Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
خارش کا دیسی علاج

خارش کا دیسی علاج

خارش کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

جو خارش کسی دوا سے بھی دور نہ ہوتی ہو حکیم لوگ علاج کرتے کرتے ہار بیٹھے ہوں تو ایسے وقت پر انشاءاللہ یہ دوا اکسیر اشر رکھتی ہے ۔

پہلے روز کاسنی 12 گرام اور گودا گھیکوار 1 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے وقت چھان کر پلائیں ۔

دوسرے روز کاسنی 25 گرام اور گودا گھیکوار 3 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے چھان کر پلائیں ۔

تیسرے روز لعاب گھیکوار 4 گرام اور کاسنی 25 گرام پانی میں تر کر کے صبح کے وقت چھان کر پلائیں

پھر 3 دن ناغہ کریں پھر اسی طرح تین دن پلائیں

خارش خواہ جتنی بھی پرانی ہو انشاءاللہ رفع دفع ہو جائے گی ۔

نوٹ تمام نسخہ جات تیار بھی مل سکتے ہیں شکریہ

Share Button
آتشک کا اکسیری دیسی علاج

آتشک کا اکسیری دیسی علاج

آتشک کا اکسیری دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

رس کپور 12 گرام کو دو دن گھیکوار کے گودے میں کھرل کر کے گولیاں بقدر مرچ کے بنا لیں اور خشک ہونے پر شیشی میں حفاظت سے رکھیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ہمراہ پانی یا عرق عشبہ یا عرق چوب چینی 40 گرام کے ساتھ لیں

فوائد ۔ آتشک کو سات دن میں انشاءاللہ دور کر دے گی ۔

غذا ۔ بیسنی روٹی و گھی

Share Button
آتشک کا دیسی حکیمی علاج

آتشک کا دیسی حکیمی علاج

آتشک کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

مغز گھیکوار 20 گرام صبر سقوطری 10 گرام مغز حب الملوک 10 گرام تمام ادویہ کو کھرل میں ڈال کر بخوبی پیس کر یک جان کر لیں عموماَ دو تین روز کے بعد گولیاں باندھنے کے قابل ہو جاتا ہے

جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور سنبھال کر رکھین حبوب آتشک تیار ہے continue reading…

Share Button
آتشک کا دیسی علاج

آتشک کا دیسی علاج

آتشک کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

رس کپور ایک تولہ طباشیر نقرہ ایک تولہ سبز الائچی معہ دانہ و چھلکا ایک تولہ اور گودا گھیکوار حسب ضرورت

پہلے الائچی کو باریک سرمہ کی طرح پیس لیں پھر باقی اجزاء ملا کر آب گھیکوار میں کھرل کریں جس قدر زیادہ کھرل کریں گے اتنا ہی بہتر ہو گا ۔ continue reading…

Share Button

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

ذیابیطس کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

لعاب گھیکوار 6 گرام گلو کاست 4 گرام ہر دو کو ملا کر مناسب مقدار میں مریض ذیابیطس کو دیا کریں انشاءاللہ شوگر لیول نارمل ہو گا اور کوئی انسولین یا میڈیسن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی

بہت اچھا نسخہ ہے شوق سے تجربہ کریں ۔

 

Share Button
درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

درد گردہ کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

درد گردہ جو پتھری کے سبب ہو اس نسخہ کے استعمال سے فورا دور ہو جاتا ہے مریض کو چائے جتنا بھی درد ہو اس کی پہلی خوراک سے ہی انشاءاللہ آرام آ جاتا ہے

حجرالیہود 30 گرام سنگ سرماہی 15 گرام سنگ لاجورد 10 گرام سنگ مقناطیس 25 گرام سنگ راسخ 10 گرام شیرہ گھی کوار ایک پاؤ

سب ادویہ کو کھرل میں ڈال کر ٹکیہ بنا لیں اور آگ پر رکھیں  کم از کم 3 گھنٹے آگ پر پڑا رہنے دیں بس دوا تیار ہے

فوائد ۔ درد گردہ ، سنگ گردہ اور ضعف گردہ کے لئے نہائیت ہی مفید ہے ۔

ترکیب استعمال ۔ دو سے چار رتی تک ہمراہ بدرقہ مناسب استعمال کریں

انشاءاللہ درد گردہ ختم کرے گا ۔

Share Button
جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

جگر کو طاقت دینے کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

اجوائن دیسی چار کلو ، سونٹھ مجیٹھ ہر ایک تین پاؤ پرانا لوہا 5 کلو قند سیاہ بہت پرانا تین پاؤ گھیکوار کا گودا 7 کلو خام  اور فلٹر پانی 20 کلو ۔

ترکیب تیاری ۔

پہلے دواؤں کو زرا زرا سا کوٹ لیں پھر گودا گھیکوار شامل کر کے کنواں کے تازہ پانی کے ساتھ مٹی کے برتن میں ڈال کر اور برتن کا منہ مٹی سے بند کر کے روڑی کے ڈھیر میں دبا دیں اگر گرمی کا موسم ہو تو سات دن تک اور اگر سردی کے دن ہوں تو پندرہ دن کے بعد نکال continue reading…

Share Button
ورم جگر کا علاج

ورم جگر کا علاج

ورم جگر کا علاج

نسخہ اُم لشفاء

گھیکوار 50 گرام رائی 10 گرام نمک 10 گرام سب کو پیس کر ایک شیشہ میں بند کر کے چولہے کے نیچے دفن کر دیں ایک ہفتہ کے بعد نکال لیں اور جگر و طحال پر لیپ لگائیں انشاءاللہ بہت فائدہ دے گا ۔

Share Button
قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

قبض کا لاجواب ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

قبض واقعی ہی ام الامراض ہے اس سے بے شمار بیماریاں پیدا ہوتی ہیں مشلاَ درد سر، بدہضمی ، بھوک نہ لگنا اور بواسیر وغیرہ سب اسی کے طفیل ہیں

قبض کے ازالہ کے لئے  ست گھیکوار بقدر 2 رتی رات کو سوتے وقت دودھ سے لینا نہایت ہی مفید ہے

Share Button
معدہ کو طاقت دینے کا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے کا نسخہ

معدہ کو طاقت دینے کا نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

یہ نسخہ معدہ کی قوت ہاضمہ کو مظبوط کرنے اور اشتہا پیدا کرنے میں نہائیت لاجواب ہے خوردہ غذا کو پوری طرح ہضم کر کے جزو بدن بناتا ہے ۔

گھی کوار کو حسب ضرورت لیں اور خشک ہونے کے لئے سائے میں رکھ دیں جب بخوبی خشک ہو جائے تو باریک پیس کر سفف بنا لیں اور سنبھال کر رکھیں

ترکیب استعمال ۔

روزانہ ہر دو وقت بعد از غذا تین گرام کی مقدار میں کھلایا کریں ۔

Share Button