Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
سفید داغوں کا گھریلو علاج

سفید داغوں کا گھریلو علاج

سفید داغوں کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

روزانہ بلاناغہ روغن تخم تمباکو کی مالش کیا کریں بہت مجرب ہے

تمباکو کے بیج حسب ضرورت لیں سرکہ انگوری ملائیں دونوں کو مکس کر کے پیسٹ تیار کر یں اور سفید داغوں پر لیپ کریں یہ نسخہ کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں انشاءاللہ سفید داغوں کا خاتمہ ہو گا ۔

Share Button
تر خارش کا خاص نسخہ

تر خارش کا خاص نسخہ

تر خارش کا خاص نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

بہت عجیب و غریب دوا ہے بہت آسان نسخہ ہے تین روز کے استعمال سے تر خارش انشاءاللہ ختم ہو جائے گی ۔

تمباکو کے پتے حسب ضرورت لے کر روغن گل میں خوب گھوٹ کر لیپ کریں انشاءاللہ پہلے ہی روز خارش کی شدت اسی فیصد رفع ہو جائے گی ۔

Share Button
خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

خونی و بادی بواسیر کا خوراکی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

خونی و بادی بواسیر کے لئے بہت مفید نسخہ ہے یہ نسخہ خون کو فورا بند کر دیتا ہے اور لطف یہ ہے کہ خون کے بند ہو جانے سے کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی قبض رفع ہو جاتی ہے مسے خودبخود مرجھا جاتے ہیں

جنگلی تمباکو کا رس 24 گرام ، نیم کی مولی کا مغز 12 گرام دھریک کی نمولی کا مغز 12 گرام ایلویرہ 12 گرام کچی رسونت 24 گرام تمام ادویہ کو باریک کوٹ کر جنگلی تمباکو کے رس میں کھرل کریں جب گولیاں بننے کے قابل ہو جائےتو ایک ایک گرام کی گولیاں بنا لیں روزانہ ایک گولی صبح کے وقت تازہ پانی کے ساتھ مریض کو کھلائیں انشاءاللہ دو ہفتے میں مکمل آرام ہو جاتا ہے دوران استعمال دودھ اور گھی کا زیادہ استعمال کروائیں ۔

انشاءاللہ خونی و بادی بواسیر سے مکمل نجات ملے گی ۔

Share Button
آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

آنکھوں کی خارش کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

سبز تمباکو کو باریک شدہ مساوی الوزن سرمہ میں ملا کر کھرل کریں جب مانند غبارہو جائے تو شیشی میں لگا کر رکھیں اور رات کے وقت آنکھوں میں ڈالیں یا صرف تمباکو کے پتے باریک پیس کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگائیں

انشاءاللہ آنکھوں کی خارش ختم ہو جائے گی ۔

Share Button
نئے بال اگانے کا نسخہ

نئے بال اگانے کا نسخہ

نئے بال اگانے کا نسخہ

تمباکو کے پھول لے کر اس کی راکھ بنائیں اور روغن کنجد (تلوں کا تیل ) میں آمیز کر کے سر پر ملیں گنجے پن کے لئے نہائیت ہی مفید ہے

نسخہ نمبر 2

عمدہ اور تازہ تمباکو کے پھول لے کر کڑوے تیل میں پیس کر لیپ کریں چند بار کے لیپ کرنے سے گنج دور ہو جاتا ہے بہت ہی مفید نسخہ ہے انشاءاللہ فائدہ ہو گا

نوٹ۔ یہ نسخہ کم ازکم 1 ماہ استعمال کریں ۔

Share Button
درد شقیقہ کا علاج

درد شقیقہ کا علاج

درد شقیقہ کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

درد شقیقہ جس کو آدھا سیسی بھی کہا جاتا ہے ہمیشہ آدھے سر میں ہوتا ہے جب شدت درد سے سر پھٹنے لگے اور مریض درد سے بے تاب ہو جائے تو مندرجہ ذیل لیپ استعمال کرائیں درد شقیقہ کے لئے بہت مفید ہے ۔

تمباکو اور لونگ ہموزن لے کر پیس لیں اور لیپ کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا ۔

Share Button
سردرد کا علاج

سردرد کا علاج

سردرد کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

جب منہ آنکھ اور ناک میں ورم وغیرہ معلوم ہوں دماغ بھاری اور بھرا سا معلوم ہو سر میں جلن سی محسوس ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں

تمباکو تلخ 6 گرام مرچ سیاہ 3 گرام ہر دو کو خوب باریک پیس کر بطور نسوار سنگھائیں

انشاءاللہ درد سر ختم ہو جائے گا ۔

Share Button
سفید داغوں کا علاج

سفید داغوں کا علاج

سفید داغوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کی ڈلی کو پانی میں ملا کر سفید داغوں پر صبح و شام لیپ کیا کریں اور پھٹکڑٰی بریاں بقدر ایک گرام صبح و شام تازہ پانی سے کھلایا کریں اس سے انشاءاللہ چند روز میں داغ دور ہو جائیں گے ۔

Share Button
اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

اگر پسینہ زیادہ آئے تو اس کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کی ڈلی کو پانی میں حل کر کے نہایا کریں انشاءاللہ زیادہ پسینہ نہیں آئے گا اس کو معمولی ٹوٹکہ مت سمجھیں ۔

Share Button
ناسور کا دیسی علاج

ناسور کا دیسی علاج

ناسور کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ، سہاگہ بریاں ، توتیا سبز بریاں ہم وزن باریک کر کے شہد میں ملائیں تا کہ لئی سی بن جائے اس میں بتی تر کر کے ناسور میں رکھیں جب زخم صاف ہو جائے تو بارود ایک تولہ روغن نمولی 2 تولہ میں حل کر کے بتی کے ذریعہ زخم کے اندر رکھا کریں اس سے چنز روز میں ضرور انشاءاللہ پرانے سے پرانا ناسور بھر جائے گا ۔

Share Button