Skip to content

اُم لشفاء ہربل فارما رجسٹرڈ

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
Helpline: 0092-334 7405881, skype: ummulshifaherbal

Archive

Tag: کا
پیٹ درد کا گھریلو علاج

پیٹ درد کا گھریلو علاج

پیٹ درد کا گھریلو علاج

نسخہ اُم لشفاء

مندرجہ ذیل طریقہ سے اگر اجوائن کو تیار کر کے رکھ لیا جائے تو نہایت ہی کام کی چیز بن جاتی ہے جب کوئی مریض پیٹ درد محسوس کرے تو اس میں سے زرہ سی اجوائن دے دیا کریں

گودا گھیکوار چار کلو لے کر کسی چینی یا مٹی کے بڑے برتن میں ڈالیں اس میں اجوائن دیسی دو کلو اور نمک لاہوری پاؤبھر ڈال کر سایہ میں رکھ دیں اور دن میں تین دفعہ ہلا دیا کریں یہاں تک کہ گھیکوار کا پانی تمام اجوائن میں خشک ہو جائے اور صرف اجوائن باقی رہ جائے بس دوا تیار ہے continue reading…

Share Button
پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

پیٹ درد کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

گھیکوار کا کا گودا پاؤ بھر لے کر کپڑے میں سے نچوڑ کر بوتل میں ڈالیں اور باریک پسا ہوا لاہوری نمک بارہ تولہ ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں تیسرے دن پاؤ بھر عرق ادرک اور ایک تولہ نوشادر سوہاگہ بریاں ایک تولہ ملا کر اسی بوتل میں ڈال دیں اور بوتل کے منہ کو خوب مضبوطی سے پکڑ کر ہلائیں تاکہ سب اشیاء بخوبی حل ہو جائیں بس بے نظیر عرق تیار ہے ۔

ترکیب استعمال

اس دوا میں سے 3 گرام بوقت ضرورت پلائیں ۔

فوائد ۔ درد شکم ،پیٹ درد،بدہضمی وغیرہ کو مفید ہے ۔

Share Button

دمہ کا دیسی حکیمی علاج

دمہ کا دیسی حکیمی علاج

دمہ کا دیسی حکیمی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ ایک مشہور اور سخت بیماری ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ دمہ دم کے ساتھ جاتا ہے یعنی بالکل لاعلاج مرض ہے مگر یہ کہنا ہرگز روا نہیں ہو سکتا ہے کہ کسی دوا سے جاتا ہی نہیں ۔

دمہ کا ایک ایسا نسخہ پیش کر رہا ہوں جو کہ گھیکوار کے زریعے بنتا ہے continue reading…

Share Button
پرانی کھانسی کا اکسیری دیسی علاج

پرانی کھانسی کا اکسیری دیسی علاج

پرانی کھانسی کا اکسیری دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

گھیکوار کا گودا ایک کلو لیں اور اسے کچل کر اس کا پانی نکال لیں پھر پانی کو موٹے کپڑے میں چھان لیں اور کسی قلعی دار دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھیں اور نیچے ہلکی ہلکی آگ جلائیں تاکہ پانی کی مقدار آدھی رہ جائے تب اس میں 30 گرام نمک لاہوری ڈال دیں اور چمچے سے ہلاتے رہیں حتٰی کہ تمام پانی خشک ہو کر سفوف سا تیار ہو جائے بس پرانی کھانسی کی اکسیری دوا تیار ہے ۔ continue reading…

Share Button
کھانسی کا حکیمی دیسی علاج

کھانسی کا حکیمی دیسی علاج

کھانسی کا حکیمی دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

گھیکوار کو چاقو سے تراش کر ریزہ ریزہ کر کے دھوپ میں خشک کر لیں اسی طرح شمر بادنجان دشتی بھی دھوپ میں سکھا لیں ہر دو ادویہ خشک شدہ نصف نصف پاؤ کوزہ گلی میں نمک سونچر 50 گرام باریک شدہ کے نصف نیچے اور نصف اوپر رکھ کر بند کر دیں اور 2 کلو لکڑ کی آگ دیں برگ سیاہ خاکستر تیار ہوگی باریک پیس کر رکھ لیں بس کھانسی کی دیسی حکیمی دوا تیار ہے ۔ continue reading…

