Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
دانتوں کا ہلنا

دانتوں کا ہلنا

دانتوں کا ہلنا

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں ایک تولہ سپاری جلائی ہوئی ایک تولہ باریک پیس کر منجن بنا لیں اس سے بھی ہلتے ہوئے اپنی جگہ پر جم جائیں گے

Share Button
دانت کے درد کا دیسی علاج

دانت کے درد کا دیسی علاج

دانت کے درد کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

دانتوں کے درد کے اسباب

دانتوں پر میل جمنا ، کھٹی چیزوں کا زیادہ استعمال معدہ کی خرابی وغیرہ وغیرہ

تھوڑی سی پھٹکڑی لیں اور لوہے کے تانبے پر رکھیں اور نیچے آگ روشن کر دیں جب پانی ہو جائے تو ایک رتی افیون ڈال دیں جب پک جائے تو سرد کر کے باریک پیس لیں اور اس تیار کردہ دوا کو بطور منجن استعمال کریں انشاءاللہ درد دانت ختم ہو جائے گا چند دنوں کے استعمال سے ۔

Share Button
کان کے زخم کا علاج

کان کے زخم کا علاج

کان کے زخم کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی کو باریک پیس کر شہد خالص میں ملائیں اور پھر ململ کے کپڑے کی بتی بنا کر اس دوا میں لت پت کر کے کان میں رکھیں اور دن میں تین بار تبدیل کر دیا کریں   انشاءاللہ اس معمولی دوا سے نیا زخم تو صرف تین دن میں دور ہو جائے گا پرانے زخم میں کم از کم ایک ہفتہ لگے گا ۔

Share Button
درد کان کا دیسی نسخہ

درد کان کا دیسی نسخہ

درد کان کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں کر کے قدرے کان میں ڈال کر اوپر چند قطرے عرق لیموں کے ڈال دیں یا پیاز کا پانی ڈال دیں انشاءاللہ  درد کان ختم ہو گا ۔

Share Button
نکسیر پھوٹنا کا علاج

نکسیر پھوٹنا کا علاج

نکسیر پھوٹنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اکشر یہ مرض خون کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ناک کی رگیں خون سے پر ہو کر پھٹ جاتی ہیں اور خون ناک کی راہ نکلتا ہے بس اس کو نکسیر کہتے ہیں ۔

پھٹکڑی بریاں کو باریک کر کے پیس لیں اور بار بار بطور نسوار سونگھائیں انشاءاللہ ضرور نکسیر بند ہو جائے گی کیونکہ پھٹکڑی اکیلی ہی نکسیر کے بند کرنے کے لئے بہت مفید ہے لیکن ہمراہ ایک دو دوا ملا لینے سے اس کی طاقت بہت ہی بڑھ جاتی ہے اگر اکیلی پھٹکڑی سے فائدہ نہ ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں ۔

پھٹکڑی بریاں ، خاکستر کاغذ دونوں ہم وزن لیں اور باریک پیس کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت  تھوڑت سی اس کی نسوار دیں اس سے نکسیر بند ہو جائے گی ۔

Share Button
آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر آنکھ پر چوٹ لگے اور جب درد اور حرارت کم ہو جائے اور نیلاہٹ باقی رہ جائے تو پھٹکڑی کی پلٹس بہت مفید ہیں

ترکیب یہ ہے کہ پھٹکڑی کے دو گرام سفوف کو ایک عدد انڈے کی سفیدی میں خوب کھرل کریں یہاں تک کہ خوب ہی گاڑھی ہو جائے پھر اس کو ململ یا بریک کپڑے کے دوٹکڑوں کے درمیان رکھ کر آنکھ پر چند گھنٹے باندھے رکھیں انشاءاللہ ورم و درد وغیرہ ٹھیک ہو جائے گا ۔

Share Button
آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

نسخۃ اُم لشفاء

اگر آںکھوں سے پانی جاری رہتا ہوں اور کسی چیز پر نظر نہ جم سکتی ہو تو نیچے لکھی ہوئی ادویات کا استعمال کروانا چائیے ۔

پھٹکڑی سرخ جتنی ضرورت ہو لے لیں اور اس سے دگنا گھی ملا کر آگ پر رکھیں جب سفید ہو جائے تو گھی میں سے نکال لیں اور خوب دھکتے ہوئی کوئلوں میں ڈال دیں تھوڑی دیر میں بالکل سیاہ کوئلہ ہو جائے گا مگر اس کو اسی طرح سے کوئلوں میں پڑا رہنے دو تا کہ اس میں سے دھواں وغیرہ نکل کر اس کی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی جب خوب اچھی طرح سفید ہو چکے تو اس کو نکال کر خاکستر وغیرہ سے صاف کر کے پیس کر کسی ڈبیہ وغیرہ میں احتیاط سے رکھیں اور بوقت ضرورت اس میں سے رتی یا آدھا رتی دوا لے کر چٹکی سے آنکھوں میں صبح و شام ڈالا کریں انشاءاللہ تین چار بار کے استعمال سے آرام ہو جائے گا ۔

Share Button
آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ آنکھوں کی ان تمام بیماریوں کے لئے جو گرمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہوں ازحد مفید ہے اور درد سرخی کے لئے بھی فائدہ مند ہے

برگ املی نرم کو لے کر آہرن پر ہتھوڑے سے کوٹیں اور ان میں قدرے پھٹکڑی ملا کر بدستور پوٹلی تیار کریں اور ایک پیالے میں قدرے پانی ملا کر پانی کو آنکھوں پر پھراتے رہیں اگر کوئی قطرہ آنکھوں کے اندر بھی پڑ جائے تو نقصان نہیں بلکہ مفید ہے ۔

Share Button
دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی 30 گرام ہلدی باریک پسی ہوئی 7 گرام افیون 5 گرام

ترکیب تیاری ۔

سب کی سب ادویات کاغذی لیموں کے پاؤ پھر پانی میں ملا کر لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر نرم نرم آنچ پر پکائیں جب خوب گاڑھا قوام ہو جائے تو اتار کر سرد کر کے لمبی لمبی گولیاں بنا لیں اور بوقت ضرورت پانی میں ملا کر کچھ لیپ کریں اور کچھ آنکھوں کے اندر ڈالیں ۔

انشاءاللہ چند ہی روز میں آنکھوں کا دکھنا بند ہو جائے گا۔

Share Button
سرسام کا دیسی علاج

سرسام کا دیسی علاج

سرسام کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سر سام کے معنی ہیں سر کا ورم اس میں دماغ کے پردے یا مغز کو ورم ہو کر مریض کو غشی لاحق ہو جاتی ہے اور مریض بالکل بے ہوش ہو جاتا ہے اس کی بہت سی قسمیں ہیں جن کی تفصیل بیان کرنے کی یہاں گنجائش نہیں ۔

سرسام کا دیسی علاج

پھٹکڑی سفید 30 گرام ساٹھی کے چاول 30 گرام بیر بہوٹی ایک پاؤ

ترکیب تیاری ۔ continue reading…

Share Button