Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
ورم معدہ کا  دیسی حکیمی علاج

ورم معدہ کا دیسی حکیمی علاج

ورم معدہ کا  دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر معدہ میں ورم آ گیا ہو تو ایسی حالت میں مقام معدہ پر دودھ کی تکمید نہائیت ہی مفید تدبیر ہے کھانے کے لئے چوبیس گھنٹے تک دودھ کے سوا کچھ نہیں دینا چائیے دودھ پلانے کے بعد چاول کھچڑی اور پھر آہستہ آہستہ وغیرہ دینی چائیے ورم معد ہ ایک مشکل سے جانے والی بیماری ہے مگر دودھ کی تکمید سے انشاءاللہ اس سے آرام آ جاتا ہے

Share Button
دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

دمہ کا دورہ روکنے کی سادہ ترکیب

مریض دمہ کا حال جو دورہ کے وقت ہوتا ہے بیان کرنا مشکل ہے لیکن آپ لوگوں کی رہنمائی کے لئے مریض کبھی اٹھتا ہے کبھی کھڑے ہو کر آگے جھکتا ہے کسی طرح سانس آسانی سے آئے لیکن کامیابی نہیں ہوتی اس وقت کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ہم ایک سادہ سی ترکیب لکھتے ہیں

دس عدد مویز منقٰی کچل کر دس تولہ دودھ گائے اور دس تولہ پانی میں ملا کر اس قدر ابالیں کہ پانی جل کر محض دودھ باقی رہ جائے اب اس کو چھان کر پلائیں انشاءاللہ فورا دورہ رک جائے گا ۔

نوٹ۔ محض گرم دودھ کا پلانا بھی مفید ہے

Share Button
دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

دمہ کا گھریلو علاج

بھوری بھینس جب پہلی بار بچہ دے تو اس کا پہلا دودھ تمام کا تمام مریض کو پلائیں  بس یہی نسخہ ہے جس کو بعض حکیموں نے حکیمانہ سانچے میں ڈھال لیا ہے

اگر پہلی بار کا دودھ لے کر رکھ سکتے ہیں تو دودھ کو خشک کر لیں اور باریک پیس کر سفوف بنا لیں

خوراک ۔

ایک چمچہ ہمراہ گرم پانی کے دیا کریں انشاءاللہ یہ بھی بہت مفید رہے گا ۔

Share Button
خشک کھانسی کا علاج

خشک کھانسی کا علاج

خشک کھانسی کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گرمی سے ہونے والی خشک کھانسی کے لئے بکری کا تازہ دودھ جس کی قدرتی حرارت ابھی زائل نہ ہوئی ہو مصری ملا کر پلانا بہت مفید ہے

خشک کھانسی کے لئے تازہ اونٹنی کا دودھ بھی بہت مفید ہوتا ہے صبح و شام ایک گلاس اونٹنی کا دودھ پینا خشک کھانسی کے لئے مفید ہے

Share Button
حلق کے زخم کا علا ج

حلق کے زخم کا علا ج

حلق کے زخم کا علا ج

نسخہ اُم لشفاء

اگر حلق کے اندر آبلے یا زخم ہو گئے ہوں اور وہ کسی طرح ٹھیک ہونے میں نہ آتے ہوں تو مریض کو بکری کے دودھ کے غرارے کرائیں اس سے انشاءاللہ بہت جلد آرام آ جاتا ہے

Share Button
منہ کے چھالوں کا علاج

منہ کے چھالوں کا علاج

منہ کے چھالوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

دن میں تین مرتبہ کچے بھینس کے دودھ کے غرارے کریں ہر قسم کے چھالوں کا آسان علاج ہے

Share Button
کان سے پیپ آنا کا علاج

کان سے پیپ آنا کا علاج

کان سے پیپ آنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پہلے کان کو جوشاندہ نیم سے صاف کر لیں اور پھر روزانہ دو وقت تازہ دودھ کان میں ڈال کر روئی سے بند کر دیا کریں انشاءاللہ چند دنوں میں لازمی طور پر شفاء ہو گی بہت آسان اور مفید نسخہ ہے

یہ عمل کم از کم 10 دن کریں ۔

Share Button
کان میں پھنسی کا علاج

کان میں پھنسی کا علاج

کان میں پھنسی کا علاج

اگر کان میں پھنسی نکل آئے تو بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ پھنسی کا نکل آناخود ہی موذی ہے

کان میں دودھ ڈال کر سوراخ کو روئی کے پھایہ سے بند کردیں اور اسی طرح دن میں تین مرتبہ نیا و تازہ دودھ بدلتے رہیں امید ہے کہ بہت جلد افاقہ ہو گا ۔

Share Button
کان درد کا دسیی حکیمی علاج

کان درد کا دسیی حکیمی علاج

کان درد کا دسیی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

بکری کا دودھ اس کے ہموزن سرکہ ملا کر نیم گرم کر کےچند قطرے کان میں ڈالیں انشاءاللہ چند منٹ میں تڑپتا و بلکتا ہوا مریض سکون حاصل کر لیتا ہے

کان درد کا دیسی حکیمی علاج

گرم دودھ کے بخارات کان میں دیے جائیں تو اس سے بھی کان کے درد کو تسکین ہو جاتی ہے

Share Button
نکسیر کا دیسی علاج

نکسیر کا دیسی علاج

نکسیر کا دیسی علاج

جب ناک کی رگیں خون سے پر ہو کر پھٹ جاتی ہیں تو خون ناک کی راہ بہہ نکلتا ہے اگر خون کی رنگت سیاہ ہو تو اس کے بند کرنے کی کوشش نہیں کرنی چائیے ہاں اگر سرخ خون نکل رہا ہو تو اس کو بند کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ اپنائیں

بکری کا تازہ دودھ لیں جس بلکل تازہ ہو جس کی اصلی حرارت زائل نہ ہوئی ہو اس کو کم از کم ایک ہفتہ پئیں انشاءاللہ نکسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا ۔

Share Button