Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
درد کان کا دیسی نسخہ

درد کان کا دیسی نسخہ

درد کان کا دیسی نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی بریاں کر کے قدرے کان میں ڈال کر اوپر چند قطرے عرق لیموں کے ڈال دیں یا پیاز کا پانی ڈال دیں انشاءاللہ  درد کان ختم ہو گا ۔

Share Button
نکسیر پھوٹنا کا علاج

نکسیر پھوٹنا کا علاج

نکسیر پھوٹنا کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اکشر یہ مرض خون کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ناک کی رگیں خون سے پر ہو کر پھٹ جاتی ہیں اور خون ناک کی راہ نکلتا ہے بس اس کو نکسیر کہتے ہیں ۔

پھٹکڑی بریاں کو باریک کر کے پیس لیں اور بار بار بطور نسوار سونگھائیں انشاءاللہ ضرور نکسیر بند ہو جائے گی کیونکہ پھٹکڑی اکیلی ہی نکسیر کے بند کرنے کے لئے بہت مفید ہے لیکن ہمراہ ایک دو دوا ملا لینے سے اس کی طاقت بہت ہی بڑھ جاتی ہے اگر اکیلی پھٹکڑی سے فائدہ نہ ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں ۔

پھٹکڑی بریاں ، خاکستر کاغذ دونوں ہم وزن لیں اور باریک پیس کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت  تھوڑت سی اس کی نسوار دیں اس سے نکسیر بند ہو جائے گی ۔

Share Button
آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

آنکھ پر چوٹ لگنے کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر آنکھ پر چوٹ لگے اور جب درد اور حرارت کم ہو جائے اور نیلاہٹ باقی رہ جائے تو پھٹکڑی کی پلٹس بہت مفید ہیں

ترکیب یہ ہے کہ پھٹکڑی کے دو گرام سفوف کو ایک عدد انڈے کی سفیدی میں خوب کھرل کریں یہاں تک کہ خوب ہی گاڑھی ہو جائے پھر اس کو ململ یا بریک کپڑے کے دوٹکڑوں کے درمیان رکھ کر آنکھ پر چند گھنٹے باندھے رکھیں انشاءاللہ ورم و درد وغیرہ ٹھیک ہو جائے گا ۔

Share Button
آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

آنکھوں میں پانی آ جانا کا علاج

نسخۃ اُم لشفاء

اگر آںکھوں سے پانی جاری رہتا ہوں اور کسی چیز پر نظر نہ جم سکتی ہو تو نیچے لکھی ہوئی ادویات کا استعمال کروانا چائیے ۔

پھٹکڑی سرخ جتنی ضرورت ہو لے لیں اور اس سے دگنا گھی ملا کر آگ پر رکھیں جب سفید ہو جائے تو گھی میں سے نکال لیں اور خوب دھکتے ہوئی کوئلوں میں ڈال دیں تھوڑی دیر میں بالکل سیاہ کوئلہ ہو جائے گا مگر اس کو اسی طرح سے کوئلوں میں پڑا رہنے دو تا کہ اس میں سے دھواں وغیرہ نکل کر اس کی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی جب خوب اچھی طرح سفید ہو چکے تو اس کو نکال کر خاکستر وغیرہ سے صاف کر کے پیس کر کسی ڈبیہ وغیرہ میں احتیاط سے رکھیں اور بوقت ضرورت اس میں سے رتی یا آدھا رتی دوا لے کر چٹکی سے آنکھوں میں صبح و شام ڈالا کریں انشاءاللہ تین چار بار کے استعمال سے آرام ہو جائے گا ۔

Share Button
آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ آنکھوں کی ان تمام بیماریوں کے لئے جو گرمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہوں ازحد مفید ہے اور درد سرخی کے لئے بھی فائدہ مند ہے

برگ املی نرم کو لے کر آہرن پر ہتھوڑے سے کوٹیں اور ان میں قدرے پھٹکڑی ملا کر بدستور پوٹلی تیار کریں اور ایک پیالے میں قدرے پانی ملا کر پانی کو آنکھوں پر پھراتے رہیں اگر کوئی قطرہ آنکھوں کے اندر بھی پڑ جائے تو نقصان نہیں بلکہ مفید ہے ۔

