Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: معدہ کا روحانی علاج
معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

نسخہ اُم الشفاء

گندھک آملہ سار ،جوہر نوشادر ہر ایک 12 گرام سرکہ انگوری اور مولی کا پانی 50 گرام

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو دونوں پانیوں میں خوب کھرل کریں اور سنبھال کر رکھیں ۔

ترکیب استعمال

ایک رتی ہمراہ مکھن کھا لیا کریں

فوائد ۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے غذا کو ہضم کرتا ہے امراض معدہ میں بہت لاجواب دوا ہے ۔

معدہ کو طاقت دینے والا نسخہ

پوست بیج مدار ،فلفل سیاہ ،قرنفل ،انگور برابر وزن عرق پودینہ بقدر مناسب

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو خوب باریک پیس لیں اور عرق کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں تیار کرلیں ۔

ترکیب استعمال ۔

دو ،دو گولی دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ لیں ۔

فوائد۔

معدہ کو طاقت دیتا ہے ہیضہ کے لئے لاجواب اکسیر ہے بدہضمی بلغمی کھانسی وغیرہ کے لئے اپنی مثال آپ ہے ۔

Share Button
بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

بدہضمی کا دیسی علاج

نسخہ اُم الشفاء

اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے مگر بناوٹ میں کسی قسم کی خرابی واقع نہیں ہوتی ۔

بدہضمی پیدا ہونے کے اسباب

کھانے پینےمیں لاپرواہی غذا اچھی طرح نہ چبانا عرصہ تک ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال کثرت مصالحہ جات کا استعمال جگر آنتوں یا لبلبہ کی رطوبات کی خرابی ،قبض ناقص غذا کا استعمال صفرا وغیرہ کی زیادتی رنج و غم خرابی خون آلات ہضم کی قوتوں کی کمزوری عصبی خرابی یا عضلاتی خرابی یا سوزش کے باعث عارضہ لاحق ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔

بد ہضمی کی علامات

معدے کی ہضم میں فرق آ جاتا ہے درد گرانی ،بے چینی ،ترش ڈکاریں کبھی دست کبھی قبض بدبودار ڈکار ہتھیلیاں جلنا تلوے جلنا وغیرہ علامات پیدا ہوتی ہیں پرانی بد ہضمی میں مقام معدہ پر ہلکا ہلکا درد شروع ہو جاتا ہے دم کشی ،کھٹے ڈکار آتے ہیں پیشاب میں مادے بیٹھ جاتے ہیں سستی کاہلی پلے پڑ جاتی ہے شدید کمزوری آنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی گھبراہٹ ہاتھوں اور پاؤں میں کھجلی شروع ہو جاتی ہے ۔

بدہضمی کا دیسی نسخہ

کاسنی ،افستین ،پاپڑا ،گل سرخ ،تخم خربوزہ 50 ،50 گرام تر پھلا 100 گرام چرائتہ ،زرشک ہر ایک 40 گرام گل گاؤزبان 30 گرام مصری ایک کلو

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو چار کلو پانی میں بھگو دیں صبح خوب بوائل کریں آدھا رہنے پر کوزہ مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام بنا لیں اور محفوظ رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

روزانہ دن میں تین مرتبہ ایک ایک تولہ ہمراہ پانی لیں ۔

فوائد ۔

بد ہضمی ،ضعف معدہ ،قبض و گیس میں مفید ہے یرقان کا خاتمہ کرتا ہے اور جگر کو فعال کرتا ہے ۔

Share Button