Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: قبض کُشا

آلو کے فوائد اور طاقت

آلو کے فوائد اور طاقت

         آلو کے فوائد اور طاقت

آلو اکثر لوگوں اور خصوصا بچوں کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک خوراک ہے۔ اور اس کے بارے میں غلط رویہ ہمارے معاشرے میں پایا جاتا ہے کہ اس کو کھانے سے موٹاپا ہو تا ہے اور فلاں فلاں  جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دوسری سبزیوں کی طرح اس میں بھی ایسے اہم منرلز موجود ہیں جو انسانی جسم کو جلد کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا تے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو ایک بہترین غذا ہے ۔آلو میں فولاد ، پوٹاشیم ، کیلشیم، اور فاسفورس کی ایک بڑی مقدار اس میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم، سوڈیم ، گند ھک، کلورین، آیوڈین اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے

آلو کے فوائد اور طاقت

۔اگر وٹامن کی بات کی جائے تو اس میں وتامن بی اور سی کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس کا چھلکا بچوں کے لئے  انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ا س میں وٹامنز کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اور اس کا چھلکا قبض کشا ہوتا ہے۔یہ وہ تمام منرلز اور وتامن اور دوسرے نمکیات کی ایسی مقدار ہے جس کی انسانی جسم کو ہر وقت کسی نہ کسی ضرورت لاحق ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے اس کو انتہائی فائدہ مند مانا جاتاہے۔عمومی بات سننے میں آتی ہے کہ آلو سے انسانی جسم مین چربی بڑھتی ہے جبکہ یہ عام فہم بات با لکل غلط ہی نہیں بلکہ اس برعکس یہ حقیقیت ہے کہ آلو سے موٹاپا بھی کم ہوتاہے۔ یہ بات رہی جسم کے اندر کے فائدوں کی ، آلو جلد کے لئے بھی بہت بہترین چیز ہے ۔ لڑکیاں اس کا استعمال اپنی جلدپر معمول میں کرتی ہیں کیونکہ آلو کو منہ لگانے یا رگڑنے سے کیل مہاسوں ، سیاہ دھبوں،  پرانے نشانوں کو دور کرتا ہے ۔ آنکھو ں میں پڑے حلقے بھی اس کی مدد سے ختم ہو جاتے ہیں ۔

آلو کے فوائد اور طاقت

اکثر سیلونز میں آلو کا پیسٹ مختلف کریمز میں ملا کر رکھا جاتاہے جو کہ کلینزنگ، وائٹنگ اور فیشل کے کام آتا ہے۔ آلو کے دو  پیسز کو کاٹ آنکھوں پر دس منٹ رکھنے سے آنکھوں کی گرمی اورسرسراہٹ میں کمی آ تی ہے۔ آلو کا نقصا ن اس وقت انسانی جسم میں رونما ہوتاہے جب اس کا استعمال ان تمام چیزو ں کے ساتھ ملا کر کیاجاتاہے جو کہ انسانی جسم کے انتہائی خطرناک ہے، مثلا آلو کی چپس بناتےہوئے اوور فرائی کیا جائے،آلوکا استعمال تیز مرچ مصالحوں کے ساتھ کیا جائے یا پھر اس اوور ایٹ کیا جائے ۔ لہذا نقصانات سے زائد فوائد ہیں جن کی جسم میں ضرورت بڑھتی ہے۔

Share Button
قوت باہ کی افزائش کے لئے نسخہ خاص

قوت باہ کی افزائش کے لئے نسخہ خاص

قوت باہ کی افزائش کے لئے نسخہ خاص

نسخہ اُم الشفاء

مغز بادام ،زیرہ سفید،چہار مغز ہر ایک 12،12 گرام ،مغز پستہ 6 گرام ،سونف چھ گرام زعفران ایک گرام الائچی خورد دو گرام دودھ آدھ کلو

ترکیب تیاری ۔

تمام چیزوں کو سردائی کی طرح گھوٹ کر چھان کر دودھ ملا کر آگ پر پکائیں جب تیسرا حصہ رہ جائے تو نیچے اتار کر قدرے شیریں کر کے پلائیں ۔

ترکیب استعمال ۔

یہ ایک خوراک ہے روزانہ ایسی ایک خوراک بنا کر پئیں نیز اگر موسم گرم ہو تو آگ پر نہ چڑھائیں ٹھنڈا  ہی استعمال کر لیں ۔ continue reading…

Share Button
قبض کا دیسی نسخہ

قبض کا دیسی نسخہ

قبض کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

سونف 50 گرام گلنقند 200 گرام سونف کو باریک پیس کر گل قند میں ملا دیں اور اس میں سے 50 گرام رات کے وقت دودھ سے دیا کریں اعلٰی درجہ کی قبض کُشا ہے نہ صرف یہ کہ اس سے عارضی طور پر قبض کشائی ہو جاتی ہے بلکہ اس سے دائمی قبض بھی دور ہو جاتی ہے ۔

Share Button
حبوب قبض کُشا

حبوب قبض کُشا

حبوب قبض کُشا

نسخہ اُم لشفاء

سونف کا چھلکا اتار کر چاول نکالیں اور اس میں سے 50 گرام لے کر تمام دن لعاب گھی کوار میں کھرل کر کے رتی رتی کی گولیاں بنا لیں

ترکیب استعمال ۔ رات کے وقت دو گولیاں سے چار گولیاں تک گرم دودھ سے لیتے رہیں

فوائد ۔ ان گولیوں کے چند روزہ استعمال سے دائمی قبض بھی دور ہو جاتی ہے مجرب المجرب ہے ۔

Share Button
بادام کے فوائد

بادام کے فوائد

بادام کے فوائد

بادام ایک خشک بیج والا پھل ہے یہ قبض کُشا ہے اور حافظہ کو تیز کرتا ہے بادام کی نو یا گیارہ گریاں رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ ان کا چھلکا اتار کر کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے

بادام کے فوائد

یہ رگوں کی خشکی اور دماغی گرمی کو زائل کرتا ہے ۔

اس کی سردائی جسم اور دماغ کو طاقت دیتی ہے اس لئے اس کا استعمال زیادہ کرنا چائیے اس کا حلوہ نزلہ زکام اور سر درد کے لئے مفید ہے ۔

Share Button