Share Button
دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

دکھتی آنکھ کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی 30 گرام ہلدی باریک پسی ہوئی 7 گرام افیون 5 گرام

ترکیب تیاری ۔

سب کی سب ادویات کاغذی لیموں کے پاؤ پھر پانی میں ملا کر لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر نرم نرم آنچ پر پکائیں جب خوب گاڑھا قوام ہو جائے تو اتار کر سرد کر کے لمبی لمبی گولیاں بنا لیں اور بوقت ضرورت پانی میں ملا کر کچھ لیپ کریں اور کچھ آنکھوں کے اندر ڈالیں ۔

انشاءاللہ چند ہی روز میں آنکھوں کا دکھنا بند ہو جائے گا۔

Share Button
سرسام کا دیسی علاج

سرسام کا دیسی علاج

سرسام کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سر سام کے معنی ہیں سر کا ورم اس میں دماغ کے پردے یا مغز کو ورم ہو کر مریض کو غشی لاحق ہو جاتی ہے اور مریض بالکل بے ہوش ہو جاتا ہے اس کی بہت سی قسمیں ہیں جن کی تفصیل بیان کرنے کی یہاں گنجائش نہیں ۔

سرسام کا دیسی علاج

پھٹکڑی سفید 30 گرام ساٹھی کے چاول 30 گرام بیر بہوٹی ایک پاؤ

ترکیب تیاری ۔ continue reading…

Share Button
نسیان کا دیسی علاج

نسیان کا دیسی علاج

نسیان کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ وہ بیماری ہے جس میں اس کے مریض کو بات یاد نہیں رہ سکتی بلکہ فورا ہی بھول جاتا ہے یہ مرض اکشر دماغ کی کمزوری سے پیدا ہوتا ہے یہ دماغ میں بلغمی رطوبت پیدا ہو کر بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے اس کے لئے بھی پھٹکڑی عمدہ چیز ہے ۔

پھٹکڑی کو ایک دن سالم برہمی کے پانی میں پیس کر ٹکیاں بنا کر کوزہ میں ڈال کر اور اوپر سے بند کر کے دس سیر اپلوں کی آگ دیں

خوراک ۔ دو رتی صبح و شام گرم دودھ سے کھلایا کریں انشاءاللہ چند روز میں حافظہ تیز ہو جائے گا ۔

Share Button
نزلہ و زکام کا علاج

نزلہ و زکام کا علاج

نزلہ و زکام کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

اگر دماغ کا فضلہ ناک کی راہ بہے تو زکام اور سینے میں گرے تو نزلہ کہلاتا ہے نزلہ زکام کو لوگ معمولی بیماری سمجھ کر اس کے علاج کی پروہ نہیں کرتے حالانکہ بقول حُکماء یہ تمام بیماریوں کی ماں ہے اس کے بگڑ جانے سے دمہ اور سرسام جیسی موذی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ۔

نزلہ زکام کا علاج کا نسخہ

پھکڑی سفید 12 گرام کو ایک دن آک کے دودھ میں اور ایک دن آب برگ دھتورہ کے پتوں کو نچوڑے ہوئے پانی میں پیس کر ٹکیہ بنا لیں اور پھر مٹی کے کوزہ میں ڈال کر مٹی سے خوب اچھی طرح بند کر کے خشک ہونے پر دس کلو اپلوں کی آگ دیں اور سرد ہونے پر باریک پیس کر شیشی میں محفوظ رکھیں continue reading…

Share Button
درد سر کا علاج

درد سر کا علاج

درد سر کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

پھٹکڑی سرخ خام 12 گرام دانہ الائچی خورو 12 گرام

ترکیب تیاری ۔

دونوں کو جدا جدا کوٹ پیس کر کپڑے میں چھان لیں اور شیشی میں سنبھال رکھیں ۔

طریقہ استعمال ۔

بوقت ضرورت 2 گرام تازہ پانی سے لیں زیادہ قسموں کا درد سر اس کے کھا لینے سے بہت جلد دور ہو جاتا ہے انشاءاللہ درد سر سے افاقہ ہو گا ۔

Share Button