Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
خارش کا دیسی ٹوٹکہ

خارش کا دیسی ٹوٹکہ

خارش کا دیسی ٹوٹکہ

ایک پاؤ سونف ، خشک دھنیا ایک پاؤ دونوں کو باریک پیس کر اس میں تین پاؤ گھی اور ایک کلو چینی ملا کر رغنی برتن میں حفاظت سے رکھیں

ترکیب استعمال ۔

دونوں وقت صبح و شام پانچ، پانچ تولہ استعمال کیا کریں ۔

فوائد ۔خرابی خون ،خارش ،جریان اور نظر کی کمزوری کو دور کرتا ہے ۔

Share Button
سیلان الرحم کا دیسی حکیمی ٹوٹکہ

سیلان الرحم کا دیسی حکیمی ٹوٹکہ

سیلان الرحم کا دیسی حکیمی ٹوٹکہ

سونف دو حصہ ، آنولہ خشک ایک حصہ دونوں کو باریک پیس کر کپڑ چھان کریں اور چھ چھ گرام صبح و شام پانی کے ساتھ کھائیں اس سے انشاءاللہ سیلان الرحم ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
حمل کے دوران قے کا علاج

حمل کے دوران قے کا علاج

حمل کے دوران قے کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اکثر عورتوں کو حمل کے ایام میں قے کی بڑی تکلیف ہوا کرتی ہے اس کو دور کرنے کے لئے ذیل کا نسخہ بڑا ہی اکسیر ہے

سونف 6 گرام کی پوٹلی بنائیں اور آدھ کلو دودھ میں پکائیں دو تین جوش آ جانے پر اتار کر پھینک دیں اور اس میں مصری بقدر ذائقہ ملا کر پلا دیں انشاءاللہ اسی روز قے میں افاقہ ہو جائے گا ۔

Share Button
حاملہ عورت میں دودھ کی کمی کا علاج

حاملہ عورت میں دودھ کی کمی کا علاج

حاملہ عورت میں دودھ کی کمی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

جس عورت کے پستان میں دودھ کم ہو اس کے کئے سونف اچھی چیز ہے اس کے خاص طریقوں کے استعمال سے چند آیام میں دودھ کی کمی پوری ہو جاتی ہے

سونف 200 گرام ، چینی 200 گرام دونوں کو خوب باریک کر کے سفوف بنا لیں اور ہر روز صبح و شام 12 گرام سے 18 گرام تک ہمراہ گرم دودھ پئیں انشاءاللہ حاملہ عورت کی دودھ کی کمی دور ہو جائے گی ۔

Share Button
سانس کی تنگی کا علاج

سانس کی تنگی کا علاج

سانس کی تنگی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر سانس تنگی سے آتا ہو اور اس کا سبب بلغم کا جماؤ ہو تو اس کے لئے سونف بارہ گرام ، شورہ 12 گرام ان دونوں کو کوٹ چھان لیں اور اس میں سے ایک چٹکی لے کر کسی دھکتے کوئلے پر ڈال کر دھواں کھچواں اس سے فل الفور سانس آسانی سے آنے لگتا ہے اور مریض آرام میں آ جاتا ہے

اگر سانس کی وجہ سے دمہ یا کھانسی نہ ہو تو بلکہ یونہی دم تنگی سے آتا ہو تو اس کے لئے سونف 12 گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب پانی آدھ پاؤ رہ جائے تو تو گائےکا گھی ایک تولہ ملا کر پلا دیں اس سے سانس کی تنگی دور ہو کر سانس آسانی سے آنے لگتا ہے ۔

Share Button
سینہ کے درد کا علاج

سینہ کے درد کا علاج

سینہ کے درد کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سونف ایک تولہ کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب آدھ پاؤ باقی رہ جائے تو اس میں نمک ایک گرام ملا کر دونوں وقت پلایا کریں سینہ کے درد کو مفید ہے ۔

Share Button
پیٹ درد کا گھریلو ٹوٹکہ

پیٹ درد کا گھریلو ٹوٹکہ

پیٹ درد کا گھریلو ٹوٹکہ

اگر زرا ذرا پیٹ میں درد ہو رہا ہو تو اور کسی دوا سے فرق نہ پڑ رہ ہو تو ایسی حالت میں سونف اور گل قند ملا کر دیں انشاءاللہ پیٹ درد ختم ہو جائے گا ۔

آٹےکو عرق سونف میں گوندھ کر روٹی پکائیں پندرہ روز تک ایسی روٹی کھائیں انشاءاللہ پیٹ درد ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
درد معدہ کا دیسی ٹوٹکہ

درد معدہ کا دیسی ٹوٹکہ

درد معدہ کا دیسی ٹوٹکہ

سونف 50 گرام ، نمک 10 گرام دونوں کو باریک کر کے سفوف بنا لیں اور بوقت ضروت 6 گرام کی مقدار میں عرق سونف سے کھایا کریں یہ درد معدہ کے لئے بہت مفید ہے اس کا جوشاندہ پینے سے بھی معدہ کا درد ختم ہو جاتا ہے

Share Button

تبخیر معدہ

تبخیر معدہ

تبخیر معدہ کا دیسی ٹوٹکہ

سونف 90 گرام دانہ الائچی 20 گرام شکر 12 گرام کھرل کر کے سفوف بنا لیں

ترکیب استعمال ۔

کھانا کھانے کےبعد تین چار گرام کھائیں انشاءاللہ تبخیر معدہ ختم ہو گا ۔

Share Button
بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

سونف ایک گرام ، پودینہ ایک گرام پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں انشاءاللہ بد ہضمی دور ہو جائے گی ۔

بدہضمی کا دیسی ٹوٹکہ

سونف 9 گرام ،سونٹھ 3 گرام مصری 12 گرام تمام کو باریک پیس کر رکھیں اور دن میں تین بار گرم پانی کے ہمراہ لے لیں اکثر قسم کی بدہضمی دور ہو جاتی ہے ۔

Share Button