علاج

پھٹکڑی بریاں 20 گرام شکر 50 گرام باریک پیس کر ملا لیں خوراک ایک گرام سے 3 گرام تک ۔

ترکیب استعمال ۔ جب بخار ہو تو سونف کے عرق سے گھنٹہ گھنٹہ کے وقفے سے دیں ۔

انشاءاللہ ملیریا کے لئے اکسیر دوا ہے ۔

Share Button
گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

گرمی کے بخار کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی کا بخار دو قسم کا ہوتا ہے ایک یہ کہ صفراء رگوں کے بدبودار ہو جائے اس سے بخار ہر وقت رہتا ہے دوسرا یہ کہ صفرا رگوں کے اندر متعفن ہو جائے ایسا بخار دورہ سے آیا کرتا ہے

گرمی کے بخار کی علامات

منہ کا مزہ کڑوا ، زبان خشک اور اس پر کانٹے سے محسوس ہوتے ہیں پیاس زیادہ لگتی ہے نیند بہت کم آتی ہے زبان اور آنکھوں کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے

نوٹ ۔ صفراوی بخار میں اگر قے ہو جائے تو اس کو روکنا نہیں چائیے البتہ اگر حد سے زیادہ آنے لگے تو پھر ضرور روکنی چائیے ۔ continue reading…

Share Button
پرانے سوزاک کا کامیاب علاج

پرانے سوزاک کا کامیاب علاج

پرانے سوزاک کا کامیاب علاج

نسخہ اُم لشفاء

دو تولہ گند بروزہ دو تولہ پھٹکڑی ڈال کر آگ پر دھریں جب پگھل جائے تو افیون کا سفوف ا گرام اوپر چھڑک کر لوہے کی سیخ سے ہلاتے رہیں جب اچھی طرح بریاں ہو جائے تو پیس کر رکھ لیں  اور اس میں سے بقدر ایک گرام گائے کے دودھ کی لسی سے دیا کریں اس معمولی دوا سے پرانے سے پرانا سوزاک بھی دور ہو جاتا ہے ۔

Share Button
پیشاب میں خون آنا کا علاج

پیشاب میں خون آنا کا علاج

پیشاب میں خون آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر کسی کو خون کا پیشاب آنے لگے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل چٹکلہ نہایت مفید ہے

پھٹکڑی بریاں 3 گرام باریک پیس کر 3 پڑیاں بنا لیں اور ایک پڑیہ صبح و شام دودھ کی لسی سے دیں انشاءاللہ پیشاب میں خون آنا بند ہو جائے گا ۔

Share Button
درد گردہ کا دیسی علاج

درد گردہ کا دیسی علاج

درد گردہ کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

درد گردہ بڑا تکلیف دہ مرض ہے اس سے بیمار کو بہت ہی تکلیف ہوتی ہے

درد گردہ کی علامات ۔

مقام گردہ سے درد اٹھ کر ٹیسیں پیچھے پیٹھ کی طرف اور فوطوں میں نکلا کرتی ہے نیز پیشاب کا رک رک کر آنا اور قبض بھی اس کی نشانی ہے

پھٹکڑی بریاں 3 گرام شورہ قلمی 7 گرام باریک کر کے سات پڑیاں بنا لیں اور ایک پڑیہ گائے کے دودھ سے صبح اور شام ہر دو وقت دیا کریں انشاءاللہ درد گردہ سے آرام آئے گا ۔

Share Button
سنگرہنی کا دیسی علاج

سنگرہنی کا دیسی علاج

سنگرہنی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سنگرہنی اس مرض کا نام ہے جس میں مریض کو چار پانچ روز تو دست آئیں اور پھر ایک دو روز قبض ہو جائے یہ مرض بڑی ہی مشکل سے جاتا ہے مندرجہ ذیل نسخہ سنگرہنی کے لئے بہت مفید ہے ۔ continue reading…

Share Button
اسہال یعنی دست کا علاج

اسہال یعنی دست کا علاج

اسہال یعنی دست کا علاج

جو فضلہ رقیق ہو کر بلا درد بار بار خارج ہو اسے اسہال یا دست کہتے ہیں اگرچہ اسہال کی بہت سی قسمیں ہیں  لیکن مندرجہ ذیل نسخہ بہت مفید ہے ۔

پھٹکڑی 6 گرام کوئلہ چھال پیپل 6 گرام باریک پیس کر رکھ لیں اور بقدر ضرورت ایک گرام پانی سے دیں مریض کی عمر اور طاقت کو دیکھ کر کم و پیش دیا جا سکتا ہے صبح و شام دیں  زیادہ تر ایک خوراک سے ہی آرام ہو جاتا ہے

Share Button
پیچس یا مروڑ کا علاج

پیچس یا مروڑ کا علاج

پیچس یا مروڑ کا علاج

اگر پاخانہ کی حاجت درد اٹھ کر باربار ہو اور پاخانہ با فراغت نہ آئے نیز قوام پتلا ہو تو پیچش کہلاتی ہے اس کے ہمراہ خون اور آنوں بھی آیا کرتی ہے پیچش کی دو قسمیں ہیں

صادق اور کاذب ، پہچاننے کی ترکیب یہ ہے کہ مریض کو سلیارہ بوٹی کے بیج یا اسپغول پانی سے پھنکائیں اگر وہ تخم پاخانہ میں نکل آئیں تو صادق ورنہ کاذب سمجھیں کاذب کے لئے کسٹر ائیل 50 ملی لیٹڑ دودھ میں ملا کر پلائیں اس سے انشاءاللہ چار پانچ دست ہو کر سدہ نکل جائے گا اور آرام ہو گا اگر صادق ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں ۔

continue reading…

Share Button