Share Button
بچوں کی کھانسی کا دیسی علاج

بچوں کی کھانسی کا دیسی علاج

بچوں کی کھانسی کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

سہاگہ خام نصف بریاں (کچا بھنا) مرچ سیاہ ہر دو کو ہم وزن لیں اور انہیں گھیکوار کے گودے میں بخوبی کھرل کریں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

نصف گولی سے ایک گولی تک بچے کی ماں کے دودھ میں ملا کر استعمال کروائیں ۔

یہ گولیاں شیرخوار بچے کے ہر قسم کی کھانسی کے لئے مخصوص ہیں اور انشاءااللہ ان گولیوں کی پہلی خوراک سے ہی فائدہ معلوم ہونے لگتا ہے ۔

Share Button
کھانسی کا دیسی ٹوٹکہ

کھانسی کا دیسی ٹوٹکہ

کھانسی کا دیسی ٹوٹکہ

نسخہ اُم لشفاء

مندرجہ ذیل نسخہ پرانی سے پرانی کھانسی ، کالی کھانسی اور دمہ کے لئے مفید ہے ۔

مغز گھیکوار ایک کلو لے کر دبا کر کسی صاف کپڑے میں سے چھان لیں تا کہ سب کا لعاب بن کر نکل آئے پھر اس کو قلعی دار دیگچی میں ڈال کر دھیمی دھیمی آگ پر پکائیں جب نصف لعاب جل جائے تو نمک لاہوری 30 گرام باریک شدہ ڈال کر چمچ وغیرہ سے ہلاتے رہیں جب تمام جل کر سفوف سا باقی رہ جائے تو اتار کر سرد ہونے پر باریک کر کے شیشی میں حفاظت سے رکھیں کالی اور خشک کھانسی کے لئے بہت مفید ہے ۔

ترکیب استعمال ۔  دو رتی سے چار رتی تک کھانڈ کے درمیان رکھ کر کھلائیں انشاءاللہ افاقہ ہو گا ۔

Share Button
خناق کا دیسی علاج

خناق کا دیسی علاج

 

خناق کا دیسی علاج

نسخہ اُم لشفاء

یہ مرض بڑا مہلک ہے اس کا مریض اچانک مر جایا کرتا ہے اس کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت مفید ہے

گھیکوار کے پتے کو ایک طرف سے چھیل کر اور ہلدی اور نر کچور باریک پیس کر چاقو وغیرہ سے اچھی طرح مل دیں تا کہ دوا پتے کے اندر اچھی طرح داخل ہو جائے پھر اس پتے کو دو حصوں میں کر کے مریض کے تلووں پر باندھیں انشاءاللہ خناق میں مفید ہو گا ۔

www.ummulshifa.com/products.php

Share Button
دکھتی آنکھوں کا علاج

دکھتی آنکھوں کا علاج

دکھتی آنکھوں کا علاج

نسخہ اُم لشفاء ۔

گھیکوار کا گودا حسب ضرورت لے کر نچوڑ لیں اور چند قطرے نیم گرم کر کے مریض درد چشم کے کان میں ٹپکائیں انشاءاللہ درد فوراَ دور ہو جائے گا ۔ نہائیت ہی مفید ٹوٹکہ ہے ۔

ummulshifa.com/products.php

Share Button
دکھتی آنکھ کا دیسی مجرب نسخہ

دکھتی آنکھ کا دیسی مجرب نسخہ

دکھتی آنکھ کا دیسی مجرب نسخہ

نسخہ اُم لشفاء

برگ گھیکوار کو ایک جانب سے چھیل کر اسکو گرم کر لیں اور مریض کی جس آنکھ میں تکلیف ہو اس جانب کے پاؤں کے انگوٹھے کے زیریں حصہ یا پاؤں کے تلوے پر باندھیں  انشاءاللہ دکھتی آنکھ کو آرام آئے گا ۔

ummulshifa.com/products.php

Share Button