نسخہ اُم لشفاء
اگر خون حیض بہت تھوڑی مقدار میں آتا ہو تو اس کے جاری کرنے کے لئے حسب ذیل تدبیر کیجئے انشاءاللہ معمولی تکلیف سے بہت جلد افاقہ ہوجائے گا ۔
اونٹنی کا دودھ آدھ کلو گرما گرم گڑ ملا کر مریضہ کو پلائیں اور گرم کپڑا اوڑھ کر لیٹ جانے کی ہدائیت کریں اس سے انشاءاللہ حیض کا خون زیادہ آنا شروع ہو جائے گا ۔
نسخہ اُم الشفاء
عضو خاص میں انتشار کی کمی دور کرنےکے لئے صبح کو دس گرام اجوائن خراسانی ایک چائے کے کپ میں گرم پانی میں بھگو دیں رات کو سوتے وقت بھیگی ہوئی اجوائن کو خوب مسل کر چھان لیں اور اس پانی سے عضو خاص کو دھو کر سو جائیں
انشاءاللہ چند دن کے استعمال سے عضو خاص میں اکڑاؤ اور انتشار و قوت پیدا ہو گی ۔
نسخہ اُم الشفاء
تمام بدن کا رنگ پیھکا پڑ جاتا ہے خصوصا آنکھیں اور ناخن سفید پڑ جاتے ہیں چہرہ اور پاؤں پر خاص طور پر سوجن آ جاتی ہے عام کمزوری ، چکر ،بھوک کی کمی اور کبھی پتلے دست آ جاتے ہیں
نسخہ اُم الشفاء
ستاور 25گرام
زیرہ سفید 25 گرام
شکر 50 گرام
ترکیب تیاری
پہلی دواؤں کا باریک سفوف بنا لیں اور شکر ملا لیں
ترکیب استعمال
دس گرام ایک پیالی دودھ کے ساتھ دن میں دو بار لیں
انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے دودھ کی کمی پوری ہو جائے گی